31/05/2026
کریم آباد، یوسی نمبر 2، میرپورخا کریم آباد میں صفائی کا نظام تباہ، سوئیپر "جونی" ڈیڑھ سال سے غائب، شہری پریشان
میرپورخاص، کریم آباد یوسی نمبر 2: علاقہ مکینوں نے یوسی چیئرمین ارشد ہزاروی صاحب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کریم آباد کے رہائشی شدید پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ پچھلے ڈیڑھ سال سے صفائی کا نظام درہم برہم ہے۔ علاقے میں تعینات سوئیپر "جونی" مہینے میں صرف چار سے پانچ دن ہی نظر آتا ہے۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل "سلطان" نامی سوئیپر یہاں تعینات تھا جو ریٹائر ہو چکا ہے۔ اس کے خلاف کبھی کوئی شکایت نہیں آئی اور وہ روزانہ صبح سویرے پورے علاقے کی صفائی کر کے جاتا تھا۔
جونی کے آنے کے بعد صورتحال ابتر ہو گئی ہے۔ وہ کبھی کسی ایک گلی کی صفائی کرتا ہے تو کبھی دوسری گلی کی۔ پوچھنے پر کہتا ہے کہ "مجھے چیئرمین کی طرف سے اجازت نہیں، کام کا لوڈ بہت زیادہ ہے، مجھے اسپیشل بلا کر لایا جاتا ہے، اس لیے میں پورے علاقے کا کام نہیں کر سکتا۔
تشویشناک بات یہ ہے کہ کریم آباد کی مقامی کمیٹی نے اسے پرائیویٹ طور پر بھی رکھا ہوا ہے۔ اس کے باوجود نہ وہ سرکاری ڈیوٹی پوری کر رہا ہے اور نہ ہی پرائیویٹ کام۔
علاقہ مکینوں نے متعدد بار شکایات درج کروائیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ گلیوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، نالیاں بند ہیں اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
کریم آباد کے عوام یوسی چیئرمین ارشد ہزاروی صاحب سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ:
1. فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔
2. سوئیپر جونی کو صرف ایک دو گلی نہیں بلکہ پورے کریم آباد کی صفائی کا پابند بنایا جائے۔
3. اس تعصب اور لاپرواہی کو ختم کر کے علاقے کو صاف ستھرا بنایا جائے۔
عوام کو امید ہے کہ چیئرمین صاحب جلد ایکشن لے کر شہریوں کو اس اذیت سے نجات دلائیں گے۔