عوامی ایکشن کمیٹی AJK.

عوامی ایکشن کمیٹی AJK. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from عوامی ایکشن کمیٹی AJK., Social Media Agency, Muzaffarabad.

ہم کشمیری ہیں ��اور کشمیر ہمارا ہے�� بنیادی حقوق �
یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں
@عوامی-ایکشن-کمیٹی
https://youtube.com/channel/UCZIhkTikrH8yJVnOYa6o65Q?si=_8LJFo-lOFCC6GXk

26/08/2026

عجیب سرکاری ریکارڈ!
2024 میں شہید ہونے والا اہلکار 2026 میں دوبارہ زندہ ہوا اور پھر دوبارہ شہید بھی ہو گیا! 😳
یہ کیسا عجیب و غریب ریکارڈ ہے؟
پڑھے لکھے جاہلوں سے بھی ایسی بھونڈی غلطی کی توقع نہیں ہوتی۔

26/08/2026

راولاکوٹ احتجاجی دھرنا
29 اگست کو میرپور ڈویژن اور مظفرآباد ڈویژن کے نوجوان، بچے اور خواتین راولاکوٹ احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں۔
اپنے حق کی آواز کو مزید مضبوط بنائیں۔
✊ کشمیر کے عوام متحد ہیں، متحد رہیں گے۔
عمر نذیر کشمیری
عوامی ایکشن کمیٹی AJK.

رینجرز اہلکار شاہ نواز کی شہادت: نام اور تصویر پر اہم سوالاتAJK پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں رینجرز اہلکار ش...
26/08/2026

رینجرز اہلکار شاہ نواز کی شہادت: ن
ام اور تصویر پر اہم سوالات

AJK پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں رینجرز اہلکار شاہ نواز، ساکن خیرپور سندھ کی شہادت کا ذکر کیا گیا ہے۔ تاہم ایک اہم سوال یہ سامنے آ رہا ہے کہ اسی نام اور اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک رینجرز اہلکار کی 2024 میں شہادت کا ریکارڈ اور تصویر پہلے سے مختلف ویب سائٹس پر موجود ہے، جبکہ بعض ٹی وی چینلز نے بھی موجودہ خبر کے ساتھ بظاہر وہی تصویر نشر کی ہے۔

اگر آج واقعی کوئی نئی شہادت ہوئی ہے تو متعلقہ ادارے سے گزارش ہے کہ شہید اہلکار کا مکمل نام، سروس تفصیلات اور درست تصویر جاری کی جائے تاکہ عوام اور میڈیا کو مستند معلومات فراہم کی جا سکیں۔

ممکن ہے نام اور علاقہ ایک جیسا ہو، لیکن ایسی صورت میں بھی متعلقہ محکمہ پر لازم ہے کہ درست ریکارڈ اور شناخت واضح کرے۔ اور اگر ٹی وی چینلز نے بغیر مکمل تحقیق کے پرانی تصویر استعمال کی ہے تو اس کی بھی باقاعدہ تردید ہونی چاہیے۔

مقصد کسی کی شہادت پر سوال اٹھانا نہیں، بلکہ درست معلومات کی فراہمی اور افواہوں سے بچاؤ ہے۔ ذمہ داری لازم ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی AJK.

26/08/2026

Part 5

26/08/2026
26/08/2026

کرنٹ اپڈیٹ 🕒

غیر مصدقہ ذرائع سے خبر ملی تھی کہ فورسز کشمیر موڑ کراس کرکے آگے بڑھ چکی ہیں، تاہم اب کنفرم اطلاعات کے مطابق عوامی مزاحمت کے باعث فورسز ابھی تک کشمیر موڑ کراس نہیں کر سکیں۔

ان شاء اللہ عوامی مزاحمت کے ہوتے ہوئے کشمیر موڑ کراس کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔ ✊🚩

عوامی مزاحمت زندہ باد!

26/08/2026

خواجہ مہران ایڈووکیٹ کا تمام کشمیریوں کے نام اہم پیغام
ڈڈیال سے کچھ صحافی دوستوں اور عوام سے ہم تک اطلاعات پہنچ رہی ہیں کہ دھانگلی کے راستے خوراک کی گاڑیاں روکی جا رہی ہیں اور انھیں کشمیر میں انٹر نہیں ہونے دیا جارہا جس کے باعث غذائی قلت کا خدشہ ہے پہلی تو بات یہ ہے کہ یہ صرف کسی ایک علاقے یا ایک ڈویژن کے ساتھ ایسا نہیں ہو رہا ریاست بھر میں وہ میرپور ڈویژن ہو مظفرآباد ڈویژن ہو اور خاص کر پونچھ میں حلات اس سے بھی بدتر ہیں اور جن لوگوں نے ووٹ لیے اور ان میں سے جو ہم پر مسلط کر دیے گئے ہیں وہ کبھی بھی سامنے آکر کھلے انداز میں غزہ طرز کے اس عمل کے خلاف اور عوامی حقوق کے حق میں بات نہیں کریں گے اور نہ ہی ان سے اچھے کی امید رکھیں اس وقت پورے کشمیر کو فورسز نے محاصرے میں لیا ہوا ہے اور 5 جون سے ظلم جبر اور قتل غارت مسلسل جاری ہے اور ہم اس ظلم ناانصافی اور یزیدی نظام کے خلاف جدوجہد کرتے کرتے اپنے سیکڑوں پیارے اور جان سے عزیز تر ساتھی کھو چکے ہیں اور بہت سے ہمارے پیارے زخمی ہو چکے ہیں اور ہزاروں لاپتہ ہیں لیکن ہماری جدوجہد پرامن طور پر جاری ہے ہم کشمیریوں پر جاری یہ ظلم تب ہی مٹ سکتا جب ہم سب آپس کی تقسیم سے باہر نکل کر متحد ہوں اور ایک آواز کے ساتھ اس ظلم کے آگے ڈٹ جائیں اور ظالموں کو جواب دیں کہ ہم اس ظالم اور فرسودہ نظام کو برداشت کرنے والے نہیں ہیں اور اس ظلم و جبر کے خلاف ہم سب ایک ہیں ریاست بھر کے تمام علاقوں کے لوگ مل کر بیٹھیں مشاورت کریں اور اس بدترین جبر کے خلاف مضبوط فیصلے کریں اور مل کر کیے گے فیصلے انشاءاللہ پوری قوم کے لئے مفید ثابت ہوں گے
اللہ پاک سب لوگوں کی حفاظت آپس میں اتحاد نصیب فرمائے اور ان مشکلات کے بعد آسانیاں نصیب فرمائے آمین

26/08/2026

🕊️ راولاکوٹ کے بعد سدھنوتی نشانے پر؟

راولاکوٹ میں خونریزی اور طاقت کے استعمال سے آخر کیا حاصل ہوا کہ اب سدھنوتی کو بھی اسی راستے پر دھکیلا جا رہا ہے؟

✋ مسائل کا حل طاقت نہیں، بات چیت اور مذاکرات ہیں۔
🕊️ گولی مزید نقصان اور نفرت کو جنم دیتی ہے، جبکہ مذاکرات راستہ نکالتے ہیں۔

🤝 حکمت کا تقاضا ہے کہ گولی نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔
❤️ امن، مکالمہ اور عوامی مسائل کا پُرامن حل ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

#راولاکوٹ #سدھنوتی #آزادکشمیر #کشمیر #مذاکرات #امن

26/08/2026

تم لے کر آئے ہو اپنی ظالم فوجیں، مگر میری کشمیر کی آنکھوں میں خوف نہیں دیکھا۔
یہاں کے لوگوں کے سینوں میں ڈر نہیں، اپنے حق کے لیے عزم ہے۔ ✊

Address

Muzaffarabad
MUZAFFARABAD

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عوامی ایکشن کمیٹی AJK. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share