Saad makki shah

Saad makki shah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saad makki shah, Multan.

مصنفین کی فلاح ، باھمی مشاورت ، کتابوں کی فروخت ، پبلشرز کے استحصال سے بچاؤ ، باھمی ربط کا پلیٹ فارم یہاں مصنفین کی کتابیں فروخت بھی ھوں گی کتابوں پر ریویوز بھی لکھے جائیں گے کتابوں کی اشاعت اور مارکیٹنگ کے طریق کار اپنی کتاب کا ٹائٹل اور قیمت کا اشتہار

11/08/2026
05/08/2026
اگر آپ خود اپنی کتاب کو عزت ، وقعت اور قیمت نہیں دیں گے تو اور کون دے گا ۔۔۔ ؟؟؟بیسیوں پبلشرز سے رابطہ اور ان کی شرائط س...
13/07/2026

اگر آپ خود اپنی کتاب کو عزت ، وقعت اور قیمت نہیں دیں گے تو اور کون دے گا ۔۔۔ ؟؟؟
بیسیوں پبلشرز سے رابطہ اور ان کی شرائط سننے کے بعد ، دوستوں کے بہت منع کرنے کے باوجود 1000 کتاب شائع کر رھا ھوں ۔۔۔ !!!
ایک بھی کتاب کسی کو مفت نہیں دینی ۔۔۔ کیونکہ
دانشور اور ادیب کو دی جائے تو وہ پڑھتا نہیں ھے ۔۔۔ !!!
رشتہ داروں کو دی جائے تو وہ باتیں بناتے ہیں کہ بندے کو مشہوری کا شوق ھے ۔۔۔ !!! ( رشتہ داروں کو تو بغیر قیمت ھرگز مت دیں ) بعد میں طویل عرصہ خون جلتے رھنے کا سبب بنے گا ۔۔۔ !!!
دوستوں کو دی جائے تو وہ مذاق اڑاتے ھیں ۔۔۔ !!!
واقف کاروں کو دی جائے تو کتاب ویسے ھی اہمیت کھو دیتی ھے ۔۔۔ !!! درج بالا لوگوں میں سے کتاب پڑھنے والوں کا تناسب کھینچ تان کر بمشکل دو فیصد نکلتا ھے ۔۔۔ !!!
کتاب چھپواتے ھیں تو مذید کچھ محنت بھی کیجئے ۔۔۔ !!!
کتاب لکھنے میں جتنا ذھن کھپاتے ھیں اس کا دس فیصد مارکیٹنگ سٹریٹیجی پر بھی صرف کیجئے ۔۔۔ !!!
کم از کم بھی اپنے شہر کے تمام بک سیلرز پر کتاب رکھوائیے ۔۔۔ !!!
کالج یونیورسٹیز کے سامنے سٹال لگوائیے ، بک فیئرز، کتاب میلوں میں سٹال لگوائیے ، یا سٹالز پر کتاب بشرط فروخت رکھوا دیجئے ۔۔۔ !!!
سوشل میڈیا پر روزانہ 100 گروپس میں اشتہار لگائیے ۔۔۔ !!!
سوشل میڈیا paid مارکیٹنگ کیجئے ۔۔۔ !!! رزلٹ مثبت آئے تو اسے جاری رکھئے ۔۔۔ !!!
دوستوں سے کہئے کہ آپ کی پوسٹ شیئر کریں ۔۔۔ !!!
مفت میں کتاب کسی کو بھی نہ دیں ۔۔۔ !!! اگر دینی ھی ھیں تو ایسے سٹوڈنٹس کو دیں جو کتاب خرید نہ سکتے ھوں ۔۔۔ پبلک لائبریریوں کو دیں تو ان سے مکمل اندراج کی تفصیل لیں ۔۔۔ رسید لیں ۔۔۔ بصورتِ دیگر وہ کتاب گھر لے جائیں گے ۔۔۔ !!!
کوشش کریں کہ ایک دوسرے کی کتاب ڈسکاؤنٹ پر ھی سہی خرید لیں ۔۔۔ !!!
کتاب زندگی ھے ۔۔۔ !!! فری تقسیم کر کے اسے بے موت نہ ماریں ۔ کتاب آتے ہی یہ آپ کو بوجھ لگنے لگ جاتی ھے اور آپ اسے دھڑا دھڑ تقسیم کر کے ختم کر دیتے ہیں ۔ کچھ عرصے بعد جب اس کے حقیقی طلب گار آتے ھیں ، تب آپ کے پاس کتاب نہیں ھوتی ۔۔۔ بے طلب مشورے کی وقعت سے تو آپ آگاہ ھونگے ھی ، جس کی بابت محاورہ ھے کہ مفت کا مشورہ ، منہ پر مار دیا جاتا ھے ، سو نہیں دینا چاھئے ۔۔۔ !!! بن مانگے تو محبت اور خلوص کی وقعت آپ دیکھ چکے ھونگے ۔۔۔ اور کتاب جیسی مقدس چیز آپ مفت دے دیتے ہیں اور پھر اس کی مختلف معنوں میں تحقیر سے اپنا خون بھی جلاتے ھیں ۔ ھدف ھے کہ 1000 کتاب بہرصورت فروخت ھوگی ۔۔۔ اور یہ میرا خود کو چیلنج ھے ۔ الحمدللہ ۔۔۔ کتاب شائع ھونے سے پہلے ہی 73 کتب کی قیمت پری بکنگ کی صورت میں آ چکی ھے ۔۔۔ !!! باقی 927 بچی ھیں ۔۔۔ یومیہ ایک کتاب بھی فروخت ھو تو اڑھائی سال لگ جائیں گے ۔۔۔ مگر یقین کیجئے ۔۔۔ اگر خدا کا فضل شامل حال رھا تو 6 ماہ میں کتاب نکل جائیگی ، یا تو دوسرا ایڈیشن آئے گا ۔۔۔ یا پھر نئی کتاب ۔۔۔ انشاء اللہ
مزے کی بات کہ کافی سارے ناقدین بھی کتاب کے منتظر ھیں جو میرے اعزاء اور حلقہ احباب میں موجود ہیں ۔۔۔ تو انکی اطلاع کیلئے عرض ھے کہ کتاب ڈسکاؤنٹ آفر میں خرید لیجئے ۔۔۔ تنقید مذید جاندار ھو جائے گی ۔۔۔ !!!
میرا بنایا ھوا فیس بک گروپ "مصنفین رابطہ فورم" جوائن کریں ۔۔۔ جلد اس میں بہت اچھی تجاویز ، باھمی رابطہ کار ، مارکیٹنگ سٹریٹیجیز ، باھمی مکالمہ شروع کریں گے ۔۔۔ !!!
ھاں ۔۔۔ اور سب سے پہلے آپ کو دعوت ھے کہ میری کتاب بھی خریدیں ۔۔۔ اس کا مواد آپ کو مایوس نہیں کرے گا ۔۔۔ !!! آپ کیلئے 25 جولائی تک تک پری بکنگ کی صورت میں 1700 روپے مع ڈاک خرچ ملے گی ۔
اس کے مواد کے چند عنوانات میں یہاں شئیر کر دیتا ھوں ۔۔۔ !!!
والسلام
خاکسار
سعد مکی شاہ
جاز کیش 03005645086
مشاھداتِ ایران (سفرنامہ)
ایران کا ایک منفرد، مختلف اور منکشف چہرہ
کتاب کے چند اہم اور سنسنی خیز موضوعات
1. ایران کا دوسرا منفرد ، مختلف اور منکشف چہرہ
2. ایران لبرل ، سیکولر یا مذھبی معاشرہ
3. ایران معاشرے کے خفیہ گوشے ، ٹیبوز
4. ایران میں 10000 مزارات ، امزادگان یا فقط منسوب نیک لوگ ؟؟؟
5. ایران میں حضرت چوپاناطہ رح کا مزار
6. ایران میں مشروب ، عرق کا آزادانہ استعمال
7. ایران ، مراوہ تپہ میں سینکڑوں متنازعہ مجسمے
8. ایران ، جنگ سے پہلے اور جنگ کے بعد
9. ایران کا مستقبل ۔۔۔ مذہبی یا سیکولر ۔۔۔ ؟؟؟
10. زن ، زندگی ، آزادی کا پس منظر
11. موجودہ رجیم ہی ایران کی بقاء کی ضامن ھے
12. ایرانی یوتھیاز
13. ایران میں بڑھتا ہوا الحاد
14. ایرانی عورت پاکستان کی نسبت زیادہ آزاد ھے
15. ایران دنیا کا پر امن ترین ملک
16. ایرانی ادارہ جاتی نظام دنیا کا سب سے بہترین نظام ہے
17. کمیتہ امداد
18. سرباز ، پاسداران انقلاب اور ارتش کی بہترین باہمی کوارڈینیشن
19. محکمہ اطلاعات
20. ایران کیسے جائیں ، مکمل ٹریول گائیڈ
21. ایران میں جیل یاترا
22. ایران مہذب ترین ، متمدن اور ترقی یافتہ ممالک میں سر فہرست
23. مرگ بر امریکہ نعرے کی حقیقت
24. ایران میں یہودی ، مسیحی، زرتشت اقلیتوں سے ملاقات
25. ایران میں کم و بیش 14000 سنی مساجد
26. صیغہ ، متعہ ، مسیار ، شادی
27. خود کفیل و خوشحال و خوددار ایران
28. جزیرہ قشم اور آبنائے ھرمز کی سیر اور حدود اربعہ
29. ماہ رنگ بلوچ ایران میں
اور بےشمار دلچسپ و عجیب موضوعات
💰 قیمت اور پری بکنگ آفر
اصل قیمت: 2600 روپے مع ڈاک خرچ
یکم اگست 2026 تک پری بکنگ آفر: صرف 1700 روپے
(آج ہی اپنی کاپی بک کروائیں)
جاز کیش (JazzCash): 03005645087
ایس ایم ایس پبلشرز ملتان
سرکار پبلشرز ملتان

Address

Multan

Telephone

+923005645087

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saad makki shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Saad makki shah:

Shortcuts

Share