Info Media AJ&K

Info Media AJ&K Our aim is to inform about daily news

مظفرآباد ( پ ر ) تنظیم جرال راجپوت کی مرکزی کابینہ کے اجلاس کا انعقاد ، اجلاس کا انعقاد مرکزی صدر ناصر محمود جرال کی زیر...
05/01/2025

مظفرآباد ( پ ر ) تنظیم جرال راجپوت کی مرکزی کابینہ کے اجلاس کا انعقاد ، اجلاس کا انعقاد مرکزی صدر ناصر محمود جرال کی زیر صدارت آن لائن کیا گیا جس میں رمضان کی آمد پر مستحق افراد میں امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے سمیت ضلع و تحصیل سطح پر تنظیم سازی مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں جرال قبیلے کے بزرگ و سابق ڈپٹی کمشنر افضل جرال ,سائیں جرال سمیت ایک ماہ کے دوران فوت ہونے والے دیگر شخصات کی فوتگی پر دکھ و افسوس کرتے ہوئے انکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ مرحومین کے درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔
آن لائن اجلاس میں پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں موجود مرکزی کابینہ کے اوسیر ذمہ دارن نے بھی شرکت کی جس میں مرکزی صدر ناصر محمود جرال ،امریکہ سے مرکزی چیف آرگنائزر مسعود جرال ،برطانیہ سے مرکزی نائب صدر آزاد جرال ،سعودیہ سے مرکزی نائب صدر عمران جرال ، قطر سے نائب صدر اعجاز جرال ، یونان سے نائب صدر اکرم جرال ، میرپور سے نائب صدر شہزاد اقبال جرال ، کراچی سے نائب صدر ظہیر عباس جرال ،گجرات سے نائب صدر خرم جرال ، لاہور سے ساجد عزیز جنرل سیکرٹری ،مظفرآباد سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اورنگزیب سیف اللہ جرال ، ڈاکٹر عبدالرحمان جرال ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ، کوٹلی سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عاطف اکرم جرال، سیکرٹری مالیات وحید اقبال جرال اور ایڈمن انچارج مفتی ظفر جرال شریک تھے ۔
تفصیلات کے مطابق تین جنوری بروز جمعہ کو منعقد ہونے والے مرکزی کابینہ کے آن لائن اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد جنرل سیکرٹری نے اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے تمام مرکزی عہداران سے رائے لی جس پر مرکزی صدر ناصر محمود جرال نے تمام شرکا کی ارا کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان پیکچ مسحق افراد تک پہنچانے ، گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی مکمل کرنے اور برادری کے ہر فرد تک تنظیم کے اغراض و مقاصد پہنچانے اور انکے مسائل کو ممکن حد تک حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں تحصیل و ضلع سطح پر تنظیم سازی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا جبکہ پاکستان میں صوبہ سندھ اور ضلع جہلم کی تنظیم سازی مکمل کرنے اور آزاد جموں و کشمیر میں ضلع کوٹلی اور ضلع باغ کے علاوہ ضلع کوٹلی کی چار تحصیلوں کھوٸیرٹہ ،نکیال ،چڑھوٸی کی تنظیم سازی مکمل ہونے پر مرکزی عہدیداران و مقامی برادری کے زعما کی کاوشوں کو سراہتے ہوۓ ان کو مبارکباد دی گٸی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوری کے مہنے میں زیر کار ضلعی و تحصیل سطح کی تنظیم سازی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جاے اس حوالے اگر مقامی ممبران و مقامی مرکزی عہداران کو مرکز کی معانت درکار ہوگئی تو انکی زبانی و تحریری گزراش پر مرکز کرادار ادا کرے گا بصورت دیگر مرکز اس حوالے سے کوئی مداخلت نہیں کرے گا ۔ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکز مقامی نظم پر تنظیم سازی و مقامی اہم فیصلوں میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کرے گا بلکہ جمہورعی طرز عمل اور مقامی ممبران کے فیصلوں کو مقدم سمجھا اور رکھا جاے گا ۔
اجلاس میں رمضان المبارک کے مہینے میں مستحق اور ضرورت مند گھرانوں میں راشن کی تقسیم کے لیے منصوبہ بندی کی گئی جس میں تمام مرکزی کابینہ نے بھرپور تعاون کا یقین دلوایا ۔اجلاس میں رمضان المبارک میں ایک دوسرے کے ساتھ اور مقامی سطح پر برادری کے اہم شخصیات سمیت ہر فرد کے ساتھ روابط کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔اجلاس کے آغاز پر گزشتہ ایک ماہ کے دوران وفات پا جانے والے بزرگ و معززین قبیلہ جن میں سابق ڈپٹی کمشنر افضل جرال کنجاہ گجرات ،بحرین سے مرکزی نائب صدر رفیق جرال کی بھابھی ، محمد صدیق جرال کی اہلیہ مظفرآباد سے نائب صدر سفیر جرال کے والد محترم سائیں جرال اور یونین کونسل مچھیارہ مظفرآباد سے ٹی جی آر کے اہم و فعال ممبران مولانا تنویر جرال و حفیظ جرال کی حقیقی پھوپھو جان و سرپرست مظفرآباد ٹی جی آر حاجی سائیں احمد کی تایازاد بہن شامل ہیں ان سبکی کی وفات پر گہرے غم و دکھ کا اظہار کیا گیا کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ اجلاس کا اختتام جرال برادری کے علاوہ ملک و ریاست کی خوشحالی اور ترقی اور مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.........................

Address

Muzaffarabad Azad Kashmir
Muzaffarabad
13100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Info Media AJ&K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share