Policejob24

Policejob24 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Policejob24, peshawar, Peshawar.

Police Constable CBT Preparation,
Recruit Cours, A1 Test, B1 Test, C1 Test,
ASI Test, Inter Course, Upper Course papers Preparation,
Other police work & Services,

💪🏿💪🏿خیبر پختونخوا پولیس ایلیٹ فورسخیبر پختونخوا ایلیٹ فورس ایک خصوصی اور تربیت یافتہ یونٹ ہے جو دہشت گردی، حساس آپریشنز،...
11/05/2026

💪🏿💪🏿خیبر پختونخوا پولیس ایلیٹ فورس
خیبر پختونخوا ایلیٹ فورس ایک خصوصی اور تربیت یافتہ یونٹ ہے جو دہشت گردی، حساس آپریشنز، وی آئی پی سیکیورٹی، ہنگامی حالات اور خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے تیار کی جاتی ہے۔ اس فورس کے اہلکار جسمانی طور پر مضبوط، ذہنی طور پر چوکنے اور جدید اسلحہ و حکمتِ عملی کی تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
ایلیٹ فورس کی ذمہ داریاں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں اہم شخصیات کی سیکیورٹی حساس مقامات کی حفاظت ہنگامی اور ریسکیو آپریشنز خطرناک ملزمان کی گرفتاری
🧑🏿‍🎓🧑🏿‍🎓🧑🏿‍🎓تربیت کہاں ہوتی ہے؟
ایلیٹ فورس کی تربیت عموماً خیبر پختونخوا پولیس کے خصوصی ٹریننگ سینٹرز میں کروائی جاتی ہے۔ مختلف بیجز کی تربیت مختلف مراکز میں ہو سکتی ہے، جن میں:
پولیس ٹریننگ سینٹر نوشہرہ
🌺🌺🌺🌺تربیت کا دورانیہ
ایلیٹ فورس کی ٹریننگ عام پولیس ٹریننگ سے زیادہ سخت ہوتی ہے۔ اس کا دورانیہ عموماً:
6 ماہ
تاہم حکومت اور پولیس پالیسی کے مطابق اس میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔
🪴🪴🪴🪴🪴
تربیت میں شامل چیزیں
فزیکل ٹریننگ
دوڑ اور برداشت کی مشقیں
فائرنگ اور اسلحہ چلانا
کمانڈو مشقیں
شہری جنگ (Urban Combat)
ہاسٹیج ریسکیو
ڈسپلن اور ذہنی تیاری
عمر کی حد
ایلیٹ فورس کے لیے الگ بھرتی کم اور زیادہ تر پولیس اہلکاروں میں سے انتخاب کیا جاتا ہے۔ تاہم عام طور پر:
عمر کی حد تقریباً 18 سے 25 سال
ہوتی ہے، جبکہ سرکاری قواعد کے مطابق رعایت بھی دی جا سکتی ہے۔
انتخاب کا طریقہ
سخت جسمانی ٹیسٹ
میڈیکل ٹیسٹ
دوڑ
فائرنگ ٹیسٹ
انٹرویو
نفسیاتی جانچ
خصوصیات
ایلیٹ فورس کے اہلکار:
اعلیٰ نظم و ضبط رکھتے ہیں
جدید ہتھیار استعمال کرتے ہیں
خطرناک حالات میں فوری کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں
عام پولیس کے مقابلے میں زیادہ سخت تربیت حاصل کرتے ہیں
https://www.policejob24.com/

07/05/2026
06/05/2026

پنجاب پیرا فورس پولیس
پاکستان میں اگر دیکھا جائے پولیس اور عوام کا اپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ہتھا پائی کرنا معمول بن گیا ہے۔
کیا عوام اور پولیس ایک دوسرے کے پیچھے اس طرح درپے ہوتے رہیں گے۔
آپ کا کیا خیال ہے
قصوروار کون سا ہو سکتا ہے؟

پی ٹی سی ہنگو میں PASI کورس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ، 106 افسران فارغ التحصیل۔٭ ایڈیشنل آئی جی پولیس (ٹریننگ) نثار احمد ...
06/05/2026

پی ٹی سی ہنگو میں PASI کورس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ، 106 افسران فارغ التحصیل۔
٭ ایڈیشنل آئی جی پولیس (ٹریننگ) نثار احمد خان کی پی ٹی سی ہنگو میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔
٭ تربیت یافتہ پولیس ہی عوام کا اعتماد جیت سکتی ہے، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نثار احمد خان۔
٭ ایڈیشنل آئی جی کا پریڈ معائنہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ۔
٭ کمانڈنٹ نے ادارے کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل سے آگاہ کیا۔
٭ پریڈ میں شاندار مارچ پاسٹ اور خاموش پریڈ کی زبردست پزیرائی۔
٭ ایڈیشنل آئی جی نے سی ٹی ڈی افسران میں بھی بیجز اور اسناد تقسیم کیں ۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس (ٹریننگ)، خیبر پختونخوا، نثار احمد خان نے آج پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں PASI کورس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس پروقار تقریب میں PASI کورس کے کل 106 افسران کامیابی کے ساتھ پاس آؤٹ ہوئے، جن میں 104 مرد اور 02 خواتین افسران شامل تھے۔ ان میں سے 88 افسران شہید کوٹہ جبکہ 18 افسران پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب ہوئے تھے۔
کمانڈنٹ پی ٹی سی ہنگو رضوان منظور، کمشنر کوہاٹ ڈویڑن معتصم بااللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو عبدالنصیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی تاج ولی خان، اور ڈی او ایف سی کے نمائندے صوبیدار میجر اخترزمان ، ڈپٹی کمانڈنٹ پی ٹی سی ھنگو تجمل شاہ خان ، ایس پی ایڈمن طارق عمر، کنٹرولر آف ایگزامینیشن ارشد حسین، ڈی ایس پی سکیورٹی جان عالم خان اور چیف لاءانسٹرکٹر طارق عثمان سمیت کالج کے دیگر انتظامی افسران ، اساتذہ کرام اور زیر تربیت جوانوں بشمول خواتین نے کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔
مہمانِ خصوصی کی آمد پر فن فیئر بگل بجایا گیا جبکہ پریڈ گراؤنڈ آمد پر پریڈ کمانڈر خانزادہ خان نے جنرل سلامی پیش کی۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ریزرو انسپکٹر جمشید خان نے پاس آؤٹ ہونے والے افسران سے حلفِ وفاداری لی۔
اس موقع پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگورضوان منظور نے مہمانِ خصوصی کو سپاس نامہ پیش کیا اور ادارے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس (ٹریننگ) نثار احمد خان نے کہا کہ پولیس فورس کسی بھی معاشرے میں امن و امان کی ضامن ہوتی ہے، اور ایک پیشہ ور، بااخلاق اور تربیت یافتہ پولیس ہی عوام کا اعتماد حاصل کر سکتی ہے اور کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو جیسے قدیم اور معیاری ادارے سے آج ایک اور قابل اور تربیت یافتہ بیچ فارغ التحصیل ہو رہا ہے اور پاس آؤٹ ہونے والے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیں اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں۔
پریڈ نے شاندار مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی، جو تقریب کا نمایاں حصہ رہا۔ اس کے علاوہ خاموش پریڈ کامظاہرہ بھی کیا گیا جس میں جوانوں نے بغیر کمانڈ کے بہترین ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔
بعد ازاں مہمانِ خصوصی نے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں جاری سی ٹی ڈی کے گریڈ 16 اور 17 کے ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ کے افسران کے کورس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کامیاب افسران میں بیجز اور توصیفی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لیے تحقیق اور تجزیہ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت ہی سیکیورٹی اداروں کو درپیش چیلنجز سے بطریق احسن نمٹنے کے قابل بناتی ہے۔
تقریب کے اختتام پر کمانڈنٹ پی ٹی سی ہنگو رضوان منظور نے مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ اور سووینئر پیش کیے جبکہ دیگر مہمانان جن میں کمشنر کوہاٹ ڈویڑن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو شامل تھے کو بھی سووینئرز پیش کیے گئے۔
آخر میں ایڈیشنل آئی جی پولیس (ٹریننگ) نے یادگارِ شہداءچمن میں پودا لگایا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی۔

District Police Kohistan Palas merit list 2026
05/05/2026

District Police Kohistan Palas merit list 2026

CTD Physical Test 2026جن جوانوں نے خیبر پختونخواہ پولیس سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں اپلائی کیا تھا، ان کا فزیکل ٹیسٹ 7 مئی سے...
05/05/2026

CTD Physical Test 2026

جن جوانوں نے خیبر پختونخواہ پولیس سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں اپلائی کیا تھا، ان کا فزیکل ٹیسٹ 7 مئی سے 9 مئی 2026 تک شروع ہو رہا ہے۔تمام جوان فوری طور پر اس سے باخبر ہو جائیں اور فزیکل ٹیسٹ کے لیے پوری طرح باقاعدہ تیاری کریں۔

جن جوانوں نے خیبر پختونخواہ پولیس سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں اپلائی کیا تھا، ان کا فزیکل ٹیسٹ 7 مئی سے 9 مئی 2026 تک شروع ہو رہا ہے۔تمام جوان فوری طور پر اس سے

Atta Muhammad PortfolioHi, I’m Atta Muhammad, a passionate Web Developer and Graphic Designer with 3 years of experience...
02/05/2026

Atta Muhammad Portfolio

Hi, I’m Atta Muhammad, a passionate Web Developer and Graphic Designer with 3 years of experience creating modern websites and visually appealing designs. I specialize in building responsive websites and crafting creative branding materials that help businesses grow their online presence. My goal is to deliver designs and digital solutions that are both functional and impactful. Hi, I’m Atta Muhammad…...

Hi, I’m Atta Muhammad, a passionate Web Developer and Graphic Designer with 3 years of experience creating modern websites and visually appealing designs. I

Elite Force kpk Policejob24
02/05/2026

Elite Force kpk Policejob24

Address

Peshawar
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Policejob24 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Policejob24:

Share