Pattoki City of flowers buying and selling

Pattoki City of flowers buying and selling اپنے کاروبار کی ایڈورٹائزنگ کے لئے ہم سے رابطہ کریں

افسوسناک خبر پتوکیاسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد فرقان خان کی ٹنشن کے باعث دماغ کی شریان پھٹٹ گئی اپنے مالک حقیقی سے جاملے
31/08/2025

افسوسناک خبر
پتوکی
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد فرقان خان کی ٹنشن کے باعث دماغ کی شریان پھٹٹ گئی اپنے مالک حقیقی سے جاملے

ہفتے والے دن مجھے الائیڈ بینک کے آفیشل نمبر سے پانچ بار وقتاً فوقتاً OTP کوڈ موصول ہوا. جس سے مجھے فوراً سمجھ آ گئی کہ ک...
19/07/2025

ہفتے والے دن مجھے الائیڈ بینک کے آفیشل نمبر سے پانچ بار وقتاً فوقتاً OTP کوڈ موصول ہوا. جس سے مجھے فوراً سمجھ آ گئی کہ کوئی بے غیرتی کر رہا ہے. خیر میں کال کا انتظار کرنے لگا کہ دیکھتے ہیں کون کال کرتا ہے. دو تین گھنٹے بعد مجھے بالآخر الائیڈ بینک کے ہیڈ آفس کے آفیشل نمبر سے کال آ گئی. میرا نام لے کر کہتا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ بلاک ہو رہا ہے. اپنی آن لائن ویریفکیشن کروائیں. میں نے کہا کیسی ویریفکیشن جناب؟ کہتا ہے آپ سے کچھ سوالات پوچھے جائیں گے جن کے آپ نے جواب دینے ہیں. میں نے کہا جناب اگر میرے اکاؤنٹ میں کوئی مسئلہ ہے تو میری برانچ میں رابطہ کریں. جو بھی ویریفکیشن مطلوب ہیں میں بینک جا کر کروا لوں گا. آن لائن میں کوئی ویریفکیشن نہیں کرواؤں گا. میرا جواب سن کر اس کا لہجہ بدل گیا. کہتا ہے آپ کو میری بات سمجھ آ رہی ہے؟ میں نے کہا فراڈیے تیری بات مجھے سمجھ آ رہی ہے. ابھی کے ابھی فون بند کر ورنہ تیرا میں وہ حال کروں گا کہ تیری نسلیں یاد رکھیں گی. کہتا ہے میں آپ کی کمپلین کرتا ہوں ایف آئی اے کو. آپ پر مقدمہ ہو گا. میں نے اسے پھر وہ سنائیں جن کا وہ حقدار تھا. فون کٹا اور آدھے ہی منٹ میں ایف آئی اے والے فراڈیے کا بھی فون آ گیا. کہتا ہے آپ کی کمپلین آئی ہے کہ آپ نے اپنی ویریفکیشن نہیں کروائی. میں نے پہلے ہاتھ ہی اسے وہی سنائیں جو سننے کا وہ حقدار تھا. کہتا ہے آپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. آپ کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا. آپ کا اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا جائے گا. میں نے کہا تیری اتنی اوقات نہیں ہے کہ تو میرا اکاؤنٹ بند کرے. ساتھ ہی فون کاٹ گیا. 😂😂
آج میں بینک گیا. میں نے بینک منیجر کو سارا قصہ سنایا اور نمبرز بھی دکھائے. منیجر کا کہنا تھا کہ یہ فراڈ گزشتہ کچھ سالوں سے شروع ہوا ہے. آپ نے بہت اچھا کیا. صرف ایک OTP ہی ہے جس سے آپ محفوظ رہ سکتے ہیں. دوسرا یہ کہ جب بھی ایسی کال آئے، بے شک وہ کال میں ہی آپ کو کروں. آپ نے اکاؤنٹ ڈیٹیلز اور پرسنل انفارمیشن کبھی بھی کسی سے شیئر نہیں کرنی. ورنہ اکاؤنٹ میں جو کچھ ہو گا، جائے گا اور واپسی کی کوئی امید بھی نہیں ہو گی. بینک منیجر بھی حیران تھا کہ نمبر بالکل وہی ہے جو ہیڈ آفس کا نمبر ہے. سکرین شاٹ چسپاں کر رہا ہوں. آپ بھی ہوشیار رہیں. اگلا نمبر آپ کا بھی ہو سکتا ہے.

---🛑 عوامی شکایتی نوٹ برائے عدم تعمیر سڑک – پتوکی شہرہم، شہر پتوکی کے باشعور شہری، اس تحریر کے ذریعے حکومتِ پنجاب اور مق...
19/07/2025

---

🛑 عوامی شکایتی نوٹ برائے عدم تعمیر سڑک – پتوکی شہر

ہم، شہر پتوکی کے باشعور شہری، اس تحریر کے ذریعے حکومتِ پنجاب اور مقامی منتخب نمائندگان کو شدید مایوسی، غصے اور حق تلفی کے جذبات سے آگاہ کر رہے ہیں۔

شہر پتوکی میں چونیاں روڑ امام بارگاہ چوک پتوکی تا الہٰ آباد روڈ" کے نام سے ایک ترقیاتی منصوبے کا افتتاحی بورڈ لگایا گیا ہے، جس میں درج تفصیلات درج ذیل ہیں:

منصوبے کا دائرہ کار: امام بارگاہ چوک تا چک نمبر ، الہ آباد روڈ

منصوبے کی لمبائی 18.80کلومیٹر

لاگت: 10 کروڑ55 لاکھ روپے

منصوبے کا آغاز: 30 اگست 2024

منصوبے کی تکمیل: 30 جون 2025

ایم این اے: رانا محمد حیات خاں (حلقہ این اے 134)

ایم پی اے: چوہدری محمود انور (حلقہ پی پی 182)

❌ حقیقت کیا ہے؟

اس منصوبے کا نہ صرف تاحال کوئی آغاز نہیں کیا گیا بلکہ سڑک کی حالت بدترین ہو چکی ہے۔ روزانہ عوام کو گڑھوں، کیچڑ، گردوغبار، اور حادثات کا سامنا ہے۔بلکہ یہاں تک کہ یہ روڑ اور گڑھے ایک نوجوان لڑکے اور ایک عورت کی زندگی کے قاتل بھی ہیں بورڈ تو لگا دیا گیا لیکن زمین پر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

عوام یہ سمجھنے میں حق بجانب ہیں کہ یہ بورڈ ایک نمائشی اقدام ہے، جس کا مقصد صرف ووٹ لینے کے بعد خاموشی اختیار کرنا ہے۔

❗اہم سوالات اور عوامی تشویش:

1. اگر منصوبے کا آغاز 30 اگست 2024 کو ہوا تھا تو بورڈاب کیوں لگا کر دھوکہ دیا جا رہا ہے؟

2دس کروڑ پچپن لاکھ روپے کی خطیر رقم کہاں خرچ ہوئی ہے اور اس کی نگرانی کس نے کی تھی؟

3. عوامی نمائندے، جن کو عوام نے ترقی و بہتری کے وعدوں پر ووٹ دیا، وہ اب کیوں خاموش ہیں؟

4. کیا بورڈ لگا دینا ہی کارکردگی ہے؟ یا حقیقت میں کام دکھانا بھی ضروری ہے؟

5.۔اگرسڑک واقعتاً بنی ہے تو اس کا کوئی پوری پتوکی شہر میں ایک صرف ایک واحد شخص جو اس بات کا عینی
شاہدکہ جس نے سڑک بنتے دیکھی ہو
؟

✅ عوامی مطالبات:

سڑک کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔

منصوبے کی شفاف نگرانی کے لیے شہریوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔

اس منصوبے کے فنڈز اور ٹھیکے سے متعلق تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔

رانا محمد حیات خاں اور چوہدری محمود انور، عوام کو براہ راست جواب دہ ہوں۔

⚠️ انتباہ:

اگر یہ مطالبات پورے نہ ہوئے، تو پتوکی کے شہری اپنا آئینی اور جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے:

پُرامن احتجاج

سوشل میڈیا کیمپین

قانونی درخواست
جیسے اقدامات کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔

تلاش ورثاء۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پتوکی تھانہ سٹی پولیس کو یہ نوجوان رات نشے کی حالت میں بیہوش ملا جس کو برائے علاج معالجہ تحصیل ہیڈ ک...
14/07/2025

تلاش ورثاء۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پتوکی تھانہ سٹی پولیس کو یہ نوجوان رات نشے کی حالت میں بیہوش ملا جس کو برائے علاج معالجہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کیا گیا جہاں یہ انتقال کر گیا ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون اس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی اس کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی میں موجود ہے ۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں ۔ شکریہ

12/07/2025

کیا آج آپ نے درودشریف پڑھا اگر نہیں تو آو درودشریف پڑھیں

پتوکی کے شہری اگر اپنے حکمران بدل لیں تو انکا ریلوے اسٹیشن اسطرح کا ہوگا پھولوں کا شہر پتوکی دوبارہ اپنی اصلی حالت میں آ...
10/07/2025

پتوکی کے شہری اگر اپنے حکمران بدل لیں تو انکا ریلوے اسٹیشن اسطرح کا ہوگا پھولوں کا شہر پتوکی دوبارہ اپنی اصلی حالت میں آ جائے گا پھر کیا خیال ہے
پتوکی کی عوام رائے دے۔۔۔۔!
کیا پتوکی کا ریلوے اسٹیشن ایسا ہونا چاہیے۔۔۔۔؟

10/07/2025

اسلام علیکم میں پتوکی محلہ احمد نگر سے پوسٹ کر رہا ہوں آپ کہاں سے پڑھ رہے ہو جگہ کا نام بتاؤ ؟

پتوکی چونیاں روڈ جاگو والا چک نمبر چار نہر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ  ایک شخص قتل پتوکی روسہ ٹبہ کا رہائشی مل...
09/07/2025

پتوکی چونیاں روڈ جاگو والا چک نمبر چار نہر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتل

پتوکی روسہ ٹبہ کا رہائشی ملک ارشد پتوکی سے اپنے گاوں وآپس جا رہا تھا

پتوکی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک گولی ملک ارشد کو لگی اور شدید زخمی ہو گیا

پتوکی زخمی ملک ارشد کو فورا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل پتوکی منتقل کر دیا

پتوکی خون زیادہ بہ جانے کی وجہ سے زخمی ملک ارشد کو لاہور جناح اسپتال منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

پتوکی نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے تھانہ سٹی پتوکی پولیس

08/07/2025

پتوکی شہر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت میں کمی۔

InterLink ID, identity verification with advanced biometric technology, mining $ITLG every 4 hours to protect the Human ...
12/06/2025

InterLink ID, identity verification with advanced biometric technology, mining $ITLG every 4 hours to protect the Human network and get rewards. The leading technology group, talents from Harvard and top engineers from Google and Amazon have raised 500 million USD.

https://interlinklabs.ai/referral?refCode=29817

Download the INTERLINK NETWORK App
Referral code: 29817
⚡ Super quick guide:
1️⃣ Download the app & install 📲📥.
2️⃣ Register: Create ID (4-12 characters) ✏️, 6-digit PIN 🔢, face scan 📸.
3️⃣ Login: ID + PIN + face scan 🔐.
4️⃣ Claim $ITLG every 4 hours ⏲️.

5️⃣ Go to "Profile -> Refer friends",

enter referral code 29817 to receive +0.5 HHP, 500 $ITLG 🎉.

6️⃣ Verify email for security 📧.

Hurry up before the reward of 500 ITLG Tokens runs out

Address

Pattoki

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pattoki City of flowers buying and selling posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share