14/07/2025
🧕✨ حجاب – عزت کی علامت، حیا کی پہچان
✍️ تحریر: محمد جاوید مغل
آج کا معاشرہ عجیب دوراہے پر کھڑا ہے۔
🥿 اوچی کھیڑی، پتلی جینز، تنگ لباس، میک اپ، جھلملاتی سینڈل…
یہ سب تو "فیشن" ہے…
اور قابلِ قبول بھی!
لیکن اگر کوئی باحیا بیٹی، کوئی مسلمان لڑکی
اپنے سر پر چادر رکھ لے
یا حجاب اوڑھ لے
تو فوراً انگلیاں اٹھنے لگتی ہیں…
تنقید کے تیر چلنے لگتے ہیں۔
💭 سوال یہ نہیں کہ وہ کیا پہنی ہے، سوال یہ ہے کہ تمہیں اس سے تکلیف کیوں ہے؟
📣 حجاب قید نہیں… تحفظ ہے!
یہ عورت کو "نظر" سے نہیں "نیت" سے محفوظ رکھتا ہے۔
یہ پردہ صرف جسم کا نہیں، نگاہوں کا بھی ہے… کردار کا بھی ہے۔
🌷 اے مسلم ماؤ!
اگر تم آج اپنی بیٹیوں کو بچپن سے
چادر کی عزت
پردے کی طاقت
اور حجاب کی عظمت سمجھاؤ گی،
تو کل وہ کسی کی نظریں سہنے پر مجبور نہیں ہوگی…
بلکہ وہ سر اُٹھا کر، عزت سے جینے والی "بی بی فاطمہؓ کی وارث" بنے گی۔
📖 رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:
"حیا ایمان کا حصہ ہے"
اور حیا کی پہلی سیڑھی ہے پردہ۔
👩👧 تربیت وہاں سے شروع ہوتی ہے جب ماں اپنی بچی کے لیے پہلا دوپٹہ نہ صرف پہناتی ہے، بلکہ اس کا مطلب بھی سمجھاتی ہے۔
⚠️ آج اگر ہم نے یہ نہ کیا،
تو کل کی نسل فیشن کو حیا سمجھ کر گمراہی کی راہوں پر چل نکلے گی۔
🕊️ یاد رکھو!
💎 حجاب فیشن نہیں، یہ ایمان ہے
💎 پردہ پابندی نہیں، یہ آزادی ہے – گناہ سے، بے راہ روی سے، نظروں کے زہر سے
📌 چلو عہد کریں… آج سے ہی اپنی بیٹیوں کو حجاب سکھائیں، حیا سکھائیں… کیونکہ یہ دنیا کی نہیں، جنت کی تیاری ہے۔
#حجاب
#میرازیورمیرا پردہ