Sadam cattle farm

Sadam cattle farm Want to buy buffalo contact on Whatsapp number +923043236516

30/11/2022

Kundi breed

08/08/2022
06/08/2022

High milk buffalo village shahmeer rahu district matiari taluka new Saedabad

16/06/2022

My 6 buffalo for sale any one interested contact me ib

05/06/2022

High milk buffalos

جانور کا پرولیپس / پیچھا مارناعلاج:750 گرام گلوکوز750 گرام تلوں کا تیلدونوں کو مکس کر کے ایک ہی بار دینا ہے۔ انشااللہ جا...
09/02/2022

جانور کا پرولیپس / پیچھا مارنا
علاج:
750 گرام گلوکوز
750 گرام تلوں کا تیل

دونوں کو مکس کر کے ایک ہی بار دینا ہے۔
انشااللہ جانور دوبارہ نہیں نکالے گا۔

 #میلا نہیں پھینک رہی کیا کریں ؟جانور دودھ کم کر گۓ ہیں دودھ میں جھاگ نہیں بنا رہے کیا کریں؟ #جواببچہ دینے کے تین سے چار...
09/02/2022

#میلا نہیں پھینک رہی کیا کریں ؟
جانور دودھ کم کر گۓ ہیں دودھ میں جھاگ نہیں بنا رہے کیا کریں؟
#جواب
بچہ دینے کے تین سے چار دن کے اندر
#اجزا
الف)گڑ آدھا کلو
ب)بڑی الائیچی اصلی ْانڈیا والی ثابت لے کر پسوا لیں 50 گرام
ج)دار چینی پیس لیں 50 گرام
د)السی 100 گرام ثابت لے کر پیس لیں
ث)ہالیو 100 گرام
ق)سونٹھ 100 گرام
ل)تلوں کا تیل سو گرام

تین کلو پانی لے کر اس میں گڑ اور سب مصالحے پکا لیں جب تین چار ابال آجائیں اور سب مصالحے اور گڑ یک جان ہوجاۓ تو تلوں کا تیل ڈال کر مکس کرلیں اور ٹھنڈا ہونے پر نیم گرم پلادیں یہ ایک جانور کی خوراک ہے مہینے میں دو بار دے سکتے ہیں اس کے حیران کن فوائد ہیں دودھ پر آۓ گا تازہ سوا جانور میلا پھینکے کا اور جو جانور پہلے سے دودھ دے رہے ہیں لیکن جھاگ نہیں بنا رہے دودھ کم کرگۓ ہیں مزید دودھ بڑھائیں گے . یہ صرف دودھ والے جانوروں کے لیے ہے پریگننٹ جانوروں کے لیے ہرگز نہیں ہے

عنوان: گائے بھینسوں کا دودھ بڑھانے کا دیسی نسخہ   اجزا :ایک پاؤ : گڑ آدھا پاؤ : ہالیو (پسی ہوئی)ایک پاؤ : تل کا تیل (خال...
09/02/2022

عنوان: گائے بھینسوں کا دودھ بڑھانے کا دیسی نسخہ

اجزا :
ایک پاؤ : گڑ
آدھا پاؤ : ہالیو (پسی ہوئی)
ایک پاؤ : تل کا تیل (خالص )
ایک چھٹاک: سفید زیرہ
ایک کلو : پانی

بنانے کا طریقہ ۔
سب سے پہلے پانی میں میں گڑ ڈال کر چولہے پر گرم کریں اور پھر اس میں تیل ڈال دیں ایک ابال آ جائے تو اس ہالیو ڈال کر پکا ئیں جب سیرا ہو جائے تو اس میں سفید زیرہ ڈال کر مکس کر لیں اور پھر نیچے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔۔۔
سونے کے 40 دن بعد دیں

جانور کو رات کو پانی پلانے کے بعد دے دیں اور یہی عمل 2 دن کے وقفے سے دھرائیں اور پھر تین دن بعد دھرائیں ۔۔۔۔

انشأاللہ کمزور جانور صحت بھی پکڑے گا اور دودھ بھی بڑھائے گا۔
إن شاء الله ۔

مویشیوں کی پیداوار کا دارومدار نسل, خوراک, پانی, دیکھ بھال, موسمی حالات, صحت, اچھے بندوبست پر منحصر ہوتا ہے ان سب چیزوں ...
31/01/2022

مویشیوں کی پیداوار کا دارومدار نسل, خوراک, پانی, دیکھ بھال, موسمی حالات, صحت, اچھے بندوبست پر منحصر ہوتا ہے ان سب چیزوں کا ہونا لازمی ہے , کسی بھی ایک چیز کی کمی سے جانوروں کی پیداواری صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے. جانور ایک حساس جیو ہے اور مرضی کا مالک بھی , اس سے زبردستی دودھ کی پیداوار نہیں لی جاسکتی اگر انجیکشن استعمال کرنے سے دودھ حاصل کیا جاتا ہے تو جانور میں کافی مضر صحت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جانور ناکارہ ہونا شروع ہوتا ہے اس مضر صحت چیز سے اجتناب کرنا چاہئے. اپنے فارم پر اچھے مندرجہ بالا کے حامل جانور رکھیں تاکہ آپ کا فارم فروغ پاسکے اور آپ کو اچھی نسل کے صحت مند جانور حاصل ہوسکیں. آپ اپنے فارم پر رہ کر اچھی بریڈ تیار کر سکیں. کوشش کر کر دیہات کے کسی اچھے پروگریسو فارمر سے جانور خرید کریں اور نسل پیداواری صلاحیت کے حامل جانور کی نشانیوں سے پہچان کریں.

ہمارہ کسان ابھی تک جدید ڈیری فارمنگ سے لاعلم ہے وہ پرانے زمانے کے تجربے یا اپنے طور پر ڈیری یا مویشی فارمنگ کرتا آرہا ہے...
31/01/2022

ہمارہ کسان ابھی تک جدید ڈیری فارمنگ سے لاعلم ہے وہ پرانے زمانے کے تجربے یا اپنے طور پر ڈیری یا مویشی فارمنگ کرتا آرہا ہے جبکہ دنیا ڈیری فارمنگ اور مویشی فارمنگ میں نئے تجربات کرکے جدت لانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ مویشیوں سے زیادہ سے زیادہ کم خرچے پر پیداوار حاصل کی جاسکے اور بیروزگاری, قلت خوراک کو کم کیا جاسکے. جس کیلئے اہم اقدامات لینے کی ضرورت ہوگی تاکہ ہمارے دیہی نوجوان بھائی اور بہنیں, بچے اور بوڑھے جانوروں کے علم سے واقف ہوکر اچھی پیداوار حاصل کرسکیں. اس کیلئے دیہی سطح پر پروگرام رکھے جاسکتے ہیں, دیہی اسکولوں میں اس بابت تعلیم دی جاسکتی ہے, تجربات کرائے جاسکتے ہیں اور یہ کام ہمارا لائیواسٹاک اور زرعی ادارے مل کر کرسکتے ہیں.
انٹرنیٹ پر کافی گروپس اور پیجز اس پر اپنے اپنے تجربے کے مطابق کام کر رہے ہیں لیکن اس کو مکمل طور پر معلوماتی مانا نہیں جاسکتا اور جانوروں اور فارمرز کے مسائل ابھی تک الجھے ہوئے ہیں لہٰذا مزید کام کرنے کی اشد ضرورت ابھی باقی ہے.

آج کی اس تحریر میں آپکو جانوروں کو تل کا تیل جسے میٹھا تیل بھی کہتے ہیں کھلانے کی افادیت اور درست مقدار کے بارے میں اہم ...
07/11/2021

آج کی اس تحریر میں آپکو جانوروں کو تل کا تیل جسے میٹھا تیل بھی کہتے ہیں کھلانے کی افادیت اور درست مقدار کے بارے میں اہم معلومات دی جائیں گی اس لیے آخر تک ضرور پڑھا کریں تاکہ آپ سے کوئی بھی ضروری بات مس نہ ہو اور آپ زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔

تل کا تیل جسے میٹھا تیل بھی کہتے ہیں اپنے اندر بےپناہ خصوصیات رکھتا ہے یہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے جسکے اندر انسانوں اور جانوروں دونوں کے لیے بےشمار فوائد ہیں۔ اگر اسکی نیوٹریشنل ویلیو کے بارے میں بات کی جائے تو اسکے اندر بہت سے وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں جیسے وٹامن ای ، وٹامن بی ، زنک ، سیلینیم ، اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ، فاسفورس اور کاپر وغیرہ۔

جانوروں میں تل کا تیل استعمال کرنے کے بےشمار فوائد ہیں تل کا تیل ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے لہٰذا دودھ دینے والے جانوروں کے لیے یہ بہت بہترین اور ضروری ہوتا ہے۔ تل کا تیل پٹھوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہوتا ہے اسکے استعمال سے جانور کیلشیم کی کمی کا بھی شکار نہیں ہوتا اور اسکے جسم میں پٹھوں کے درد کا بھی کوئی مسئلہ نہیں رہتا یعنی یہ پٹھوں کو مضبوط اور ریلیکس کرتا ہے۔ تل کا تیل معدے کے نظام کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے اس کے استعمال سے جانور کو قبض کی شکایت نہیں ہوتی۔ اسکے علاؤہ جانوروں کے دودھ میں فیٹ کے لیول کو بڑھانے میں تل کا تیل بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تل کا تیل کٹیوں اور بچھڑیوں کی اچھی گروتھ کے لیے بھی انتہائی اہم ہوتا ہے اگر کٹیوں اور بچھڑیوں کو ونڈے میں تل کا تیل مکس کر کے دیا جائے تو وہ بہت جلد ہیٹ میں آ کر کراس ہونے کے قابل ہو جاتی ہیں۔ تل کا تیل مادہ جانوروں کے تولیدی نظام کو بہت فائدہ پہنچاتا ہے تولیدی نظام کو فائدہ پہنچانے کا مطلب یہ ہے کہ انکے بچہ پیدا کرنے کے نظام کی اصلاح کرتا ہے جانور وقت پر ہیٹ میں آ کر گھبن ہو جاتے ہیں۔

اسکے علاؤہ اگر آپ گوشت کے لیے کٹوں یا بچھڑوں کی فیٹننگ کا کام کر رہے ہیں تو اس میں بھی تل کا تیل بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ جانوروں کو خوب موٹا تازہ کرتا ہے انکی صحت بھی بہت اچھی ہو جاتی ہے اور انکے جسم پر چمک پیدا کرتا ہے۔ اسکے علاؤہ تک کا تیل استعمال کروانے سے جانوروں میں قوتِ مدافعت بڑھ جاتی ہے جس سے وہ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

اب آپکو جانوروں کو تل کا تیل استعمال کروانے کا صحیح طریقہ اور اسکی درست مقدار بتانے جا رہا ہوں تاکہ آپ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدے حاصل کر سکیں۔ بڑے جانوروں کو 100 سے 150 گرام روزانہ ونڈے میں مکس کر کے دے سکتے ہیں اس سے انکی صحت بھی اچھی رہے گی اور دودھ بھی بڑھے گا اور دودھ میں فیٹ کا لیول بھی بہترین ہوگا۔ لیکن ایک بات کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے کہ جب بھی آپ اپنے جانوروں کو کوئی بھی تیل کا گھی استعمال کروائیں تو وہ ایک ہی خوراک میں نہیں دینا چاہئے بلکہ اسے دو یا تین حصوں میں تقسیم کر کے استعمال کروانا چاہیے مثلاً اگر کسی جانور کی ملکنگ دو ٹائم پر کی جا رہی ہو تو اسے دن میں دو بار استعمال کروانا چاہیے یعنی 100 گرام یا 150 گرام کو دو حصوں میں تقسیم کر کے ایک حصہ صبح اور ایک حصہ شام کو دینا چاہیے۔ اس سے جانور تیل یا گھی آسانی سے ہضم بھی کر لے گا اور اسکی جسمانی ضرورت بھی اچھی طرح پوری ہو جائے گی۔ لیکن اگر آپ جانور کو تیل یا گھی زیادہ مقدار میں ایک ہی بار دیں گے تو جانور اسکو اچھی طرح ہضم نہیں کر پائے گا اور گوبر کے ذریعے اضافی تیل یا گھی نکل جائے گا جس سے جانور کو فائدہ بھی نہیں ہوگا بلکہ آپکا نقصان ہوگا۔ اسی طرح چھوٹے جانوروں کو انکی جسامت کے لحاظ سے 25 سے 50 گرام تل کا تیل دے سکتے ہیں اس سے انکی گروتھ بہت زبردست ہوگی۔ اسی طرح کوشش کریں کہ جانور کو اگر پانی وغیرہ پلانا ہے تو پہلے پانی پلا لیں کیونکہ تیل یا گھی دینے کے فوراً بعد پانی نہیں پلانا چاہیے۔

اب آپکو ایک بہت اہم احتیاط بتانے جا رہا ہوں وہ یہ ہے کہ کبھی بھی اپنے جانوروں کو نال کے ذریعے تیل مت پلائیں بلکہ چوکر یا ونڈے میں مکس کر کے دیں کیونکہ نال کے ذریعے تیل پلانے سے تیل جانور کی سانس کی نالی میں جا سکتا ہے جس سے اسکی موت واقع ہو سکتی ہے اس لیے اس بات کا خاص طور پر خیال رکھا کریں۔

20/10/2021

My cow

Address

New Saidabad

Telephone

+923043236516

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadam cattle farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share