Kheshgi Express

Kheshgi Express ( تمام سبسکرائبرز کیلئے مفت سہولت )
ہر قسم سماجی ،سیاسی ?

31/03/2023

نوشہرہ کلاں کابل ریور قاضی اباد میں مفت سرکاری اٹا نہ ملنے کے خلاف عوام سابق ایم پی اے اختیار ولی کے دست راز زرعلی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے زرعلی مفت سرکاری اٹا مقامی لوگوں کو دینے کی بجائے اپنے رشتہ داروں میں ریوڑیوں کی طرح بانٹ رھے ھیں جبکہ شناختی کارڈ کے ساتھ 50روپے بھی زبردستی وصول کر رھے ھیں ایک ھفتے سے ھمارے شناختی کارڈ زرعلی نے اپنے پاس رکھے ھیں اٹا دینے کےلئے مختلف حیلے بہانوں سے کام لے رھے ھیں ضلعی انتظامیہ سے عوام نوٹس لینے کا مطالبہ

30/03/2023

پیدائش سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے لازمی ہے کہ بچے کی عمر ایک سال تک ہو اگر ایک سال سے زیادہ ہو تو کورٹ سے حکم نامہ درکار ہوگا یہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نیا قانون نافذ ہوا ہے جس پرہرکونسل میں عمل درآمد شروع ہو چکا ہے اسی طرح و فات سرٹیفکیٹ کیلئے بھی یہی قانون ہے۔۔۔ آپ صاحبان سے درخواست ہے کہ اس قانون کے خلاف آواز اٹھائے کیوں کہ غریب آدمی ایک وقت کا کھانا پورا نہیں کرسکتاتوکورٹ کی فیس کہاں سے ادا کریگا اس وجہ سے رجسٹریشن پربھی بہت اثرپڑاہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد کبیر خان آفریدی کا سرکاری آٹاڈیلرز اور عوام الناس کے نام پیغام!ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کو مسلسل عوام...
28/03/2023

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد کبیر خان آفریدی کا سرکاری آٹاڈیلرز اور عوام الناس کے نام پیغام!

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کو مسلسل عوامی شکایات موصول ہورہی ہے کہ بعض علاقوں میں ڈیلرز حضرات اہل اور مستحق شہریوں کو مخص اس بات پرآٹا فراہم نہیں کررہے کہ آپ اس مخصوص علاقے یا گاٶں سے تعلق نہیں رکھتے جہاں ڈیلر کو کوٹہ مہیاء کیا گیاہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد کبیر خان آفریدی نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور تمام ڈیلرز حضرات کو متنبہ کیا جاتاہے کہ سسٹم کے تحت اہل تمام شہری نوشہرہ میں کسی بھی علاقے یا ڈیلر سے آٹا وصول کرسکتے ہیں اور ان پر کسی قسم کی کوٸی پابندی نہیں ہے۔ اگر کسی ڈیلر کیخلاف اس طرح کی کوٸی شکایات موصول ہوگٸی تو نہ صرف متعلقہ ڈیلر کا کوٹہ کینسل کیا جاٸیگا بلکہ ان کیخلاف قانونی کارواٸی بھی کی جاٸیگی۔شکایات کیلٸے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے کنٹرول روم نمبر 09239220098یا 09239220099پر کال کریں اور ڈیلراور علاقے کا نام نوٹ کرواٸیں۔

محمد کبیر خان آفریدی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ

‏عرب اور پاکستان کی تراویح میں فرق :  کویت میں کچھ رہائشی مکانات کی تعمیر کا سلسلہ جاری تھا... پاکستان کی  ایک تعمیراتی ...
25/03/2023

‏عرب اور پاکستان کی تراویح میں فرق :

کویت میں کچھ رہائشی مکانات کی تعمیر کا سلسلہ جاری تھا...
پاکستان کی ایک تعمیراتی کمپنی NC کو بھی چند سو مکانات کا ٹھیکہ دیا گیا۔
وہاں کام کرنے والے پاکستانی ملازمین نے اپنے رہائشی کیمپ میں اپنے لیے ایک عارضی مسجد بنا لی اور باجماعت نماز کا اہتمام کیا....

چار پانچ ماہ بعد رمضان المبارک آگیا اور وہاں تراویح پڑھانے کی ضرورت محسوس ہوئی...
وہاں ان پاکستانیوں کے ساتھ ایک پاکستانی حافظ قرآن بھی موجود تھا مگر وہاں قانون کے مطابق تراویح پڑھانے والے حافظ صاحب حکومت سے طلب کئے جاتے ہیں...

حکومت کے بھیجے ہوئے حافظ صاحب کو کسی وجہ سے تین چار روز کی تاخیر ہو گئی تو پاکستانی حافظ نے تراویح پڑھانا شروع کر دیں....

حکومت کی طرف سے بھیجا گیا حافظ بھی وہاں پہنچ گیا اور اتفاق سے عین اس وقت پہنچا جب پاکستانی حافظ تراویح پڑھا رہا تھا....

تراویح ختم ہوئی تو عربی حافظ صاحب نے پاکستانی حافظ کو قریب بلایا اور کہا.....
*’’من اعطاک صلاحیۃ تلعب مع کتابنا قران الکریم‘‘؟*
یعنی تمہیں کس نے یہ اختیار دیا کہ تم ہماری کتاب قرآن سے کھیل کھیلو؟؟؟

*"ھل ترید تخلص المصحف فی لیلۃ الواحدہ؟؟؟"*
کیا تم اسے ایک ہی رات میں ختم کرنا چاہتے تھے؟؟؟

پاکستانی حافظ صاحب حیران و پریشان ہو کر ادھر ادھر تکنے لگا...
ایک پاکستانی جو تھوڑی بہت عربی جانتا تھا، پاس آیا اور اس نے ترجمہ کر کے پاکستانی حافظ کو بتایا کہ عربی حافظ کیا پوچھ رہا ہے؟

پاکستانی حافظ نے جواب دیا میں نے کونسی غلطی کر دی....؟

عربی حافظ جواب میں بولا....
*’’ھل تقرون القران بھٰذا شکل مثل دراجہ الناریہ فت فت فت فت فت۔؟؟؟‘‘*
کیا تم لوگ قرآن کو اس طرح پڑھتے ہو جیسے موٹر سائیکل کی پھٹ پھٹ پھٹ پھٹ۔‘‘؟؟؟

اور مجھے ذرا یہ تو بتاؤ کہ تم کو تو میری زبان سمجھ آ نہیں رہی اور تم نے قرآن کیسے یاد کر لیا.....؟

بولو...........؟

کیا تم نے قرآن میں قرآن پڑھنے کے اصول نہیں دیکھے کہ قرآن کیسے پڑھا جاتا ہے.......؟

کیا تم نے یہ آیت نہیں پڑھی کہ:

*وَقُرْآناً فَرَقْنَاہُ لِتَقْرَأَہُ عَلَی النَّاسِ عَلَی مُکْثٍ وَنَزَّلْنَاہُ تَنزِیْلا* (سورہ الاسرا۔آیت106) :
اور ہم نے قرآن کو وقتاً فوقتاً اس لیے اتارا کہ تم مہلت کے ساتھ اسے لوگوں کو پڑھ کر سناؤ اور اس کا مطالب انہیں ذہن نشین کراؤ .....

اور پھر ایک اور آیت نہیں دیکھی تم نے؟
*’’ورتل القراٰن ترتیلاً‘‘* (سورہ المزمل۔آیت 4)
اور قرآن کو خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔

پھر تم کیسے اس طرح بھاگم بھاگ چلے جارہے ہو...؟
تم نے قرآن کو مقتدیوں کو ذہن نشین تو کرایا ہی نہیں۔ تم تو اسے ایک ہی رات میں ختم کرنے پر تلے ہوئے نظر آئے..

پاکستانی حافظ صاحب نے ٹوٹی پھوٹی عربی میں کہا کہ
*’’واللہ یا شیخ انا ما عرف ایش تقول‘‘*
قسم ہے یا شیخ میں کچھ نہیں سمجھا کہ آپ کیا کہہ رہے ہو۔..؟؟

عربی حافظ نے جواب دیا کہ جب تم کچھ سمجھتے ہی نہیں تو پھر لوگوں کے آگے کیوں کھڑے ہوتے ہو؟
*(لماذا واقف امام الناس؟‘‘)*
*انت تقراء بالسرعۃ۔...*
تم بہت تیزرفتاری سے قرآن پڑھتے ہو۔

*ھدو لاک مساکین لوراک یمکن یسمعون ولاکن لا یفھمون ‘‘*
یہ جو لوگ تیرے پیچھے کھڑے ہیں یہ سنتے ہونگے، مگر سمجھ کچھ نہیں رہے ہونگے...
عربی حافظ نے کہا اگر آئندہ تم نے قرآن پاک کے ساتھ یہ کھیل کھیلا تو میں تمہیں پولیس کے حوالے کر دوں گا....

عہد رسالت میں جب قرآن پڑھا جاتا تھا تو سننے والوں کی کیا کیفیت ہوتی تھی....

اللہ فرماتا ہے : (سورہ المائدہ۔آیت 83)
اور جب یہ لوگ وہ کتاب سنتے ہیں جو ہم نے نازل کی اپنے پیغمبر پر تو ان کی آنکھوں کی طرف دیکھو کہ کیسے آنسو رواں دواں ہیں... اس لیے کہ انہوں نے حق بات پہچان لی ہے....

اور یہاں ہمارے ہاں جب قرآن پڑھا جاتا ہے تو سننے والوں پر غنودگی طاری ہورہی ہوتی ہے... اور دل ہی دل میں دعا کر رہے ہوتے ہیں کہ جلدی جان چُھوٹے تو گھروں کو پہنچیں....

کیونکہ ہم سمجھتے ہی نہیں کہ کیا پڑھا جارہا ہے اور کیا کہا جارہا ہے۔

اللہ قرآن میں فرماتا ہے کہ :

*لَوْ أَنزَلْنَا ہَذَا الْقُرْآنَ عَلَی جَبَلٍ لَّرَأَیْْتَہُ خَاشِعاً مُّتَصَدِّعاً مِّنْ خَشْیَۃِ اللَّہِ وَتِلْکَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُہَا لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمْ یَتَفَکَّرُونَ ہ*
(سورہ الحشر... آیت 21)
اور (اس قرآن کی اثر انگیزی کا یہ عالم ہے کہ ) اگر ہم (مثال کے طور پر) اسے کسی پہاڑ پر نازل کر دیتے تو تم دیکھتے کہ اس کی خلاف ورزی کے احساس سے اس پر لرزہ طاری ہوجاتا اور ذمہ داری کے خیال سے وہ ریزہ ریزہ ہوجاتا.....

اس سبق آموز تحریر کو اساتذہ کرام ، قراء حضرات، حفاظ کرام، علماء حق و باعمل مشائخ کے علاوہ نئی نسل کے نوجوانوں، با شعور شہریوں اور مساجد کی انتظامیہ و عہدیداران تک ضرور پہنچائیں ۔

23/03/2023
پشاور:مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم پشاور: صوابی، بہاول پور اور رحیم یار خان سے شہادتیں موصول کل پہلا روزہ ہوگا‎
22/03/2023

پشاور:مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم

پشاور: صوابی، بہاول پور اور رحیم یار خان سے شہادتیں موصول کل پہلا روزہ ہوگا

22/03/2023

جامع مسجد قاسم علی خان
اجلاس شروع ہے ، ابھی تک کوئی اعلان نہیں ہوا 🤲
افواہوں پر کان نہ دھریں

رمضان آٹا پیکج ڈسٹری بیوشن ڈیلرز پوائینٹس
21/03/2023

رمضان آٹا پیکج ڈسٹری بیوشن ڈیلرز پوائینٹس

ضلع نوشہرہ میں مفت آٹے کی فراہمی کا آغازاہلیت جاننے کیلٸے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8070پر میسیج کریں یا http://freeatt...
21/03/2023

ضلع نوشہرہ میں مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز

اہلیت جاننے کیلٸے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8070پر میسیج کریں یا http://freeatta.kp.gov.pk پر اپنا قومی شناختی چیک کریں۔
اہل ہونے کی صورت میں متعلقہ شہری کو 10کلو آٹے کے تین بیگز مفت فراہم کٸے جاٸیں گے۔

https://youtu.be/cAi-igpbfdY
09/03/2023

https://youtu.be/cAi-igpbfdY

03. Interview with Shahab Khan Kheshgi Chairman VC Kheshgi Bala | Nowshera Mini ParliamentNowshera Mini Parliament is a Series of programs by Zar waya studio...

Address

Nowshera
24100

Telephone

+923155533386

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kheshgi Express posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kheshgi Express:

Share

رابطہ کیلئےShaheen Printing Kheshgi

Shaheen Printing Kheshgi