01/08/2024
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّآ إِلَيٗهِ رَٰجِعُونَ
نوجوان ذیشان حیدر ولد کامل حسین پیواڑ
حال بہارہ کہو اسلام آباد کا جسد خاکی 03
ماہ بعد آج اپنے گھر پہنچنے پر سپردِ خاک
تفصیلات کیمطابق ذہین و فطین نوجوان اپنا مستقبل سنوارنے اور روزگار کے مواقع تلاش کرنے کے غرض سے یورپ کے ملک اٹلی جار رھے تھے مگر بد قسمتی سے لیبیا کے سمندر میں 05 مئی کو کشتی ڈوبنے کے افسوسناک حادثے کا شکار ھونے پر منزلِ مقصود پر پہنچنے سے پہلے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، والد کی انتھک کوشیشوں سے مرحوم نوجوان کا جسدِ خاکی تین ماہ بعد آج اسلام آباد پہنچا
اپنے نوجوان لختِ جگر کی لاش پہنچنے پر کہرام مچی، غمزدہ والدین و برادران اور احباب کی شدتِ غم کیوجہ سے قیامتِ خیز رقت آمیز مناظر نے ہر آنکھ اشک بار، دل کباب اور جگر سوختہ کیا
خدا وندِ متعال مرحوم جوان کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دیکر غمزدہ والدین و پسماندگان و جملہ خاندان کو صبر و قرار عنایت فرمائیں🥲🥲🥲