I,S,M Swat اشاعت سوشل میڈیا ضلع سوات

I,S,M Swat اشاعت سوشل میڈیا ضلع سوات اشاعت سوشل میڈیا ٹیم ضلع سوات

ان شاءاللہ
01/09/2026

ان شاءاللہ

تمام اھل اسلام سے شرکت کی پرزور اپیل ہے
01/09/2026

تمام اھل اسلام سے شرکت کی پرزور اپیل ہے

سالانہ عظیم الشان تحفظ عقیدہ ختم نبوت کانفرنسجس میں مرکزی اور مقامی علماء خطاب فرمائیں گے بتاریخ 2 ستمبر بروزِ بدھ بعد ن...
31/08/2026

سالانہ عظیم الشان تحفظ عقیدہ ختم نبوت کانفرنس
جس میں مرکزی اور مقامی علماء خطاب فرمائیں گے
بتاریخ 2 ستمبر بروزِ بدھ بعد نمازِ ظہر تا عصر
بمقام صدیق اکبر چوک ہشتنگری پشاور

جماعت اشاعتُ التوحید والسنۃ، ضلع بر سواتضلعی کابینہامیرِ محترم: مولانا حاجی محمد فہیم صاحبنائب امیر: مولانا نصیر الحق صا...
30/08/2026

جماعت اشاعتُ التوحید والسنۃ، ضلع بر سوات

ضلعی کابینہ

امیرِ محترم: مولانا حاجی محمد فہیم صاحب

نائب امیر: مولانا نصیر الحق صاحب

دوم نائب امیر: مولانا مفتی ثناء اللہ صاحب

ناظمِ اعلیٰ: مولانا عبدالحلیم صاحب

نائب ناظمِ اعلیٰ: مولانا مفتی حسین شاکر صاحب

دوم نائب ناظمِ اعلیٰ: مفتی عمرزادہ صاحب

ناظمِ اطلاعات: مولانا ابوطیب محمد ظاہر شاہ صاحب

نائب ناظمِ اطلاعات: مفتی محمد نواز سواتی صاحب

دوم نائب ناظمِ اطلاعات: مولانا عصمت علی صاحب

ناظمِ مالیات: مولانا قاضی امان اللہ صاحب

نائب ناظمِ مالیات: حضرت مولانا قاری اعزاز علی صاحب

دوم نائب ناظمِ مالیات: مولانا محمد حنیف نعمانی صاحب

بسم اللہ الرحمن الرحیم📜 اہم اجلاس — جماعت اشاعت التوحید والسنہ ضلع سواتالحمدللہ! جماعت اشاعت التوحید والسنہ ضلع سوات کا ...
30/08/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

📜 اہم اجلاس — جماعت اشاعت التوحید والسنہ ضلع سوات

الحمدللہ! جماعت اشاعت التوحید والسنہ ضلع سوات کا ایک اہم اور خصوصی اجلاس جامعہ منار التوحید والسنہ، مٹہ میں منعقد ہوا، جس میں جماعت کے صوبائی اکابرین، خصوصاً ناظمِ اعلیٰ خیبر پختونخوا مولانا شمس الہادی صاحب، مولانا مؤمن گل طاہری صاحب، مولانا محمد فیاض صاحب، نیز ضلعی اکابرین اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

📌 اجلاس کے اہم امور:

1️⃣ ضلع سوات اور ضلع بر سوات کے لیے الگ الگ تنظیمی ڈھانچہ

اجلاس میں باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ضلع سوات اور ضلع بر سوات میں الگ الگ تنظیم کو فعال کیا جائے گا، اور دونوں اضلاع کے لیے الگ الگ کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

🏛️ ضلعی کابینہ — سوات

🔹 سرپرست: مولانا حسین احمد مدنی صاحب
🔹 امیر: مولانا عزیز اللہ صاحب
🔹 نائب امیر اول: مفتی فضل غنی صاحب
🔹 نائب امیر دوم: مولانا زاہد حسین صاحب
🔹 ناظمِ اعلیٰ: مولانا سمیع اللہ صاحب
🔹 نائب ناظم اول: مولانا سلطان علی صاحب
🔹 نائب ناظم دوم: مولانا محمدخان صاحب
🔹 ناظمِ اطلاعات: ابوریان محمد اکرام
🔹 نائب ناظمِ اطلاعات: مولانا حبیب اللہ گبرالی صاحب
🔹 ناظمِ مالیات: مولانا عمران صاحب
🔹 نائب ناظمِ مالیات: مولانا عبداللہ صاحب

2️⃣ مرکز دارالقرآن پنجپیر سے ربط و تعاون

اجلاس میں مرکز دارالقرآن پنجپیر سے ربط، تعاون اور جماعتی امور کے حوالے سے ناظمِ اعلیٰ مولاناشمس الھادی صحب اور مولانا مؤمن گل طاہری صاحب نے نہایت مفید اور جامع گفتگو فرمائی۔

اس موقع پر قرآنِ کریم کی روشنی میں جماعت کے اصول، آداب اور باہمی تعاون کی اہمیت کو بھی واضح کیا گیا۔

آخر میں مولانا مؤمن گل طاہری صاحب نے امتِ مسلمہ، جماعت اور تمام کارکنان کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

اللہ تعالیٰ جماعت کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو اخلاص، اتحاد و اتفاق اور دینِ اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اور اس تنظیم کو دین کی سربلندی کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

منجانب:
ابوریان محمد اکرام
ناظمِ اطلاعات، اشاعت التوحید والسنہ ضلع سوات

مادری علمی💝  منار التوحید والسنہ ضلع اجلاس موقع پرمناظر اسلام علامہ واحد اللہ وحدان صاحب
30/08/2026

مادری علمی💝 منار التوحید والسنہ ضلع اجلاس موقع پر

مناظر اسلام علامہ واحد اللہ وحدان صاحب

جماعت اشاعتُ التوحید والسنۃ  ضلع  سواتذیلی اجلاس، جامع منار التوحید والسنۃ مٹہالحمدللہ! جماعت اشاعتُ التوحید والسنۃ کے ص...
30/08/2026

جماعت اشاعتُ التوحید والسنۃ ضلع سوات
ذیلی اجلاس، جامع منار التوحید والسنۃ مٹہ
الحمدللہ! جماعت اشاعتُ التوحید والسنۃ کے صوبائی کابینہ کے معزز اکابرین مولانا مومن گل صاحب، مولانا شمس الہادی طاہری صاحب، جناب فیاض صاحب اور دیگر اکابرینِ علماء کرام کی زیرِ نگرانی جامع منار التوحید والسنۃ مٹہ، ضلع بر سوات میں ایک اہم ذیلی تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں لوئر سوات اور اپر سوات کے مختلف علاقوں سے جماعت کے اراکین اور ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اکابرینِ علماء کرام نے اصلاح، دعوت، تنظیمی استحکام اور جماعت کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے اہم اور مفید بیانات فرمائے۔اجلاس میں اپر سوات اور لوئر سوات کی تنظیم کو الگ الگ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور دونوں اضلاع کے لیے تنظیمی کابینہ تشکیل دی گئی۔
ضلعی کابینہ — بر سوات
امیرِ محترم: مولانا حاجی محمد فہیم صاحب
نائب امیر: حضرت مولانا شیخ الحدیث نصیر الحق صاحب
دوم نائب امیر: مولانا مفتی ثناء اللہ صاحب
ناظمِ اعلیٰ: مولانا عبدالحلیم صاحب
نائب ناظمِ اعلیٰ: مولانا مفتی حسین شاکر صاحب
دوم نائب ناظمِ اعلیٰ: مفتی عمرزادہ صاحب
ناظمِ اطلاعات: مولانا ابوطیب محمد ظاہر شاہ صاحب
نائب ناظمِ اطلاعات: مفتی محمد نواز سواتی صاحب
دوم نائب ناظمِ اطلاعات: مولانا عصمت علی صاحب
ناظمِ مالیات: مولانا قاضی امان اللہ صاحب
نائب ناظمِ مالیات: مولانا قاری اعزاز علی صاحب
دوم نائب ناظمِ مالیات: مولانا محمد حنیف نعمانی صاحب
اجلاس کے اختتام پر مولانا مومن گل صاحب نے جماعت کے تنظیمی قواعد و ضوابط اور اہم امور کے حوالے سے مفصل گفتگو فرمائی اور ذمہ داران کو جماعتی نظم و ضبط کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔
آخر میں دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ معزز مہمانانِ گرامی شانگلہ کی جانب روانہ ہوگئے۔
اللہ تعالیٰ جماعت کی اس تنظیمی کاوش کو قبول فرمائے، تمام ذمہ داران کو اخلاص و استقامت عطا فرمائے اور دینِ توحید و سنت کی دعوت کو مزید عام فرمائے۔ آمین۔
منجانب ۔ناظم نشراشاعت ابوطیب محمدظاہرشاہ ۔ضلع برسوات

30/08/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم🌸 الحمدللہ رب العالمین 🌸آج طلبہ توحید والسنہ تحصیل بابوزی کے زیرِ اہتمام تقریری مقابلہ مدرسہ خدیجۃ...
29/08/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

🌸 الحمدللہ رب العالمین 🌸

آج طلبہ توحید والسنہ تحصیل بابوزی کے زیرِ اہتمام تقریری مقابلہ مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنین والبنات، ملوک آباد مینگورہ میں نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوا۔

📖 پروگرام کا باقاعدہ آغاز مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ کے طالبِ علم محمد زید کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔

🎙️ امیر طلبہ توحید والسنہ خیبر پختونخوا، مولانا فرمان علی صاحب نے افتتاحی گفتگو فرمائی۔
اور امیر طلبہ توحيدوالسنہ ضلع سوات مولانا محمدزاٸدربانی صاحب نے بھی شرکت فرماٸی

اس بابرکت اور علمی پروگرام میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اور نہایت عمدہ، مؤثر اور بہترین انداز میں اپنی تقاریر پیش کیں۔

🏅 منصفینِ کرام:

1️⃣ فضیلۃ الشیخ مولانا مفتی فضل حق صاحب
(استادالحدیث جامعہ دارالقرآن والحدیث گلکدہ نمبر1 سیدوشریف سوات)
2️⃣ مولانا سعید اللہ صاحب
(مسٸول وحدت المدارس الاسلامیہ سوات)
3️⃣ مولانا مفتی عصمت اللہ صاحب
(مسٸول وحدت المدارس الاسلامیہ بر سوات)
4️⃣ مولانا اسماعیل صاحب
(مسٸول وحدت المدارس الاسلامیہ تحصيل بابوزی)

🏆 نمایاں پوزیشنز:

🥇 پہلی پوزیشن:
مدرسہ اساس القرآن، کالج کالونی سیدوشریف کے طالبِ علم احسان اللہ بن شیر بہادر

🥈 دوسری پوزیشن:
جامعہ دارالقرآن والحدیث، گلکدہ 1 کے طالبِ علم فہیم شاہ بن حضرت یوسف

🥉 تیسری پوزیشن:
مدرسہ جامعہ تعلیم القرآن، گلکدہ 3 کے طالبِ علم ولایت بن رحیم زادہ

تمام پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو معزز مہمانانِ گرامی کی ہاتھوں سے قیمتی انعامات دیے گئے، جبکہ طلبہ توحید والسنہ تحصیل بابوزی کی طرف سے معزز مھمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

🌿 پروگرام کے اختتام پر مفتی فضل حق صاحب، مولانا عصمت علی صاحب اور مولانا فضل قیوم صاحب نے طلبہ کو نہایت قیمتی اور مفید نصیحتیں فرمائیں۔

🤲 آخر میں مولانا سعید اللہ صاحب نے دعا فرمائی۔

اللہ تعالیٰ اس علمی و تربیتی پروگرام کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام منتظمین، اساتذہ، منصفین اور شریک ہونے والے طلبہ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور طلبہ کو علمِ نافع، عملِ صالح اور دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

منجانب:
📢 ترجمان طلبہ توحید والسنہ تحصیل بابوزی
ابوریان محمد اکرام

خوش آمدید
28/08/2026

خوش آمدید

Address

Mingora

Telephone

+923430428825

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I,S,M Swat اشاعت سوشل میڈیا ضلع سوات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share