Mianwali Aseel Birds

Mianwali Aseel Birds Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mianwali Aseel Birds, Marketing Agency, Mianwali.

16/09/2026

Mianwali aseel 💖⚜️

15/09/2026

کسی شوقین کے پاس اسطرح ہائی کوالٹی کلی تاجے مشکے مُرغے ہیں تُو تصویر کمنٹ کریں ⚜️✨

12/09/2026

جن شوقینوں کے مرغے یا بچے بیمار یہ کمزور ہوں بہترین معلوماتِ 👇🏻

11/09/2026

کیا آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہے 😛🤷🏻

10/09/2026

ایسا جانور اگر کسی شوقین کے پاس ہے تُو شوق کروائیں 💖⚜️

09/09/2026

🐓 مرغے کی نوک ٹوٹ جائے یا خراب ہو جائے تو کیا کریں؟ 🩺

آج کی پوسٹ اُن بھائیوں کے لیے ہے جن کے مرغے کی نوک خراب یا ٹوٹ جاتی ہے۔ 👇

سب سے پہلے یہ سمجھ لیں کہ مرغے کی نوک کے دو حصے ہوتے ہیں:

🔹 اوپر والا حصہ
🔹 نیچے والا حصہ، جسے ہم جھبڑی کہتے ہیں۔

⚠️ اگر جھبڑی ٹوٹ جائے تو وہ دوبارہ ٹھیک نہیں ہوتی۔
اگر ہلکی پھلکی خرابی ہو تو اس پر پولی فیکس eye والی ٹیوب لگا کر ٹھیک ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر جھبڑی ٹوٹ جائے تو پھر وہ پہلے جیسی نہیں بنتی اور مرغا ہمارے کسی کام کا نہیں رہتا۔

لیکن اگر اوپر والی نوک ٹوٹ جائے تو وہ دوبارہ نکل سکتی ہے۔ 🐓✨

🔹️🐟 اس کے لیے فِش آئل کیپسول استعمال کریں۔
ایک فِش آئل کیپسول لے کر اس کا تیل روزانہ شام کو مرغے کی نوک پر لگائیں۔

⚠️ لیکن یہاں ایک اہم بات ہے:

تیل صرف اُس جگہ نہیں لگانا جہاں سے نوک ٹوٹی یا خراب ہوئی ہے۔ تیل آپ نے نوک کے شروع والے حصے پر لگانا ہے، یعنی جہاں سے کلغی شروع ہوتی ہے وہاں سے نوک آگے کی طرف جاتی ہے، اُس ابتدائی حصے پر تیل لگانا ہے۔

کیونکہ نوک پیچھے سے آگے کی طرف بڑھتی ہے۔ جس طرح کیل پیچھے سے بڑھتا ہے، اسی طرح نوک بھی اپنے شروع والے حصے سے آگے بڑھتی ہے۔ اس لیے اصل فائدہ تیل کو نوک کے شروع والے حصے پر لگانے سے ہوگا۔ 🐓

اوپر والی پوری نوک پر بھی ہلکا سا تیل لگا سکتے ہیں، اس میں کوئی نقصان نہیں۔👍

🌙 یہ کام روزانہ شام کو کریں۔

دن کے وقت مرغا مٹی میں نوک مارتا ہے، دَانہ کھاتا ہے اور پانی پیتا ہے، جس کی وجہ سے مٹی اور گندگی تیل کے ساتھ لگ سکتی ہے اور تیل کا فائدہ نہیں ہوگا۔ اس لیے یہ کام شام کے وقت کرنا بہتر ہے۔

🥣 ایک اور ضروری احتیاط:

مرغے کو دَانہ براہِ راست مٹی پر نہ دیں۔ بہتر یہ ہے کہ ایک موٹا کپڑا، ایک دو تہہ والا لے کر اسے کسی برتن یا باؤل کے اندر رکھیں اور اُس کے اوپر دَانہ ڈالیں۔

اس طرح نوک دوبارہ خراب ہونے سے بچے گی اور جلدی ریکور ہونے میں مدد ملے گی۔ ❤️🐓

📌 یہ ایک چھوٹی سی معلومات تھی جو آپ تمام بھائیوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ امید ہے آپ کے کام آئے گی۔ ❤️

🤲 اللہ پاک تمام بھائیوں کے مال اور رزق میں برکتیں عطا فرمائے اور آپ کے شوق کو سلامت رکھے۔

دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
اللہ حافظ ❤️🐓

صرف تعلیمی مقصد کے لیے 👍🏻 💙

08/09/2026

🐓 مرغا کِریز نہیں کر رہا؟ اور پرانے پر نہیں جھاڑ رہا؟
تو ذرا یہ پوسٹ آخر تک ضرور پڑھیں! 👇✨

کئی بھائیوں کا سوال ہوتا ہے کہ اگر مرغا صحیح طرح کِریز نہ کرے اور پرانے پر نہ اتارے تو کیا کرنا چاہیے؟ 🤔🐓

سب سے پہلے مرغے کی خوراک، صفائی، وٹامنز اور مجموعی صحت پر توجہ دیں۔ 💯

جو مرغے پر نہ جاڑے :
🔹️چھپکلی کی دم ان مرغوں کو کھلائیں صرف ایک بار 8 سے 10 دن میں مرغا پرانے پر جاڑ دے گا۔
🔹️یا ایک کیپسول Evion 200Mg کا شام کو کھلا دیں 3 سے 5 کیپسول دے اس سے بھی مرغا کریز میں آہ جائے گا۔

🌿 اور جو مرغے اچھی کِریز کر رہے ہوں، ان کے نئے پر مزید خوبصورت کیسے نکلیں؟

🏜️ خشک اور گیلی مٹی کا مڈ باتھ :
اگر ممکن ہو تو مرغے کو صاف، خشک اور گیلی مٹی دستیاب کریں تاکہ وہ اس میں آرام سے لیٹ سکے، نہا سکے اور اپنے پر سنوار سکے۔ اس سے پر صاف ستھرے اور خوبصورت نکلنے میں مدد ملتی ہے۔ ✨🐓

💦 پکی جگہ پر رکھنے والے بھائی :
اگر مٹی دستیاب نہیں تو گرم اور دھوپ والے وقت میں ہلکی پانی کی پھوار کی جا سکتی ہے، لیکن مرغے کو زیادہ گیلا نہ کریں اور ٹھنڈی ہوا سے بچائیں۔ 🌤️💧

🌱 دیسی طریقے استعمال کوار گندل آپ 1 انچ کا پیس مرغے کو کھلا سکتے ہے ہفتے میں ایک بار اس سے پر لچک دار اور مظبوط ہو گئے۔ مرغے کی صحت اور خوراک میں توازن سب سے اہم ہے۔ 🐓❤️

اہم بات: کسی بھی دوا یا کیپسول کی مقدار اپنی طرف سے طے نہ کریں۔ دوا کا نام، طاقت اور مقدار مرغے کی عمر، وزن اور حالت کے مطابق استعمال کریں۔ 💊✅

❤️ مرغے کی خوبصورتی صرف پروں سے نہیں، اچھی صحت سے آتی ہے!

امید ہے آج کی پوسٹ تمام بھائیوں کو پسند آئے گی۔
اللہ پاک تمام بھائیوں کے مال و رزق میں برکت عطا فرمائے، سب کے شوق سلامت رکھے۔ آمین 🤲❤️🐓

صرف تعلیمی مقصد کے لیے 👍🏻 💙

06/09/2026

آج کل مرغے کریز میں ہیں! 🐓

اس موسم میں مرغے نئے نئے پر نکالتے ہیں 🪶✨ اور مرغیاں اکثر ان کے پر نوچ کر خراب کر دیتی ہیں 😅🐔🪶

اسی مسئلے سے بچنے کے لیے مرغی کو آئی بلینڈر پہنایا جا سکتا ہے 👀🐔، جیسا کہ تصویر میں آپ کو نظر آ رہا ہے۔ 📸👇

💡 مارکیٹ میں اس سے بھی اچھی کوالٹی کے آئی بلینڈر مل جاتے ہیں، لیکن کوشش کریں کہ ایسا آئی بلینڈر استعمال کریں جس سے مرغی کی ناک محفوظ رہے اور ناک پر کسی قسم کا دباؤ یا نقصان نہ ہو۔ ❤️🐔

⚠️ ایک ضروری احتیاط!
آئی بلینڈر مسلسل زیادہ عرصے تک نہ پہنائیں۔ ⏳

📌 زیادہ سے زیادہ 15 سے 20 دن رکھیں، پھر ایک دفعہ اتار دیں۔
🌿 مرغی کو تقریباً 5 سے 10 دن آزاد چھوڑیں، اس کے بعد ضرورت ہو تو دوبارہ پہنائیں۔

❌ اگر مسلسل لگائے رکھیں گے تو مرغی کی ناک خراب ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے، اس لیے اس معاملے میں خاص احتیاط کریں۔ 🙏🐔

🐓🪶 کریز کے موسم میں مرغوں کے نئے پر بچانا بہت ضروری ہے، کیونکہ اگر مرغیاں پر نوچتی رہیں تو خوبصورت نئے پر خراب ہو جاتے ہیں۔ 😍🪶💯

❤️🐓 پرندوں کی حفاظت کریں، احتیاط کے ساتھ آئی بلینڈر استعمال کریں۔

👍 مزید ایسی معلومات کے لیے Follow کریں اور پوسٹ کو Share کریں۔ 🔄❤️

صرف تعلیمی مقصد کے لیے 👍🏻 💙

05/09/2026

مزہ نہ آئے تو پیسے واپس 💖😛

29/08/2026

Memory ✨

Address

Mianwali

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mianwali Aseel Birds posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share