Bhimber Literary Society

Bhimber Literary Society علمی و ادبی سرگرمیوں کا فروغ ہمارا مشن ہے
صحت مند مثبت ک

28/07/2024

تیز بارش میں گر گئی مری چھت
اب مرا گھر بھی اک سمندر ہے

16/03/2024

دھیمی سی دلاآویز مسکراہٹ لبوں پہ سجائے انتہائی متانت اور نفاست سے گفتگو کرتے ہوئے، خوش لباس اور وضعدار طلسمی شخصیت کے مالک سید شبیر احمد شاہ میرپور کا روشن چہرہ ہیں۔ انتہائی متاثر کن شخصی خوبیوں کے ساتھ ساتھ ان کا علمی ذوق و قوت مشاہدہ بھی کمال کی حد تک منفرد اور اعلیٰ ہے۔
گذشتہ دو سالوں میں پیر و مُرشد سے انتہائی قریبی تعلق رہا۔ ان کے ساتھ طویل نشستیں اور کئی سفر کئیے ہر بار ان کی شخصیت کی ایک نئی پرت کھلی اور ہم ان کے گرویدہ ہوتے چلے گئے۔ان کی شخصیت سب کو اپنے حصار میں لے لیتی ہے۔
بظاہر سنجیدہ نظر آتے ہیں لیکن جب کبھی حس مزاح چھڑ جائے تو اعلیٰ پائے کے قصے سننے کو ملتے ہیں۔ بنیادی طور پر بینکار ہیں اس دور کے مشاہدات اور تجربات کو بڑے ہی دلنشین انداز میں بیان کرتے ہیں۔ جی چاہتا ہے انہیں سنتے جائیں۔ ان کا ساتھ گزارے ایام بلاشبہ میرے لئے قیمتی سرمایہ ہیں۔ مجھے مُرشد سے فیوض و برکات کا انمول تحفہ ملتا رہا اور میں غیر محسوس طریقے سے ان کو دل کے نہاں خانوں میں جگہ دیتا چلا گیا۔
اس تمہیدی گفتگو کی طوالت سے شاید آپ تنگ پڑ جائیں لیکن سچی بات ہے شاہ صاحب کے بارے میں جتنا بھی کہا اور لکھا جائے کم ہے ان کے بارے مفصل بات کر کے بھی لگتا ہے کہ ان کے کئی اوصاف ابھی بیان کرنا باقی ہیں۔۔
ابتدائی ملاقاتوں میں ہی میں ان کا گرویدہ ہوتا چلا گیا۔ اپنا شعری مجموعہ عکس آب انہیں پیش کیا تو مجھے اندازہ نہی تھا کا شاہ صاحب اس کے بارے میں ایک مفصل تجزیہ و تبصرہ لکھیں گے۔ میں اس وقت حیرت سے دوچار ہوا جب آپ نے بذریعہ واٹس ایپ اخبار میں شائع شدہ کالم بعنوان
“ پس آئینہ عکس آب ہوں میں “ مجھے ارسال کیا۔ آپ کے لئیے یہ بات باعث اعزاز و تکریم ہوتی ہے جب کوئی آپ کی تخلیق کو خوب توجہ سے پڑھے اور اس کے بعد اس کے بارے میں اپنی بے لاگ رائے کا قلمی اظہار بھی کرے۔۔
شاہ صاحب نے گذشتہ کچھ سالوں سے ایک تسلسل اور محنت سے بحیثیت ایک نقاد اپنا واضح مقام بنا لیا ہے۔ کھڑی کی مردم خیز دھرتی کے اس سید ذادے نے اپنی علمی میراث اور عظیم صوفی شاعر میاں محمد بخش سے قلبی و علمی تعلق سے فیوض و برکات کو عام کرنے کا سلسلہ جاری و ساری رکھا ہوا ہے۔۔

Address

Bhimber
Mirpur
0043

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhimber Literary Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share