09/10/2023
ایک نیا فراڈ
سٹیت لائف انشودن
جوبلی انشورنس
ای ایف یو انشورنس
پاک قطر فیملی تکافل انشورنس
یہ سب وہ کمپنیز ہیں جنہوں نے کمیشن بیس پر ہر گلی محلے میں ایجنٹ رکھے ہوئے ہیں جو آپ کو انشورنس کے فوائد بتا بتا کر سالانہ 1 لاکھ سے بھی زیادہ بٹور لیتے ہیں. جبکہ وہ انشورنس کے اصل فوائد کہ جگہ آپ کو بس یہ بتاتے ہیں کہ 10 یا بیس سال میں آپ کے پیسے ڈبل ہو جائیں گے.
یہ کبھی نہیں بتاتے کہ پیسے ڈبل ہونے کے ساتھ ساتھ انسورنش کمپنی آپ کے بیماری کے صورت میں اخراجات کا 80 فیصد بھی ادا کرنے کی پابند ہے یا پھر علاج ہی انشورنس کمپنی کروائے گی.
کیونکہ اگر یہ بتا دیا تو عوام میں شعور آ جائے گا اور عوام بیماری کی صورت میں کلیم کرے گی.
اور دوسرا آپ کی پیسے ڈبل نہیں ہوتے دراصل ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان میں پیسے کی قدر میں کمی ہو رہی ہے جس کی مثال ایسے ہے.
جیسے آپ نے آج 1 لاکھ ان فراڈیوں کو دیا تو سال بعد اس 1 لاکھ کی ویلیو تقریباً ڈبل ہو جائے گی اور ایسے ہی آپ نے اگر بیس سالوں میں ان کو 20 لاکھ دیا تو آپ کا جو پہلا 1 لاکھ تھا اس کی ویلیو بیس سالوں میں 20 لاکھ سے بھی زیادہ ہو گی. لیکن آپ کو بیس کے بدلے چالیس مل جائیں تو آپ خوش ہو جائیں گے لیکن درحقیقت وہ آپ کو چونا لگا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے آپ کے بیس لاکھ سے کروڑوں کما. لیے ہیں.
اس لیے ہوشیار رہیں اگر آپ کو کوئی بھی ایجنٹ پھنسانے کی کوشش کرے تو اس سے ہیلتھ انشورنس اور ہیلتھ کارڈ کی ڈیمانڈ کریں وہ بھی اپنے شہر میں.
اگر آپ کسی کو جواب نہیں دے سکتے تو مجھ سے رابطہ کریں اگلی بار وہ بندہ آپ کے جاننے والوں سے بھی پالیسی کا مطالبہ نہیں کرے گا.
ذاکر صدیقی