07/09/2022
یہ دوا منی کی پیدائش بھی بڑھاۓ گی مقوی بھی ھوگی اور منی جو پیدا ھوگی وہ بڑی حد تک گاڑھی ھوگی یہان مغلظ کے معنی رطوبات کو گاڑھا کرنے سے مراد ھے درحقیقت لفظ رطوبت بہت ھی تشریح طلب ھے رطوبت ھرمزاج مین کیسے ھوتی ھے اب رطوبت کے بھی دوحصے ھین ایک رطوبت طلیہ ھوتی ھے جسے آپ انگریزی مین پلازما بھی کہتے ھین دوسری رطوبت دمویہ ھوتی ھے لیکن اس سے بھی پہلے خود رطوبت کوسمجھنا ضروری ھوتاھے لیکن مین یہان کوئی تشریح نہین کرونگا کیونکہ یہان توبڑے بڑے عالم موجود ھین جوبات شروع ھونے سے پہلے ھی بات کی تہہ تک پہنچ جاتے ھین بس کچھ احباب کے اسرار پہ ابتدائی الفاظ کی وضاحت کردیتاھون مین نے شروع مین لکھا ھے کہ مغلظ دوطرح کے ھوتے ھین وضاحت کے لئے لفظ رطوبت کوبھی چھوڑ دیتا ھون ھماری مراد منی سے ھے بس بات اسی کی کرتے ھین
پہلی بات جب بدن مین منی کی مقدار ھی کم ھو اور جومقدار ھے وہ بھی گرمی کی حدت کی وجہ سے بہت پتلی ھے اب یہان ھمین ایسی دوا چاھیے جو منی کی مقدار بھی بڑھاۓ یعنی پیدائش منی ھو اور جو پیدا ھو وہ اپنے قوام مین معتدل ھو یعنی گاڑھا پن بھی ھو یاد رکھین ایسی دوا مین کچھ نہ کچھ گرمی کی مقدار موجود رھتی ھے