Zar Waya

Zar Waya Zar Waya is a Social Media Agency with UC wise Social Media Coordinators Across District Nowshera

19/03/2023
 صرافہ ایسوسی ایشن ضلع نوشہرہ کے صدر نواب علی شاہ کاکا خیل کے ساتھ خصوصی انٹرویو۔مکمل ویڈیو ہمارے یوٹیوب چینل پر ملاحظہ ...
11/03/2023



صرافہ ایسوسی ایشن ضلع نوشہرہ کے صدر نواب علی شاہ کاکا خیل کے ساتھ خصوصی انٹرویو۔

مکمل ویڈیو ہمارے یوٹیوب چینل پر ملاحظہ فرمائیں۔
ویڈیو لنک:

01. Interview With Nawab Ali Shah Kaka Khel President Sarafa Union Nowshera | Stoori da NokharStoori da Nokhar is a Series of programs by Zar waya studio in ...

11/03/2023
میاں صاحب زندہ ہوتے تو آج مہنگائی کے خلاف کم از کم ایک تانگہ لوگ ہی نکال لیتے...!!! الله مغفرت نصیب فرمائے.
30/12/2022

میاں صاحب زندہ ہوتے تو آج مہنگائی کے خلاف کم از کم ایک تانگہ لوگ ہی نکال لیتے...!!!
الله مغفرت نصیب فرمائے.

🇵🇰 CHAMPIONS 💪   Historical win🇮🇷‏ پورے 17 سال بعد پاکستان میں کوئی انٹرنیشنل ایونٹ منعقد ہوا جسمیں وسطی ایشیاء کے 4 مما...
30/11/2022

🇵🇰 CHAMPIONS 💪 Historical win🇮🇷
‏ پورے 17 سال بعد پاکستان میں
کوئی انٹرنیشنل ایونٹ منعقد ہوا جسمیں وسطی ایشیاء کے 4 ممالک نے شرکت کی۔ پاکستان نے ایران کو ہرا کر فائنل جیت لیا۔

 قطر کو آج سے بارہ سال پہلے یعنی دو ہزار دس میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ ان بارہ سالوں میں جدید...
21/11/2022



قطر کو آج سے بارہ سال پہلے یعنی دو ہزار دس میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ ان بارہ سالوں میں جدید مراعات پر مشتمل نئے اسٹیڈیمز، ہوٹل، شاپنگ مالز، فین زون اور رہائش گاہوں کی تعمیر و تیاری کی مد میں قطر اب تک تقریبا تین سو بلین ڈالرز خرچ کر چکا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین ورلڈ کپ ہے اور اس کی لاگت ماضی کے تمام ورلڈ کپز کی کُل لاگت سے بھی زیادہ ہے۔

ان دنوں میں دوحہ کا ائیرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ائیرپورٹ ہو گا جہاں ہر روز نو سو سے زائد مسافر طیارے اتریں گے اور ایک اعداد و شمار کے مطابق قریبا بارہ لاکھ لوگ قطر کو وزٹ کریں گے۔

قطر نے ہر طرح کی ممکن جدت کو بروئے کار لاتے ہوئے آنے والوں کے لیے مقامی ثقافت و روایت کے مطابق آرٹ گیلری، میوزیم، فن زون، قومی اور بین الاقوامی کھانوں کے سٹال، موسیقی، اطفال و عوائل پروگرام غرض ہر ہر طرح کی تفریح ترتیب دے رکھی ہے۔

اتنی مہنگی اور اتنی شاندار تیاری کے باوجود قطر کی میزبانی کو محض اس لیے عالمی اور سوشل میڈیا پر ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے کہ انہوں نے آنے والے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ

“براہ مہربانی ہماری ثقافت و روایات کا احترام کریں۔ ہمارے یہاں کھلے عام شراب، ہم جنس پرستی کے جھنڈے و نعرے، عُریاں لباس، اور بند کمروں کی کارروائ سڑکوں پر کرنے پر پابندی ہے۔”

اس چھوٹی سی عرضی کو لے کر پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک طوفان بدتمیزی برپا ہے، ایسے لگتا ہے جیسے قطر نے ان کی دم پر نہیں “گچی” پر پاؤں رکھ دیا ہے۔

نام نہاد مغربی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور این جی اوز باؤلے کتے کی طرح صبح شام بس ایک ہی رٹ لگا رہی ہیں کہ

“قطر کا بائیکاٹ کرو”

آپ کو ایسے ڈرامے پر کوئ حیرت ہو تو ہو تاریخ کے کسی طالب علم کو نہیں ہوگی۔ کیونکہ ان سفید چمڑی میں چھپی مہذب کالی بھیڑوں نے پچھلے کئ سو سالوں میں یہی تو کیا ہے۔

تمہارا کُتا ۔۔کتا، ہمارا کتا ٹومی۔

اسی بحث کو موضوع بناتے ہوئے کچھ ماہ پہلے ایک انگلش اینکر نے جب قطر ورلڈ کپ کے سیکورٹی چئیرمین عبدالعزیز عبداللہ الانصاری سے اس متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ

“ہم اپنے ملک میں ہر کسی کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن آنے والوں کو ہماری روایات کا احترام کرنا ہوگا، محض اٹھائیس دن کے لیے ہم اپنا مذہب نہیں بدل سکتے”

پچھلے کچھ ماہ سے زور پکڑتی یہ تنقید و تضحیک اب اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے اور اس کی شدت کا اندازہ آپ اس بات سے لگائیے کہ ورلڈ کپ سے محض ایک دن قبل فیفا چئیرمین جیانی انفین ٹینو کو قریبا ڈیڑھ گھنٹے کی پریس کانفرنس کرنی پڑی جس کا لب لباب کچھ یوں بنتا ہے کہ

“ہم کچھ نہیں کر سکتے جس کو آنا ہے آئے نہیں آنا تو بھاڑ میں جائے کھسماں نوں کھائے”

اگر اس بائیکاٹ کی تحریک کے پیش نظر سیکیورٹی اور امن عامہ کا بہانہ بنا کر یہ ورلڈ کپ کینسل کر دیا جاتا تو قطر کی بارہ سالہ محنت اور بلینز آف ڈالر ڈوب جاتے۔۔۔۔

مگر اتنا بڑا خطرہ مول لیتے ہوئے یہ چھوٹا سا ملک اپنی روایات کے لیے جس طرح پوری دنیا کے بدتہذیب، بے راہرہ اور بدمعاش ٹولے کے سامنے پوری جرأت سے کھڑا ہوا ہے یقینا ہر ہر طرح سے لائق تحسین اور قابل داد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قطر مسلسل حیران کر رہا ہے
کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کو دعوت اسلام کا ذریعہ بنا دیا
دنیا بھر سے سینکڑوں علمائے کرام اور سکالرز منگوائے گئے ہیں جو کہ مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیں گے ۔ دو ہزار مقامی علمائے کرام بھی فٹ ورلڈ کپ کی ڈیوٹی کریں گے ۔ ملک بھر کی مساجد کے مؤذن تبدیل کرکے دلکش آوازوں والے مؤذن مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔ تمام مساجد کو اسلامی میوزیم طرز پر پیش کیا جائے گا جہاں کسی بھی وقت کوئی آکر معلومات لے سکے گا ۔ ملک بھر میں قرآنی آیات ۔ احادیث اور تاریخ اسلامی کو نمایاں کرکے فلیکس اور بل بورڈز لگائے گئے ہیں ۔ قرآن مجید کے تراجم ۔ مختلف زبانوں میں ۔ اسلامی تاریخ و سیرت کی کتب بانٹی جا رہی ہیں ۔ ہر اسٹیڈیم میں نماز کی نمایاں جگہ ہو گی ۔

اس کے برعکس ہمارے یہاں ہر وقت امریکہ سے خطرہ امداد کا خطرہ قرضوں کا خطرہ موجود رہتا ہے ۔
دنیا کو اسلام سے خطرہ نہیں ، منافقین کو امداد نہ ملنے کا خطرہ ہوتا ہے ۔

اللہ جنت نصیب فرمائے، اللہ نے بہت کام لیا ان سے۔ بڑے انسان تھے
19/11/2022

اللہ جنت نصیب فرمائے، اللہ نے بہت کام لیا ان سے۔ بڑے انسان تھے

🚨 T O S S  A L E R T 🚨England win the toss and opt to field first 🏏  |   |
13/11/2022

🚨 T O S S A L E R T 🚨

England win the toss and opt to field first 🏏

| |

13/11/2022

Nowshera KatibKhel Cricket Ground



Big Match Tomorrow   of the ICC T20 Cricket World Cup...!!!
12/11/2022

Big Match Tomorrow of the ICC T20 Cricket World Cup...!!!

نمک منڈی پشاور میں جدید سکائی لائن پارکنگ پلازے کا افتتاح۔ یہ منصوبہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 38 کروڑ روپے کی لاگت سے م...
12/11/2022

نمک منڈی پشاور میں جدید سکائی لائن پارکنگ پلازے کا افتتاح۔ یہ منصوبہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 38 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی ہے، پارکنگ پلازہ 10 منزلہ ہے جسمیں 116 تجارتی مراکز اور دکانیں بھی ہیں۔
پارکنگ میں 200 گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہے جو سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید خودکار نظام سے منسلک ہے۔
پلازہ میں مسافروں کیلئے دو لفٹس اور 100 کے وی طاقتور سٹینڈ بائی جنریٹر کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ خصوصی افراد کے لئے ریمپس بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔
وزیر بلدیات فیصل امین گنڈہ پور

Address

Nowshera

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zar Waya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share