Ji Youth swat Media Cell

Ji Youth swat Media Cell ہمارا مقصد خدا کی زمین پر خدا کا نظام۔ بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع کرنا

🚨 : جماعت اسلامی نے چکدرہ کے مقام پر سوات موٹروے بند کر دی۔
07/08/2026

🚨 : جماعت اسلامی نے چکدرہ کے مقام پر سوات موٹروے بند کر دی۔

04/08/2026

صدر مٹہ بازار و بر سوات نے جماعت اسلامی کے حمایت کا اعلان

امیر جماعتِ اسلامی ضلع بر سوات محترم حبیب اللہ ثاقب صاحب کی قیادت میں ضلع بر سوات اور تحصیل مٹہ کے ذمہ داران کے وفد نے صدر مٹہ بازار و بر سوات اور سینئر نائب صدر ملاکنڈ ڈویژن محترم زبیر خان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران 7 اگست کو پیٹرولیم لیوی اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہونے والے پُرامن احتجاج کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ مہنگائی، ظالمانہ ٹیکسوں اور عوامی معاشی مشکلات کے خلاف اس پُرامن عوامی جدوجہد میں جماعتِ اسلامی کا بھرپور ساتھ دیں۔

اس موقع پر صدر مٹہ بازار و بر سوات نے جماعتِ اسلامی کی اس عوامی جدوجہد کی باقاعدہ حمایت کا اعلان کرتے ہوئے 7 اگست کے پُرامن احتجاج میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں باہمی تعاون، اتحاد اور عوامی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

25/07/2026

ٹیکس صرف اعداد و شمار کا معاملہ نہیں بلکہ ہر گھر، ہر دکان، ہر نوجوان اور ہر محنت کش کی زندگی سے جڑا ہوا مسئلہ ہے۔
آئیے! اپنی ذمہ داری نبھائیں اور پرامن، باوقار انداز میں اپنی آواز بلند کریں۔
🗓️ 26 جولائی (اتوار) 🕟 شام 4:30 بجے 📍 پرائمری گراؤنڈ کبل | منتظم: جماعت اسلامی تحصیل کبل

جے ائی یوتھ ضلع سوات

7 اگستپیٹرولیم لیوی اور ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس کے خلافچکدرہ کے مقام پر موٹروے بند ہوگاامیر جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا شما...
25/07/2026

7 اگست
پیٹرولیم لیوی اور ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس کے خلاف
چکدرہ کے مقام پر موٹروے بند ہوگا
امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا شمالی
عنایت اللہ خان
نے 7 اگست کو پیٹرولیم لیوی اور ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی کی جانب سے چکدرہ کے مقام پر موٹروے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل

سید اعجاز الحق خاکسار
انچارج سوشل میڈیا جماعت اسلامی تحصیل مٹہ

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ5 جولائی، بروز اتوارشام 6:00 بجےمقام: مٹہ چوکملاکنڈ ڈویژن کی ٹیکس ف...
03/07/2026

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

5 جولائی، بروز اتوار
شام 6:00 بجے
مقام: مٹہ چوک

ملاکنڈ ڈویژن کی ٹیکس فری حیثیت کے تحفظ اور عوام پر ناجائز ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف بھرپور احتجاج۔

عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔

جماعت اسلامی تحصیل مٹہ

شدید گرمی کی لہر میں غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کیوجہ سے اہالیان سوات رل گئے ،حکومت قبلہ درست کرے ورنہ ہر ممبر ا...
30/06/2026

شدید گرمی کی لہر میں غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کیوجہ سے اہالیان سوات رل گئے ،حکومت قبلہ درست کرے ورنہ ہر ممبر اسمبلی کے رہائشی ائیریا میں ان کے نا اہلی پہ احتجاجی دھرنے دیں گے ۔
حافظ اسراراحمد
امیر جماعت اسلامی ضلع سوات

15/05/2026

میرے پاکستانیوں!!!! شام 5 بجے آبپارہ چوک اسلام آباد

حکومت نے ایک بار پھر رات کی تاریکی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ مہنگائی کے ست...
08/05/2026

حکومت نے ایک بار پھر رات کی تاریکی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر مزید بوجھ ڈالنا ظلم کے مترادف ہے۔ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ صرف غریب عوام بلکہ متوسط طبقے کیلئے بھی مشکلات میں اضافہ کررہا ہے۔ جماعت اسلامی اس ظالمانہ فیصلے کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر یہ اضافہ واپس لیا جائے۔

— حافظ اسرار احمد
امیر جماعت اسلامی ضلع سوات

06/05/2026

خیبر پختون خواہ میں شدید بدامنی
عنایت اللہ خان
امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ شمالی

یومِ مزدور کے موقع پرامیر جماعتِ اسلامی ضلع سواتمحترم حافظ اسرار احمد کا پیغاممحنت کش اس معاشرے کی اصل طاقت ہیں۔ ان کی د...
01/05/2026

یومِ مزدور کے موقع پر
امیر جماعتِ اسلامی ضلع سوات
محترم حافظ اسرار احمد کا پیغام

محنت کش اس معاشرے کی اصل طاقت ہیں۔ ان کی دیانت، قربانی اور مسلسل جدوجہد ہی ترقی کی بنیاد ہے۔
جماعتِ اسلامی ہمیشہ مزدور کے حقوق، انصاف اور باعزت روزگار کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہے۔

آئیں اس یومِ مزدور پر عہد کریں کہ ہم ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کریں گے جہاں ہر محنت کش کو اس کا جائز حق اور عزت ملے۔

Address

Kanju Chowk
Mingora

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ji Youth swat Media Cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category