Hamsabkebat

Hamsabkebat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hamsabkebat, Advertising/Marketing, گرلز ہائر سیکنڈری سکول والی گلی لیہ روڈ چوک سرور شہید, Muzaffargarh.

یہی ہونا تھا، جو ہوا،سینیٹر مشتاق اور پانچ سو سے زیادہ فلوٹیلا بردار گرفتار کر لئے گئے۔ اگر سانپ کی فطرت ڈسنا ہے اور بچھ...
02/10/2025

یہی ہونا تھا، جو ہوا،سینیٹر مشتاق اور پانچ سو سے زیادہ فلوٹیلا بردار گرفتار کر لئے گئے۔ اگر سانپ کی فطرت ڈسنا ہے اور بچھو کی فطرت زہر اگلنا ہے تو اسرائیل اپنی فطرت جبر و دھونس سے کیسے باز آ سکتا تھا؟ وہ قوم جس نے انبیا سے جفا کی، جس قوم کی ایک رقاصہ نے اپنے نسوانی وجود کی قیمت یحیی نبی کا قتل بتائی،اس سے ہمیں انسانی بہبود کی کیا امید ہو سکتی تھی؟
تاریخ بتاتی ہے کہ یہ قوم ایسے معاملات میں کوئی بھی انسانی زبان نہیں سمجھتی ،یہ صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے، وہی جو انھیں بخت نصر نے سمجھائی اور جو حالیہ تاریخ میں جرمنی کے بدنام زمانہ ستم گر نے سمجھائی اور بدقسمتی سے طاقت کی جو زبان بولنا ایک زمانے سے یہ امت بھول چکی ہے، سو دنیا کے کان اس کی بات سنتے تو ہیں مگر سمجھ نہیں پاتے۔ یہی ہونا تھا، یہی ہوا
لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینیٹر مشتاق نے ثابت کر دکھایا کہ اسلام آباد میں اس کے کیمپ اکھاڑنے اور اسے غزہ جانے کا مشورہ دینے والا اہلکار غلط تھا اور ڈھلتی عمر کا یہ جوان درست تھا۔
اس نے ثابت کیا کہ وہ ایسا فراخ حوصلہ شخص ضرور ہے، جو اپنوں کیلئے ایک رائیگاں سفر میں اتنی جان مار سکے۔
اس نے ثابت کیا کہ ایسے سیاستدان بھی ہو سکتے ہیں، جو سینٹ میں تقریر کرنے کے علاوہ عمل کے سمندر میں بھی کود سکتے ہیں۔
اس نے غزہ کے محصور انسانوں اور دینی رشتے میں جڑے مسلمانوں کو بتایا کہ کوئی دیوانہ ان کے پنجرے سے سرٹکرانے بھی آ سکتا ہے۔
اس نے ثابت کیا کہ حکمرانوں کی مجبوریاں اورمصلحتیں ہوسکتی ہیں، لیکن اس امت میں اب بھی اتنا دم ہے کہ وہ طارق بن زیاد کی طرح سمندروں میں کشتیاں ڈال کے اپنے عزم کو بادباں اور اپنی ہمت کو چپو بنا سکے۔
سینیٹر مشتاق ، پیر مظہر شاہ ،ان کے دوسرے پاکستانی ساتھی اور صمود گلوبل فلوٹیلا کے یہ سارے انسانیت کے مجاہد تاریخ میں ذکر ہوں گے۔ یہ تاریخ میں زندہ رہیں گے، بہت بعد میں جب کبھی دنیا کو انسانیت کی سمجھ آئے گی ، وہ اپنے بچوں کو پڑھایا کریں گے کہ جب دنیا نے ملکر کئی لاکھ لوگوں کو پنجرے میں قید کرنا قبول کر لیا تھا تو کچھ لوگ تب بھی تھے، جو سمندر کے سینوں پر تیر کر اس پنجرے تک چند نوالے پہنچانے آیا کرتے تھے اور ان سرفروشوں سے لاکھوں دل امید لگایا کرتے تھے، ان کیلئے دست دعا اٹھایا کرتے تھے۔
یہ لوگ زندہ رہیں گے۔
یہ کردار زندہ رہیں گے۔
یہ روشنی کی راہ ہیں
یہ اس عہد میں وفا ہیں۔
یہ جبر کے خلاف وغا ہیں۔
یہ ضمیر زندہ کی دعا ہیں۔
یہ انسانیت کی صدا ہیں۔
یہ حریت کی ادا ہیں۔





ایک ایسا حریت پسند جنرل جو دشمن کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہا۔ اپنے بے جان ہوتے جسم اور کٹے ہوئے ہاتھ پاؤں کے ساتھ وہ...
19/10/2024

ایک ایسا حریت پسند جنرل جو دشمن کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہا۔ اپنے بے جان ہوتے جسم اور کٹے ہوئے ہاتھ پاؤں کے ساتھ وہ خون کے آخری قطرے تک لڑتا رہا۔
تاریخ ہمیشہ آپ کے احترام میں کھڑی رہے گی کیونکہ آپ ظلم کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ آخری وقت تک کھڑے رہے۔
مجھے یحییٰ سنوار شہید پر فخر ہے جس نے صرف اپنی قوم کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا اور اپنے رب کے حضور پیش ہوا ❤️

Raza Shah Jillani
کے خوبصورت الفاظ

11/10/2024

ﮐﺴﯽ ﻧﺎ ﻣﺤﺮﻡ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﺣﻖ
ﻣﺖ ﺩﯾﺠﺌﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﺮﮮ
ﺁﭖ ﮐﻮ ﮐﺐ ﮨﻨﺴﻨﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﺐ ﺭﻭﻧﺎ ﮨﮯ
ﻭَﺍﻟﻄَّﻴِّﺒٰﺖُ ﻟِﻠﻄَّﻴِّﺒِﻴْﻦَ ﻭَﺍﻟﻄَّﻴِّﺒُﻮْﻥَ ﻟِﻠﻄَّﻴِّﺒٰﺖِ

15/09/2024

جنازے سے پہلے بھی انسان کو بہت سی جگہوں پر کندھوں کی ضرورت ہوتی ہے اگر لوگ سمجھیں تو😰

07/09/2024

02/09/2024

وراثت صرف پیسہ ہی نہیں،
بعض اوقات آپ کے والد کی نیک نامی بھی کافی ہوتی ہے، اور آپ جہاں جاتے ہیں،
آپ کو بتایا جاتا ہے کہ آپ کے والد کا شمار بہترین لوگوں میں ہوتا ہے

29/08/2024

انا تین حروف پر مشتمل ایک چھوٹا سا لفظ ہے
مگر یہ بڑے بڑے رشتوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

23/08/2024

ادھار فوری ملے گا۔۔۔ جب کبھی کسی ایمرجنسی میں کسی کی گاڑی کی ضرورت پڑی اگلا خود دینے آئے گا۔۔۔کسی کے گھر جائیں گے تو اگلا دکھاوے یا مروت کے بجائے حقیقتاً گرم جوشی سے ویلکم کرے گا۔۔۔

بس چند باتوں کو ذہن نشین کر لیں۔۔۔

جب کبھی کسی سے کچھ ادھار پیسے لیں۔۔تو جس ڈیٹ کا بتایا ہو واپسی کا اس سے ایک دن پہلے صرف ایک دن پہلے کال کر کے خود رابطہ کر کے شکریہ کے ساتھ واپس کر دیں۔۔۔

اگر پیسے کی جگہ کوئی چیز لیں تو وقت پر ریٹرن کریں اور جیسی لی تھی اس سے بہتر حالت میں واپس کریں۔۔۔مثال کے طور پر گاڑی لیں یا بائیک وغیرہ

تو احتیاط سے استعمال کریں، اور واپسی سے پہلے جتنا پیٹرول موجود تھا اس سے زیادہ ڈلوائیں، ٹینک فل کروانا ممکن نہ ہو تو اتنا زیادہ ضرور کریں جو اگلے کو معلوم ہو کہ بندے نے ری۔فیول کر کے بائیک یا گاڑی واپس کی ہے۔۔۔اور واپسی سے پہلے سروس کروا کے دھلوا کے صاف ستھری کر کے اندر باہر سے پھر واپس پہنچائیں شکریہ کے ساتھ۔۔۔

ایسی چیز جس میں پرائویسی ملحوظ ہو کبھی نہ مانگیں، جیسے موبائل فون، لیپ ٹاپ وغیرہ وغیرہ۔۔ کہ ان میں ڈیٹا ہوتا اور بہت سی کاروباری یا ذاتی نوعیت کی پرائیویٹ چیزیں ہو سکتی ہیں۔۔۔
ایسے ہی کوشش کریں ایسی کوئی چیز بھی نہ مانگیں جس کے ساتھ اگلے کی جذباتی وابستگی ہو۔۔۔

کسی کے پاس مہمان جائیں تو بوجھ نہ بنیں آسانی بن جائیں۔۔۔ ان کے کاموں میں مدد کریں۔۔ کچھ کھانے پینے کو لے جائیں جاتے ہوئے بچوں کے لیے۔۔۔اور زیادہ دیر نہ رکیں تاکہ اگلے کے معاملات تعطل کا شکار نہ ہوں۔۔ اچھے سے ملیں ملائیں جس کام گئے وہ کریں اور واپسی کی اجازت طلب کر کے آ جائیں، ممکن ہو تو کسی چھوٹے بچے کو اپنی استطاعت کے مطابق کچھ پیسے دے دیں جاتے وقت۔۔۔
جاری ہے ۔۔۔
تحریر: ماسٹر محمد فہیم امتیاز
#ماسٹرمحمدفہیم

23/08/2024

غم کی اس گھڑی میں ہم پنجاب پولیس کے ساتھ ہے پولیس کے شہید جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا سانحہ ماچھکہ صادق آباد ضلع رحیم یار خان کے شہدا کے ورثا کو اللہ پاک صبر دے آمین
#پولیس
#رحیمیارخان
#شہید

Address

گرلز ہائر سیکنڈری سکول والی گلی لیہ روڈ چوک سرور شہید
Muzaffargarh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamsabkebat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hamsabkebat:

Share