Laraib Aziz Joher

Laraib Aziz Joher Social Media Marketer | Graphics Designer

03/09/2024

Sometimes you have to pay the price of being good to everyone 😐




02/07/2024

پیسے لگانا ضروری نہیں بلکہ پیسے کا صحیح استعمال پیسے کمانے کے لیے ضروری ہے ✨

فیس بک مارکٹنگ کے حوالے سے یہ حقیقت ہے کہ آپ پیسے لگا کر پیسے کمائے جاتے ہیں مگر پیسے کا درست استعمال ایک ہنر ہے، جو ہر کسی کو نہیں آتا۔ آئیے آپ کو یہ ایک مثال سے سمجھاتی ہوں۔

علی ایک نوجوان ہے جو اپنے چھوٹے کاروبار کو ترقی دینا چاہتا ہے۔ اس نے اپنے کاروبار کی مشہوری کے لیے فیس بک پر ایک پیج بنایا اور کچھ پیسے خرچ کر کے اشتہارات چلائے۔ اس کے پاس محدود بجٹ تھا، لہٰذا اس نے سستے اشتہارات کا انتخاب کیا اور بس یہی سمجھا کہ اس سے کام بن جائے گا۔ مگر کیونکہ اس کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی کچھ خاص سمجھ بوجھ نہیں تھی اور بس لائیکس فالورز چاہتا تھا تو کسی سےجنرل لائیکس اور فالوورز خرید لیے۔ مگر کوئی خاص فروخت نہیں ہوئی اور مایوس ہو گیا۔ مگر ہمت نہ ہاری۔

علی نے کچھ تحقیق کی اور اسے پتہ چلا کہ فیس بک پر بہت سے لوگ اشتہارات لگاتے ہیں اور ان کی سیلز بھی آرہی ہوتی ہیں۔ تو اس نے ان مارکیٹرز سے رابطہ کیا جنہوں نے علی کو ٹارگٹڈ مارکیٹنگ کے بارے میں بتایا اور علی کے پیج کو گرو کر کے اس کے ممکنہ گاہکوں کو پہچاننا شروع کیا۔ جنہیں ان پروڈکٹس کی ضرورت تھی۔
جس سے علی کو اپنی پہلے کی گئی غلطی کا اندازہ ہوا جو اسنے جلدبازی میں جنرل فالوورز خرید کی۔ ایک ایکسپرٹ مارکٹر سے کام کے بعد اسے احساس ہوا کہ صرف پیسے خرچ کرنا ہی کافی نہیں، بلکہ پیسے کا صحیح استعمال کرنا زیادہ ضروری ہے ✨

ٹارگٹڈ مارکٹنگ سے علی کے ایڈز تو متعلقہ گاہکوں کے پاس پہنچ رہے تھے، مگر پیج کی پوسٹس پر لائکس اور کمنٹس نہیں ہوتے تھے۔ مزید تحقیق کے بعد، علی نے سیکھا کہ محض اشتہارات چلانا کافی نہیں، بلکہ مواد کی تخلیق بھی اہم ہے۔ اس نے اپنے فیس بک پیج پر دلکش اور تخلیقی پوسٹس بنانا شروع کیں جو لوگوں کی توجہ کھینچ سکیں۔ اس نے اپنی پروڈکٹس کی خوبیاں اور ان کے فوائد کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔

علی نے اپنے فیس بک پیج پر گاہکوں کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم کیا۔ اس نے لوگوں کے سوالات کا فوری جواب دیا اور ان کی رائے کو اہمیت دی۔ اس سے اس کے پیج پر لوگوں کا اعتماد بڑھا اور مزید گاہک بنے۔

کچھ عرصہ بعد، علی کی محنت رنگ لائی۔ اس کے فیس بک پیج پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوا اور اس کے کاروبار کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا۔ علی نے سیکھ لیا تھا کہ صرف پیسے خرچ کرنا کافی نہیں، بلکہ پیسے سے پیسے کمانے کے لیے صحیح جگہ پر پیسے لگانا زیادہ ضروری ہے جس میں تخلیقیت، ٹارگٹڈ مارکیٹنگ، اور مؤثر کمیونیکیشن شامل ہیں۔

اگر آپ بھی علی کی اپنے کاروبار کو فروغ دینا چاہتے ہیں یا اپنے پیج کے سوشل میڈیا پوسٹ ڈیزائن کروانا چاہتے ہیں تو ابھی ہم سے رابطہ کریں ۔
ہماری سروسز

✅Brand Identity & ReBranding

✅Social Media Marketing

✅Social Media Management

✅ Fb Cover Photo

✅Social Media Post Design

✅ Business Cards

Laraib Aziz Joher

01/07/2024

انسان کے ہاتھ میں اللہ نے صرف کوشش رکھی ہے، اور اس کوشش کا پھل رزق کی صورت میں خود اپنے ہاتھوں میں۔

🎯 اپنا ایک ہدف بنائیں اور اس ہدف کو پانے کے لیے کوشش کرتے رہیں، کبھی ہمت نہ ہاریں۔ دوران اس سفر بہت سی مشکلات ضرور آئیں گی، مگر ایک دن ایسا بھی آئے گا جب آپ اپنے ہدف کو عبور کر لیں گے۔ یاد رکھیں، جتنا بڑا ہدف، اتنی ہی راہ میں رکاوٹیں ہوں گی۔

تصور کریں ایک کاروباری، جو اپنے نئے کاروبار کی بنیاد رکھتا ہے۔ راستے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، مگر وہ کبھی پیچھے نہیں ہٹتا۔ وہ ہر روز محنت کرتا ہے، نئے راستے تلاش کرتا ہے، اور ایک دن اس کا کاروبار کامیابی کی بلندیوں کو چھو لیتا ہے۔ اگر وہ کاروباری شخص ہمت ہار کر بیٹھ گیا تو کبھی اپنی منزل تک نہ پہنچ سکے گا۔

ہمیں بس اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی کوششیں جاری رکھنی ہیں، کیونکہ مسلسل محنت اور یقین ہی کامیابی کی کنجی ہیں۔ 🌟

ہر دن ایک نیا چیلنج، ہر رات ایک نئی امید۔ اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے، محنت کا دامن نہ چھوڑیں اور اللہ کی مدد سے اپنی منزل تک پہنچ جائیں۔ 🌠

30/06/2024

Smart Work Beats the Talent 😇


30/06/2024

جیسے ہر صبح سورج کی کرنیں آپ کو نیا دن فراہم کرتی ہیں، ویسے ہی ہماری خدمات آپ کی کاروباری زندگی میں نیا جوش اور جذبہ بھرتی ہیں۔ اتار چڑھاؤ قدرت کا اصول ہے۔ سورج بھی اندھیروں میں ڈوب کر ہر روز ایک نئی چمک کیساتھ طلوع ہوتا ہے۔
اگر آپکے بھی کاروبار میں مشکلات آرہی ہیں تو گھبرائیں نہیں، ایک بار ہماری سروسز کے ساتھ دوبارہ شروع کریں اور کامیابی کی طرف بڑھیں۔ انشا اللہ 🤲

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

Address

Multan

Telephone

+923262680016

Website

marketers

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Laraib Aziz Joher posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Laraib Aziz Joher:

Share