Quick Chitral

Quick Chitral Your ultimate destination for updates and fun.

23/02/2026
لوئر چترال پولیس کے آفیسر کی شاندار کامیابی پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں اپر کالج کورس میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشنپولیس ٹ...
05/02/2026

لوئر چترال پولیس کے آفیسر کی شاندار کامیابی

پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں اپر کالج کورس میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن

پولیس ٹریننگ کالج ہنگو سے اپر کالج کورس کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

لوئر چترال سے تعلق رکھنے والے پولیس آفیسر PASI نور صبیح اللہ نے اپر کالج کورس میں میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر نور صبیح اللہ لوئر چترال پولیس میں بحثیت PSO ٹو ڈی۔پی۔او لوئر چترال اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔

ہم PASI نور صبیح اللہ کو اپر کالج کورس میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہے۔

جاوید احمد بھائی آج 24 دسمبر کو اپنی ملازمت سے ریٹائر ہوگئے چترال سکاؤٹس میں موصوف کا ایک خاص مقام اور رتبہ تھا ۔آج جس ش...
25/12/2025

جاوید احمد بھائی آج 24 دسمبر کو اپنی ملازمت سے ریٹائر ہوگئے چترال سکاؤٹس میں موصوف کا ایک خاص مقام اور رتبہ تھا ۔آج جس شاندار انداز میں چترال سکاؤٹس کے جوانوں نے اس کو الوداع کہا اور ساتھ ہی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے اس کا شاندار استقبال کیا اور زبردست جوان مردی سے ملازمت مکمل کرنے پر عوام نے مبارک باد دی ۔تاریخ رقم ہو گیی ۔ جاوید بھائی کی خد مات غریب عوام کے لیے قابل تعریف ہیں ۔
مختصر یہ کہ موصوف نہایت اعلی اخلاق و نرم لہجے والے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ والے شخصیت ہیں ۔ہمارے لئے وہ قابل عزت شخصیت تھے ہیں اور انشاءﷲ رہیں گے ۔اللّه پاک ان کی زندگی میں برکت ڈھالے امین

شہباز شریف نے ملک کو اس حال تک پونچھا دیا
15/11/2025

شہباز شریف نے ملک کو اس حال تک پونچھا دیا

Congratulations! We extend our warmest congratulations to Mr. Jangbaz Khan on his appointment as Traffic Incharge of Low...
13/11/2025

Congratulations!
We extend our warmest congratulations to Mr. Jangbaz Khan on his appointment as Traffic Incharge of Lower Chitral.
You are a person of exemplary character, high morals, and are deeply respected by everyone. Over the past few years, your sincere efforts and dedication have played a remarkable role in improving and managing the traffic system of Lower Chitral.
We are confident that with your experience, commitment, and capable leadership, you will continue to serve with excellence and further enhance the traffic system in our district.
The people of Chitral consider your new appointment a very positive and welcome development.
May Almighty Allah bless you with continued success, good health, and prosperity. Ameen.

ایمان کریم ولد فضل کریم کا اعزازچترال کیسو دروش  سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم پاکستان کے معروف علمی ادارہ آغاخان ی...
28/10/2025

ایمان کریم ولد فضل کریم کا اعزاز
چترال کیسو دروش سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم پاکستان کے معروف علمی ادارہ آغاخان یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس پروگرام میں داخلہ لینے میں کامیاب۔

ایمان کریم نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز آرمی پبلک سکول اینڈ کالج چترال اور دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال سے کیا۔ اور میٹرک اور ایف ایس سی آغا خان ہائرسیکنڈری سکول کوراغ سے مکمل کی.

اپنی کامیابی پر اظہار خیال کرتے کرتے ہوئے آیمان کریم نے کہا (AKU) میں داخلہ لینا میرا خواب تھا جس کے لیے میں نے بھرپور محنت کرنے کے بعد بلاآخر کامیابی حاصل کی۔ میری اس کامیابی کے پیچھے اللہ پاک کی مہربانی، میرے گھر والوں کا بے پناہ سپورٹ، اساتذہ کی رہنمائی اوربھرپور محنت، اور خاندان والوں کی اور خاص کر ہمارے دادا جان کی خصوصی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

Sayurj taxi rides in chitral عمیر حیدر آجکل اٹلی میں رہائش پذیر ہیں ۔ آپ نے ماڈل کالج چترال ، ہائیر سکینڈری اسکول سین لش...
21/10/2025

Sayurj taxi rides in chitral

عمیر حیدر آجکل اٹلی میں رہائش پذیر ہیں ۔ آپ نے ماڈل کالج چترال ، ہائیر سکینڈری اسکول سین لشٹ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ، پھر کافی سال ترکی میں رہے ، آپ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شوقین اور ایک شارپ سوفٹویئر انجینئر بھی مانے جاتے ہیں ۔

آپ کا آبائی وطن سنوغُور ہے ۔ آپ محترم نشانِ حیدر میکی کے بڑے فرزند ہیں ۔ آجکل آپکا خاندان گولدُور لوئر چترال میں مقیم ہے ۔

فسٹ ورلڈ کنٹریز میں ٹرانسپورٹ کا نظام کافی سالوں سے آن لائن ہوچکا ہے ۔ عمیر حیدر جب ملک سے باہر گئے اور ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل فیوچر کو قریب سے دیکھا ، تو اُنکو خیال آیا کہ کیوں نا اپنے چترال والوں کیلئے ایک ڈیجیٹل اپلیکیشن بنائی جائے ۔

وہ اس سے متعلق کافی معلومات و جانکاری رکھتے تھے ، اور پھر مزاج بھی تخلیقی پایا تھا ، پھر وہ ایک ڈیجیٹل اپلیکیشن پر کام کرنے لگے ، آنے والا دور مکمل ڈیجیٹل ہو رہا ہے ، اسلئے Cash less فیوچر کیطرف عمیر حیدر کا اٹھایا گیا قدم معمولی نہیں ۔

چترال سٹی میں اب ہر شخص آسانی سے یہ موبائل اپیلیکشن اپنے پلے اسٹور سے ڈائون لوڈ کر سکتا ہے ۔ اس ایپ یعنی Sayurj کے زریعے آپ باآسانی چترال سٹی کے اندر و مضافات میں جاسکتے ہیں ۔

اسکے کافی فائدے ہیں ، اول تو وقت کی پابندی رہتی ہے ۔

رکشہ یا گاڑی اگر کوئی بُک کروائے تو اسکا ریکارڈ رہتا ہے ، آپ کا بیٹا یا بیٹی کہاں جارہے ہیں اور کس نمبر کی گاڑی یا کس نام کے ڈرائیور کے ساتھ جارہے ہیں ، آپ باآسانی معلوم بھی کرسکتے ہیں ۔

والدین خصوصاً اپنی بچیوں کیلئے پریشان رہتے ہیں ، پھر سماج میں تنہا بیٹی تکلیف کا سامنا کرتی ہے ۔

قابل قدر والدین کیلئے اب آسانی آ گئی ہے ۔ اس ایپ کے ذریعے آپ اپنی اولاد کی Monitoring بھی کر سکیں گے ۔

ریٹ کے سلسلے میں بھی عوام الناس سے زیادہ چارج کرنا اب مشکل ہے ، کیونکہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے فِکس کیئے ہوئے ریٹ سے زیادہ چارج کرنا اب قدرے مشکل کام ہے ۔

کیونکہ Sayurj ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آپ چترال کے اندر Map کے مطابق سفر کریں گے ، ساتھ ہی سفر کا فِکس ریٹ بھی لکھا ہوا ہے ۔ یہ چترال میں اِک نئے دور کی ابتدا ہے ۔

نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں ۔ دیکھا جائے تو عمیر حیدر خود اٹلی میں ہیں لیکن یہ چترال والوں سے اُنکی محبت اور خدمت کا جذبہ تھا کہ اُنہیں اس ڈیجیٹل اپلیکیشن کا خیال آیا ، پھر بڑی محنت کے بعد یہ اپلیکیشن تیار ہوئی ۔

اس اپلیکیشن سے استفادہ لوئر چترال کے باشندے کر رہے ہیں ۔ آنے والے سالوں میں اِسکی رینج بھی بڑھائی جائے گی ، فلحال دولومُس ، چترال سٹی ، دنِین اور بکراباد تک اس ایپ سے استفادہ کیا جا رہا ہے ۔

عمیر حیدر تحسین کے مستحق ہیں ، ہم نوجوان نسل آپ کی اس کاوِش کو فراموش نہیں کرسکیں گے ۔ ہم آپکی ڈیجیٹل اپلیکیشن کی قدر کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی آپ کی کنٹِریبیوشن کے منتظر رہیں گے ۔ جہاں رہیں آباد رہیں ۔

جہاں وہی ہے ترا جس کو تُو کرے پیدا ۔

سل سبیل

دروش سر زمین سے تعلق رکھنے والے نو تعینات ڈی۔ایس۔پی  ہیڈکوارٹر لوئر چترال اقبال الدین نے آج باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا ...
18/09/2025

دروش سر زمین سے تعلق رکھنے والے نو تعینات ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر لوئر چترال اقبال الدین نے آج باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ڈی ایس پی صاحب ایک نہایت بااخلاق، ملنسار اور عوام دوست شخصیت کے مالک ہیں۔ تعلق دروش لاوی سے ہے اور ہمیشہ اپنی شرافت، دیانت داری اور خدمتِ خلق کے جذبے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔
ان کی تعیناتی سے چترال پولیس میں مزید بہتری اور عوامی خدمت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ، ڈسٹرکٹ پولیس لوئر چترال

نوتعینات ایکٹنگ ایس۔پی۔انوسٹی گیشن محمد شفیع شفاء نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔چارج سنبھالنے کے بعد ایس۔پی ان...
07/08/2025

نوتعینات ایکٹنگ ایس۔پی۔انوسٹی گیشن محمد شفیع شفاء نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔

چارج سنبھالنے کے بعد ایس۔پی انوسٹی گیشن محمد شفیع نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کو سلامی پیش کی۔

اس موقع پر پولیس افسران اور انوسٹی گیشن ونگ کے عملے نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شعبہ تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس

Address

Chitral
Nowshera
17200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quick Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share