Pasban-e-Minchin Abad

Pasban-e-Minchin Abad جو خاموش ہے وہ بھی مجرم ہے

02/06/2026

منشیات فروش صرف زہر نہیں بیچتے وہ نوجوان نسل کے خواب مستقبل اور خاندانوں کی خوشیاں بھی تباہ کرتے ہیں منشیات فروشی اور اس کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف سخت اور بلاامتیاز قانونی کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے
ربنواز خان

محفوظ منچن آباد ہم سب کی  ذمہ داری
28/04/2026

محفوظ منچن آباد ہم سب کی ذمہ داری

16/01/2026
پاسبان منچن آباد نے اس پرائیویٹ سکول کی جب سٹوری کی تحقیق کی تو دل ہلا دینے والی سٹوری کا رخ سامنے آیا تو رونگٹے کھڑے ہو...
01/12/2022

پاسبان منچن آباد نے اس پرائیویٹ سکول کی جب سٹوری کی تحقیق کی تو دل ہلا دینے والی سٹوری کا رخ سامنے آیا تو رونگٹے کھڑے ہوگے مگر تحقیق کے عمل کے لیے ضروری ہے کہ مکمل چھان بین کے عمل سے گزرا جائے اور سی او ایجوکیشن اور ڈپٹی ایجوکیشن کو آن بورڈ لیکر منچن آباد پریس کلب کی اس سٹوری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا انشاءاللہ

پاسبان منچن آباد کی قبرستان بابا علی شاہ کی حد براری کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کی سربراہی میں میٹنگ میں شرکت آر...
23/11/2022

پاسبان منچن آباد کی قبرستان بابا علی شاہ کی حد براری کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کی سربراہی میں میٹنگ میں شرکت آر ایل ٹو اوپن کرنے کے لیے اے سی منچن آباد لیٹر لکھیں گے مزید تفصیل جلد

22/11/2022

پاسبان منچن آباد کی درخواست پہ قبرستان بابا علی شاہ پہ بنائی گی کمیٹی کی رپورٹ کے حوالے سے کل دو بجے میونسپل کمیٹی منچن آباد میں اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ایک میٹنگ ہے تمام اہلیان شہر اور پاسبان کے ممبرز اپنی شرکت یقینی بنائیں شکریہ
ربنواز خانزادہ چیف ایگزیکٹو پاسبان منچن آباد

تمام فرضی ریکارڈ کے مطابق فرضی رپورٹ بنائی گی ہے کیونکہ رپورٹ مرتب کرنے والی کمیٹی خود تسلیم کررہی ہے (نوٹ اس رپورٹ پہ ک...
05/11/2022

تمام فرضی ریکارڈ کے مطابق فرضی رپورٹ بنائی گی ہے
کیونکہ رپورٹ مرتب کرنے والی کمیٹی خود تسلیم کررہی ہے (نوٹ اس رپورٹ پہ کسی پرائیویٹ ممبر کے نہ تو دستخط ہیں نہ انکو بلایا گیا ہے کبھی اور یہ رپورٹ بھی ایک پرائیویٹ بندے کی مرتب کی ہوئی ہے ) کہ R.L.2 کا کوئی ریکارڈ نہیں
امیر ولد موہنا کو برائے کھتونی 35 کا مالک بناکر تمام رقبہ سرکار کی فرضی الاٹمنٹ کی گی ہے اس لیے رقبہ سرکار 114k 1Mپورا کرنا اور واگزار کرنا اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کی ذمہ داری ہے. اب اس کمیٹی نے دو نمبری یہاں پہ کی کہ جب ریکارڈ ہی نہیں تو اس جعلی آلاٹمنٹ کو کمیٹی سفارش کرتی کہ فلفور واگزار کروائے جائے یہ دو لائنیں انشاءاللہ ان سے لکھوائیں گے
پاسبان منچن آباد انشاءاللہ ہر فورم پہ ہر حربہ آزمائے گی چاہیے اسکے لیے کفن پہن کے مظاہرے تک کرنے پڑے
جو خاموش رہے ۔وہ بھی مجرم ہے

پاسبان منچن آباد ایگزیکٹیو باڈی کے بعد ایک تو منشور فائنل کیا گیا دوسرا سب ممبران کی متفقہ رائے سے چیف ایگزیکٹیو کے لیے ...
01/11/2022

پاسبان منچن آباد ایگزیکٹیو باڈی کے بعد ایک تو منشور فائنل کیا گیا دوسرا سب ممبران کی متفقہ رائے سے چیف ایگزیکٹیو کے لیے خان ربنواز خان کا انتخاب کیا گیا

پاسبان منچن آباد قبرستان بابا علی شاہ کی حد براری کے حوالے سے اپنی اور آزاد جرنلسٹ کلب کی درخواستوں پہ اسسٹنٹ کمشنر منچن...
28/10/2022

پاسبان منچن آباد قبرستان بابا علی شاہ کی حد براری کے حوالے سے اپنی اور آزاد جرنلسٹ کلب کی درخواستوں پہ اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد تحصیلدار منچن آباد اور اے سی کی طرف سے بنائی گی سرکاری ممبران پہ مشتمل بنائی گی کمیٹی کی بدنیتی صاف ظاہر ہورہی ہے کہ اس کمیٹی نے پرائیویٹ ممبران کو کسی بھی موقع پہ آن بورڈ نہیں لیا اور قبضہ مافیا قبرستان سے سرکاری آفیسرز نے لین دین کلئیر کرنے کے بعد اس معاملے کو ٹھپ کردیا اور بوگس میٹنگز کرکے ان سب کو معززین شہری کا این او سی دے دیا گیا
پاسبان منچن آباد ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں ایک حد براری کے حوالے سے نورالاسلام حقانی کی مدعیت میں سوموار کو پٹیشن دائر کررہا ہے اور ڈائریکشن حاصل کرنے کی کوشش کرے گا کہ قبرستان کی حد براری اور پھر اس پہ عملدرآمد کروا سکے اس حوالے سے آزاد جرنلسٹ کلب کی درخواست کو بھی اس پٹیشن میں ضم کرنا چاہتا ہے تاکہ ملکر اس ایشو پہ آواز آٹھائی جاسکے
نیز اندازہ کریں منچن آباد کے تمام سرکاری محکموں کا کہ اے سی فائقہ سحر صاحبہ نے قبرستان بابا علی شاہ کا حدبراری کے بعد ایک نقشہ بنوایا جو کسی بھی دفتر موجود ضرور ہے مگر کوئی دینا نہیں چاہتا ان جرام خور عناصر سے جنگ انشاءاللہ ہر فورم پہ ہوگی

26/10/2022

لالو ککلہ ڈسپوزل پہ سعید خاں غوری کی درخواست پہ اینٹی کرپشن کے آفیسرز کے مکمل وزٹ کی ڈاکو منٹری
پاسبان منچن آباد کے ممبران نے اینٹی کرپشن ٹیم کے ہمراہ میونسپل کمیٹی کے رکشہ جات اور سٹریٹ لائٹس کی زائد قیمت خرید اور ان کی تعداد کے حوالہ سے موقع پر جا کر خود چیک کیا اور ڈسپوزل کے مختلف سیمپل لئے
نوٹ
ایک نیم سرکاری پرائیویٹ منشی(ام ج د) نے پاسبان منچن آباد کے ممبر کو لین دین کی آفر بھی کی کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم واپس بھجوائیں

Address

Minchin Abad
Minchinabad
0632

Telephone

+923007586678

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pasban-e-Minchin Abad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pasban-e-Minchin Abad:

Share