Parachinar Bulletin

Parachinar Bulletin عوام کی آواز

15/03/2026

پاراچنار کے مختلف گاؤں سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مراکز پر مستحقین کی رقم میں 500 روپے کٹوتی کی جا رہی ہے۔ حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لے کر تحقیقات کریں تاکہ مستحق افراد کو ان کا پورا حق مل سکے۔

11/03/2026

حکومت خیبر پختونخوا کے رمضان پیکج (12,500 روپے) میں غلطیاں سامنے آ رہی ہیں۔ کئی افراد کو میسج آنے کے باوجود جاز کیش یا دیگر مراکز پر بتایا جاتا ہے کہ ان کے شناختی کارڈ پر رقم موجود نہیں۔ متعلقہ حکام فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

03/03/2026
03/03/2026
27/02/2026

اطلاعات کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی سرحد پار پیش قدمی، متعدد چوکیوں کا کنٹرول سنبھال لیا گیا، جبکہ ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں طالبان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

24/02/2026

کاروان فائیو سٹار
زیارت مقدسات جانے والے خواہشمند حضرات فوری رابطہ کرے
آفس پتہ: واسع پلازہ نزد زنانہ امام بارگاہ پاراچنار

14/02/2026

کوہِ سفید کے دامن میں واقع شلوزان کے قریب “نرسری گاؤں” آج بھی بجلی اور صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ کھیلنے اور پڑھنے کی عمر میں معصوم بچے پانی ڈھونے پر مجبور ہیں، جبکہ رات ہوتے ہی پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔ یہ 2026 ہے، مگر یہاں زندگی اب بھی بنیادی حقوق سے محروم ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ذمہ دار ادارے جاگیں اور فوری عملی اقدامات کریں۔

09/02/2026

گمشدگی کی اطلاع
ارشاد علی ولد نوہر علی کے اہم ڈاکومنٹس پاراچنار بازار میں کہیں گم ہو گئے ہیں۔ اگر کسی کو ملیں تو مہربانی فرما کر رابطہ کریں:- 2210044 0307
زویان موبائل زون، شاہ مارکیٹ جوہر گیس ایجنسی کے ساتھ

29/01/2026

یہ جیت صرف ایک معرکے کی کامیابی نہیں،
یہ پاک فوج کی جیت ہے،
یہ پاکستان کی جیت ہے،
اور سب سے بڑھ کر یہ باشعور پاک عوام کی جیت ہے 🇵🇰
عوام نے فتنۂ خوارج کو یکسر مسترد کر کے واضح کر دیا کہ اس سرزمین پر فساد، دہشت اور انتشار کی کوئی جگہ نہیں۔
قوم ایک صف میں کھڑی ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو اتحاد، حوصلے اور شعور سے شکست دے چکی ہے۔
یہ کامیابی قربانیوں اور استقامت کی گواہ ہے۔
پاکستان زندہ ہے، مضبوط ہے اور ناقابلِ شکست ہے۔
🇵🇰 پاک فوج زندہ باد
🇵🇰 پاک عوام پائندہ باد
🇵🇰 پاکستان ہمیشہ قائم و دائم باد

بگن: پاک فوج کی جانب سے بچوں کے لیے نیا پارک قائمضلع کرم کے علاقے بگن میں پاک فوج کی جانب سے بچوں کے لیے نو تعمیر شدہ پا...
29/01/2026

بگن: پاک فوج کی جانب سے بچوں کے لیے نیا پارک قائم

ضلع کرم کے علاقے بگن میں پاک فوج کی جانب سے بچوں کے لیے نو تعمیر شدہ پارک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ۔ افتتاحی تقریب میں مقامی ونگ کمانڈر نے شرکت کی اور بچوں میں کھلونے و تحائف تقسیم کیے۔ یہ پارک علاقے کے بچوں کو کھیل کود کے لیے محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنے کے مقصد سے تعمیر کیا گیا ہے۔ مقامی عمائدین اور عوام نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج علاقے میں امن و امان کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاک فوج اور عوام کے درمیان مضبوط اعتماد اور باہمی تعلقات کا مظہر ہے۔

Address

Parachinar

Telephone

+923075883782

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parachinar Bulletin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Parachinar Bulletin:

Share