IBA Merit Rights Pakistan

Directions

IBA Merit Rights Pakistan Digital creator
(1)

سترہ سال سے سندھ پر حکومت کرنے والو! آخر تمہارے پیٹ کب بھریں گے؟ سترہ سال اقتدار میں رہنے کے باوجود سندھ کے غریب نوجوان ...
23/09/2026

سترہ سال سے سندھ پر حکومت کرنے والو! آخر تمہارے پیٹ کب بھریں گے؟ سترہ سال اقتدار میں رہنے کے باوجود سندھ کے غریب نوجوان آج بھی روزگار کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ غریب والدین اپنے بچوں کی تعلیم اور مستقبل کے لیے اپنی جمع پونجی خرچ کرتے ہیں، مگر جب ملازمتوں کا وقت آتا ہے تو انہیں صرف وعدے، انتظار اور ناانصافیاں ملتی ہیں۔
آئی بی اے 5 سے 15 گریڈ کے امتحان میں کامیاب امیدوار گزشتہ چار سالوں سے اپنے تقرری کے احکامات کے منتظر ہیں۔ سندھ حکومت! غریبوں کے بچوں کو روزگار دینا تمہاری ذمہ داری ہے، احسان نہیں۔
فوری طور پر تمام کامیاب امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر تقرری کے احکامات جاری کرو، انٹرویو اور گریڈنگ پالیسی ختم کرو اور سندھ کے نوجوانوں کے ساتھ انصاف کرو۔

محترم مراد علی شاہ صاحب!سندھ دھرتی ماں کے بچے گزشتہ چار سالوں سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ آپ نے ان سے اربوں ...
22/09/2026

محترم مراد علی شاہ صاحب!
سندھ دھرتی ماں کے بچے گزشتہ چار سالوں سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ آپ نے ان سے اربوں روپے کے چالان وصول کیے، یہ رقم غریب دیہاڑی دار مزدوروں کی محنت کی کمائی تھی۔ آج انہی مزدوروں کے بچے آپ سے سوال کر رہے ہیں کہ ہماری ملازمتیں کہاں ہیں؟
سندھ کے غریب نوجوانوں کے ساتھ انصاف کریں۔ IBA کے ذریعے 5 سے 15 گریڈ کی ملازمتوں کے امتحان میں کامیاب امیدواروں کو فوری طور پر تقرری کے احکامات جاری کیے جائیں۔ سندھ دھرتی ماں کے دودھ کا قرض چکائیں اور ان نوجوانوں کو ان کا حق دیں۔

سندھ حکومت نے میرٹ کے نام پر آئی بی اے کے ذریعے 5 سے 15 اسکیل کی نوکریوں کے لیے 2023 میں 3 کیٹیگریز، میٹرک، انٹرمیڈیٹ او...
19/09/2026

سندھ حکومت نے میرٹ کے نام پر آئی بی اے کے ذریعے 5 سے 15 اسکیل کی نوکریوں کے لیے 2023 میں 3 کیٹیگریز، میٹرک، انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن میں ٹیسٹ لیے، جس میں 14 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی، لیکن 3 لاکھ پاس ہوئے۔ اربوں روپے کے چالان لیے گئے، لیکن آج تک ایک امیدوار کو بھی نوکری نہیں ملی۔ کیوں؟ کیونکہ سب غریب کے بچے پاس ہوئے تھے، میرٹ پر۔

واہ رے سندھ کے بوڑھوں سیاست دانوں!60، 70، 80 سال کے بوڑھوں نے سندھ کے نوجوانوں کو اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نااہل قرا...
17/09/2026

واہ رے سندھ کے بوڑھوں سیاست دانوں!
60، 70، 80 سال کے بوڑھوں نے سندھ کے نوجوانوں کو اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نااہل قرار دے دیا۔ سندھ کا نوجوان نہ SPSC میں، نہ BPS 5 تا 15 میں، نہ 1 تا 4 گریڈ کی نوکریوں میں اپلائی کر سکتا ہے۔
واہ رے سندھ کے بوڑھوں، تمہاری ناقص پالیسیاں! 33 سال کے نوجوانوں کا روزگار چھین کر انہیں دربدر کر دیا۔
سندھ کے نوجوانوں کو روزگار دو، عمر کی حد میں رعایت دو، میرٹ بحال کرو

سندھ حکومت! شرم کرو، شرم کرو!آئی بی اے بی پی ایس ۵ تا ۱۵ کے ٹیسٹ پاس امیدوار آج بھی روزگار کے لیے دربدر ہیں۔ نوجوانوں نے...
15/09/2026

سندھ حکومت! شرم کرو، شرم کرو!
آئی بی اے بی پی ایس ۵ تا ۱۵ کے ٹیسٹ پاس امیدوار آج بھی روزگار کے لیے دربدر ہیں۔ نوجوانوں نے محنت کی، ٹیسٹ پاس کیا، میرٹ پر کامیابی حاصل کی، مگر سندھ حکومت نے ان کے مستقبل کو انٹرویو اور گریڈنگ پالیسی کی بھینٹ چڑھا دیا!
سندھ حکومت سے سوال ہے: آخر کب تک غریب کے بچوں کے ساتھ یہ ظلم جاری رہے گا؟
اگر میرٹ پر ٹیسٹ پاس کرنا بھی روزگار کی ضمانت نہیں، تو پھر نوجوان کس کے دروازے پر جائیں؟
✊ انٹرویو اور گریڈنگ پالیسی ختم کرو!
🔥 آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کو فوری آفر آرڈرز دو!

سندھ کے نوجوانوں کو روزگار دو!آئی بی اے بی پی ایس 5 تا 15 کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کا مطالبہ ہے کہ انہیں فوری طور پر میرٹ پ...
15/09/2026

سندھ کے نوجوانوں کو روزگار دو!
آئی بی اے بی پی ایس 5 تا 15 کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کا مطالبہ ہے کہ انہیں فوری طور پر میرٹ پر روزگار دیا جائے۔ انٹرویو اور گریڈنگ پالیسی ختم کی جائے، عمر میں رعایت دی جائے اور تمام کامیاب امیدواروں کو ٹاپ ٹو باٹم میرٹ لسٹ کے مطابق آفر آرڈر جاری کیے جائیں۔
ہمیں خیرات نہیں، اپنا حقِ روزگار چاہیے!

اگر پیپلز پارٹی کو سندھ کے نوجوانوں کی سپورٹ چاہیے تو پہلے آئی بی اے بی پی ایس 5 تا 15 ٹیسٹ پاس امیدواروں کو روزگار دو۔ ...
14/09/2026

اگر پیپلز پارٹی کو سندھ کے نوجوانوں کی سپورٹ چاہیے تو پہلے آئی بی اے بی پی ایس 5 تا 15 ٹیسٹ پاس امیدواروں کو روزگار دو۔ بغیر انٹرویو اور بغیر گریڈنگ پالیسی کے میرٹ پر فوری آفر آرڈرز جاری کرو۔ چار سال سے روزگار کے منتظر نوجوانوں کو مزید دھکے نہ کھلاؤ، ان کا حق دو، پھر سپورٹ مانگو!

Address

Moro

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IBA Merit Rights Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share