01/06/2026
آتا ہے یاد مجھ کو گزرا ہوا زمانہ
وہ باغ کی بہاریں وہ سب کا چہچہانا
لگتی ہے چھوٹ دل پر ،اتا ہے یاد جس دم
شبنم کے آنسوؤں پر کلیوں کا مسکرانا
وہ پیاری پیاری صورت وہ کامنی سی مورت
اباد جس کے دم سے تھا میرا آشیانا
علامہ محمد اقبال