Nowshera News

Nowshera News nowshera Journalist
لمحہ بلمحہ تازہ ترین خبروں اور اپڈیٹ کے لیے ہمارے ساتھ رہیے
نوشہرہ نیوز پیج کو لائک فالو ضرور کریں اپ کے تعاون کا طلبگار

*نوشہرہ: میاں عیسیٰ میں پی ایچ اے کی اراضی پر غیر قانونی مائننگ کا انکشاف، محکمہ معدنیات کے افسران کی مبینہ ملی بھگت* می...
30/09/2026

*نوشہرہ: میاں عیسیٰ میں پی ایچ اے کی اراضی پر غیر قانونی مائننگ کا انکشاف، محکمہ معدنیات کے افسران کی مبینہ ملی بھگت*
میاں عیسیٰ کے علاقے میں پی ایچ اے کی سرکاری اراضی پر غیر قانونی مائننگ کا سلسلہ جاری ہے، جس میں لیز ہولڈر اور محکمہ معدنیات نوشہرہ کے اعلیٰ افسران کی مبینہ ملی بھگت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں عیسیٰ کے لیز ہولڈر اقبال یوسف کے بھائی ابوبکر، ڈپٹی ڈائریکٹر معدنیات کامران اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوشہرہ کے ساتھ مل کر پی ایچ اے کی زمین سے غیر قانونی طور پر معدنیات نکال رہے ہیں، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ محکمہ معدنیات کی سرپرستی میں لیز ہولڈر کی جانب سے ٹرکوں سے سرکاری نرخ 3 ہزار روپے کے بجائے 16 ہزار 500 روپے غیر قانونی طور پر وصول کیے جا رہے ہیں، اور اس رقم میں سے محکمہ معدنیات نوشہرہ کے افسران کو روزانہ کی بنیاد پر حصہ دیا جاتا ہے۔

مکینوں نے اس عمل کو غریب عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، صوبائی وزیر معدنیات اور سیکرٹری معدنیات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر غیر قانونی مائننگ اور اضافی وصولیوں کو فوری طور پر نہ روکا گیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو وہ شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

نوشہرہ، نظام پور — نیلاب پارک دروازگئی میں اہم میٹنگ شروعنیلاب پارک دروازگئی میں ایس ایچ او کے مبینہ رویے، غیر قانونی ڈی...
29/09/2026

نوشہرہ، نظام پور — نیلاب پارک دروازگئی میں اہم میٹنگ شروع

نیلاب پارک دروازگئی میں ایس ایچ او کے مبینہ رویے، غیر قانونی ڈیزل کی خفیہ سپلائی، مبینہ بھتہ خوری کی وصولی اور عوام کو بے جا تنگ کرنے کے خلاف اہم میٹنگ شروع ہوگئی۔

میٹنگ میں علاقہ مکینوں اور متعلقہ افراد کی جانب سے موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے، جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل اور ممکنہ احتجاج کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

29/09/2026

نوشہرہ کے علاقے بدرشی میں مکان کی چھت گرگئی۔۔۔ایک خاتون جاں بحق دو بچوں سمیت تین افراد زخمی

29/09/2026

نوشہرہ علاقہ بدرشی میں گھر کے کچہ مکان کی چھت کر گئ۔بچوں سمیت چار افراد ملبے تلے دب گئے ایک خاتون جانبحق تین زخمی جس کو نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس ہپستال منتقل کر دیا گیا

28/09/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب!

🔸 خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس اور فوج نے امن کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، خیبر پختونخوا کے 80 ہزار سے زائد افراد نے پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،

🔸 دو دہائیوں کی قربانیوں سے حاصل ہونے والا امن رجیم چینج آپریشن کے بعد دوبارہ بدامنی کی نذر کر دیا گیا، دہشتگردوں کے پہاڑوں پر جانے سے لے کر ان کی دوبارہ آبادکاری تک ہم نے ریاست اور وفاق کو مسلسل خبردار کیا،

🔸 ہم نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں جلسے، جلوس اور مظاہرے کرکے بدامنی کی واپسی کے خلاف آواز اٹھائی، ہماری بار بار کی تنبیہات کو وفاقی وزراء نے پروپیگنڈا اور جھوٹ قرار دیا،

🔸 ہم نے بار بار کہا کہ ریاست کی موجودہ پالیسی غلط ہے اور اس سے دوبارہ پختونوں کا خون بہے گا، خیبر پختونخوا کے عوام کو ایک مخصوص مائنڈ سیٹ کے تجربات کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، آج خیبر پختونخوا میں فوجی جوان، پولیس اہلکار، بچے، خواتین، بزرگ اور عام شہری دہشتگردی کا نشانہ بن کر شہید ہو رہے ہیں،

🔸 خیبر پختونخوا کے عوام کے خون اور قربانیوں کی کسی کو فکر نہیں، وفاقی وزراء خیبر پختونخوا کے عوام کو دہشتگرد اور جنگلی کہتے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی, لاڈلوں کے لیے ایک پالیسی اور خیبر پختونخوا کے لیے دوسری پالیسی نہیں چل سکتی،

🔸 پنجاب کی جعلی وزیراعلیٰ کا یہ بیان کہ بھارت سے خطرہ نہیں بلکہ باقی تین صوبوں سے خطرہ ہے انتہائی قابل تشویش ہے, بھارت کے حوالے سے ریاستی بیانیے کی نفی کرنے والوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، خیبر پختونخوا کو دوبارہ دہشتگردی کی آگ میں جھونکنے کی پالیسی ناقابل قبول ہے،

🔸 امن کے لیے اپنے ترقیاتی بجٹ میں 35 ارب روپے کی کٹوتی کرکے پولیس کو دی، مالی سال 2026 میں پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وسائل فراہم کیے، پولیس کے بجٹ میں 103 فیصد اضافہ کیا ہے، پولیس کی نفری اور استعداد کار کو مضبوط، اسپیشل برانچ کو مستحکم اور پولیس کو جدید اسلحہ و دیگر ضروری آلات فراہم کیے جا رہے ہیں،

🔸 صرف پولیس کو وسائل دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، وفاق کو پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی، 15 اکتوبر 2025 سے مسلسل کہہ رہا ہوں کہ 22 سال سے جاری ناکام پالیسی تبدیل کی جائے، خیبر پختونخوا کے تمام اسٹیک ہولڈرز، حکومت، انتظامیہ اور پولیس کو اعتماد میں لے کر نئی پالیسی بنائی جائے،

🔸 ہماری تجویز کردہ نئی پالیسی پر عمل کیا جائے تو 100 دن میں خیبر پختونخوا میں امن لا سکتے ہیں، مگر کوئی سننے کو تیار نہیں، کچھ لوگ عقل کل بنے ہوئے ہیں اور خیبر پختونخوا کے اسٹیک ہولڈرز کی بات سننے کو تیار نہیں،

🔸 ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں، کیا ہمارے لوگوں کا خون اتنا سستا ہے کہ اسے سیاست کی بھینٹ چڑھایا جائے، خیبر پختونخوا کے عوام کی مرضی اور عوامی مینڈیٹ کے برعکس کوئی اقدام قابل قبول نہیں،

🔸 ایسی کرسی پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجھے اپنے نظریے سے ہٹا دے، گورنر راج یا ایمرجنسی کی دھمکیوں سے اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،

🔸 وفاق اپنی پالیسی تبدیل کریں اور پالیسی شفٹ لائیں، اپنے فوجی جوانوں، پولیس اہلکاروں اور شہریوں کو مزید خون خرابے سے بچائیں، پالیسی میں تبدیلی خیبر پختونخوا کے ساتھ پورے پاکستان کے مفاد میں ہے.

27/09/2026

نوشہرہ کے علاقہ نظامپور کے دیہاتوں کے عوام کا تھانہ نظامپور کے sho کاشف خان کے خلاف اختجاج ،عوام نے سڑک بلاک

Address

Nowshera
Nowshera Cantonment
24100

Telephone

+923009899091

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nowshera News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nowshera News:

Shortcuts

Share