N R P Cنوشہرہ رشکئی پریس کلب

N R P Cنوشہرہ رشکئی پریس کلب Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from N R P Cنوشہرہ رشکئی پریس کلب, Nowshera Cantonment.
(2)

نوشہرہ رشکئی پریس کلب.دنیا بھر کی تازہ ترین بریکنگ نیوز کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رہیں۔ ہمارا چینل بروقت اور درست کوریج فراہم کرتا ہے۔مقامی خبروں۔ سٹی کونسل کے اجلاسوں سے لے کر کھیلوں تک۔ ہمارا چینل سیاست، معاشیات اور سماجی مسائل پر گہرائی سے تجزیہ فراہم کرتا ہے

افسوس ناک خبر  فائرنگ کا واقعہ ڈاگبہسود میں دو بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ مشتاق خان جان بحق دوسرا  بھائی اشفاق زخ...
15/09/2026

افسوس ناک خبر فائرنگ کا واقعہ
ڈاگبہسود میں دو بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ مشتاق خان جان بحق دوسرا بھائی اشفاق زخمی حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا وجہ۔۔۔۔زمین تنازعہ رشتہ ۔۔آپس میں دونوں بھائی ہے۔

15/09/2026

سہیل آفریدی کی گرفتاری یا خود پولیس وین میں بھیٹھے.
سوشل میڈیا پر خبر کے حوالے سے مختلف خبریں گردش میں ہے کہ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کو پنجاب پولیس قیدی وین میں بیٹھا کر نامعلوم مقام کی جانب لے کر جا رہی ہے

آر پی او مردان قاسم علی خان کا پولیس چوکی شاہ جہان شہید سری بہلول کا دورہ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہمردان: ریجنل پولیس آف...
15/09/2026

آر پی او مردان قاسم علی خان کا پولیس چوکی شاہ جہان شہید سری بہلول کا دورہ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

مردان: ریجنل پولیس آفیسر مردان قاسم علی خان نے تھانہ تخت بھائی کی حدود میں واقع پولیس چوکی شاہ جہان شہید سری بہلول کا دورہ کیا اور گزشتہ شب دہشت گردی کے واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال، سکیورٹی انتظامات اور پولیس جوانوں کی تعیناتی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

یاد رہے کہ 14 ستمبر 2026 کی رات تقریباً 11:55 بجے نامعلوم دہشت گرد نے پولیس چوکی شاہ جہان شہید سری بہلول پر دستی بم سے حملہ کیا۔ چوکی پر تعینات سنتری نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ جوابی کارروائی کے دوران حملہ آور کے ہاتھ میں موجود دوسرا دستی بم بھی موقع پر ہی پھٹ گیا۔

واقعے کے نتیجے میں چوکی کے اندر ڈیوٹی پر موجود تین پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

آر پی او مردان قاسم علی خان نے جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ پولیس افسران سے واقعے، سکیورٹی انتظامات اور جاری سرچ و تفتیشی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ لی۔ انہوں نے پولیس جوانوں کی بروقت اور بہادری پر مبنی جوابی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔

آر پی او مردان نے ہدایت کی کہ علاقے میں سرچ، نگرانی اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے جبکہ پولیس چوکیوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لے کر ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

صوابی:مرغز ٹھنڈ کوئی میں تیز بارش کے باعث گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی ٹیمیں موقع پر پہن...
15/09/2026

صوابی:مرغز ٹھنڈ کوئی میں تیز بارش کے باعث گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر اور ایمرجنسی آفیسر نعمان خان خود موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔(ریسکیو 1122صوابی).

پبی کے حالات انتہائی خراب جی ٹی روڑ پر واردات 🚨 پبی میں چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہپبی میں مین جی ٹی روڈ پر  فہد ف...
15/09/2026

پبی کے حالات انتہائی خراب جی ٹی روڑ پر واردات

🚨 پبی میں چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ

پبی میں مین جی ٹی روڈ پر فہد فرینڈز موبائیل زون والے کا بھتیجا بابو موبائل شاپ والے سے پستول کے زور سے چور موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر، شہریوں نے پولیس سے فوری کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

تلاش ورثاءتھانہ رسالپور پولیس کو شیرین کوٹھے میں ایک لاوارث نعش ملی ہے،ورثاء تلاش کرنے میں مدد کریں،رابطہ ہدایت شاہ ایس ...
15/09/2026

تلاش ورثاء
تھانہ رسالپور پولیس کو شیرین کوٹھے میں ایک لاوارث نعش ملی ہے،ورثاء تلاش کرنے میں مدد کریں،
رابطہ
ہدایت شاہ ایس ایچ او تھانہ رسالپور 03119596063
موسی خان محرر تھانہ رسالپور03149153109

14/09/2026
14/09/2026

پشاور میں افسوسناک واقعہ: افتتاح کے دوران دیوار گرنے سے پولیس اہلکار زخمی، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی موقع پر موجود
پشاور میں ایک تقریب کے دوران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی افتتاحی تختی کی رسی کھول رہے تھے کہ عین اسی وقت ناگہانی طور پر وہاں موجود دیوار یا ڈھانچہ گر گیا، جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس اچانک حادثے کے بعد موقع پر افراتفری مچ گئی اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔
اس قسم کے ناقص انتظامات اور افتتاحی تقاریب میں حفاظتی پہلوؤں کو نظر انداز کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ متعلقہ حکام کو اس واقعے کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔
اللہ تعالیٰ زخمی اہلکار کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔

ریسکیو 1122 نوشہرہ / مدرسے کی چھت گر گئینوشہرہ: جہانگیرہ بائے پاس کے مقام پر جامعہ روضۃ القرآن مدرسہ میں زیرِ تعمیر چھت ...
14/09/2026

ریسکیو 1122 نوشہرہ / مدرسے کی چھت گر گئی

نوشہرہ: جہانگیرہ بائے پاس کے مقام پر جامعہ روضۃ القرآن مدرسہ میں زیرِ تعمیر چھت کام کے دوران اچانک گر گئی، ریسکیو 1122۔

نوشہرہ: چھت گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی ہوگئے۔

نوشہرہ: زخمیوں میں حارث، عمر 38 سال، ساکن مہمند؛ حمزہ، عمر 22 سال، ساکن مہمند؛ اور قاری انور اللہ، عمر 45 سال، ساکن آفریدیاں شامل ہیں۔

نوشہرہ: ریسکیو 1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس (NMC) منتقل کر دیا۔

ملک اشفاق حسین
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ

*ریسکیو 1122 نوشہرہ/فائرنگ کا واقعہ* نوشہرہ رشکئی ہائی اسکول کے قریبی مقام سے بلٹ انجری کی کال ریسکیو 1122 کنٹرول روم نو...
14/09/2026

*ریسکیو 1122 نوشہرہ/فائرنگ کا واقعہ*

نوشہرہ رشکئی ہائی اسکول کے قریبی مقام سے بلٹ انجری کی کال ریسکیو 1122 کنٹرول روم نوشہرہ کو موصول ہوئی۔۔۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر روانہ۔

اطلاعات کے مطابق نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی،

فائرنگ کی صورت میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت واجد عمر 40 سال سكنہ بارہ بانڈہ کے نام سے ہوئی۔۔

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوے جائے حادثہ پر پہنچتے ہی زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد MMC ہسپتال منتقل کر دیا،

ملک اشفاق حسین
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ

Address

Nowshera Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when N R P Cنوشہرہ رشکئی پریس کلب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to N R P Cنوشہرہ رشکئی پریس کلب:

Shortcuts

Share