17/05/2024
اگر آپ کے پاس 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے ہے اور آپ آن لائن بزنس بھی کرنا چاہتے ہیں تو اس پوسٹ کو آخر تک ضرور پڑھیے گا ۔کیوں کہ مکمل روڈ میپ ہے اس میں
آن لائن بزنس سٹارٹ کرنے سے پہلے آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ آپ نے کون سا بزنس کرنا ہے ( مطلب آپ نے اپنا انٹرسٹ دیکھنا ہے کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں کیا آپ سروس آفر کریں گے یا کوئی پروڈکٹ سیل کریں گے )
میں نے اپنا بزنس جاب کے ساتھ اسٹارٹ کیا تھا کیوں کہ میں جاب سے خوش نہیں تھا مطلب یہ کہ لیں میرا مائنڈ سیٹ الگ ہے ۔میرا بزنس مائنڈ ہے
میں اکثر اوٹ اوف دی باکس سوچتا رہتا ہوں ۔
اور جو آپ سوچتے ہے وہ آپ بن جاتے ہے یا کر لیتے ہے
اصل بات ہی سوچ سے سٹارٹ ہوتی ہے اور اس کے بعد عمل کرنے سے آپ اپنے سوچے ہوے خیال کی طرف بڑھتے ہو
میں نے اس کی پلاننگ بزنس سٹارٹ کرنے سے 2 مہینے پہلے کر لی تھی ۔اس میں میں نے یہ پلان کیا
مجھے آنلاین کاروبار کرنا ہے کیوں کہ آنلاین کروبار آسان ہے اور آپ پورے پاکستان میں کاروبار بھی کر سکتے ہے ۔جو صرف آنلاین یا ڈیجیٹل ہونے میں ممکن ہے اور آج بہت سارے بزنس آنلاین یا ڈیجیٹل کی طرف جا رہے ہیں
سوشل میڈیا مارکیٹنگ یا فیس بک مارکیٹنگ کا میں اکثر رونا روتا رہتا ہوں وہ اس لئے کہ اگر آپ کو آنلاین بیچنا آگیا تو آپ کچھ بھی سیل کر سکتے ہے ۔۔
اس لئے اس سکل کو میں نے 2021 میں کچھ سیکھا تھا اور اسے عمل میں لا کر کام سٹارٹ کیا ۔۔
اور آپ یقین نہیں کرو گے مجھے اتنا فائدہ ہوا کہ میرا مائنڈ اور اوپن ہوگیا
مطلب ایسا که میں ایک دن کہیں سفر پہ تھا اور مجھے اس دن تقریبا 12500 کی سیل ہوئی تھی اس میں میرا پرافٹ 6000 کونفرم تھا ۔
مجھے اس دن پتا چلا آنلاین بزنس کی اہمیت کا
ویسے پتا تو پہلے بھی تھا لیکن اس دن خود کے ساتھ اکسپیرئینس ہوتا میں دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔اور ابھی مجھے چند دن ہی ہوئے تھے مارکیٹنگ کرتے ہوئے ۔۔،
اور میں نے بزنس بھی صرف 17 ہزار سے سٹارٹ کیا تھا ۔ 2021 میں
جس کو میں 2 لاکھ تک لے کر چلا گیا 2 مہینے کی مدت میں ۔۔۔
چلیں آئیں آج کے آئیڈیا کی طرف کہ آپ کس طرح آنلاین گھر سے بیٹھے سوشل میڈیا کا سہارا لیکر کاروبار کر سکتے ہیں ۔۔
ویسے بھی آپ ٹائم پاس کرتے ہے اسی سوشل میڈیا کو لے کر کہیں کہیں گھنٹے ضائع کر دیتے ہیں فضول کی ویڈیوز دیکھتے ہوئے
آج کل آپ کے پاس ایک موبائل ہے اس کے اندر سوشل میڈیا ہے آپ دن رات فیس بک ، انسٹاگرام اور ٹک ٹوک یوز کرتے ہیں ۔
آپ آن لائن کیا کیا بیچ سکتے ہیں اکثر لوگ اسی چیز میں پھنس جاتے ہیں اور وہ کبھی اپنا سٹارٹ اپ نہیں کر پاتے آج میں آپ کو بتاتا ہوں کہ آپ کیا کیا بیچ سکتے ہے ۔
اس میں کچھ چیزیں درج ذیل ہیں ۔
جس میں کچھ کیٹگری بتا رہا ہوں ۔
✅ہوم ڈیکور کی آئٹمز
✅کچن کے آئٹمز
✅فیشن کی آئٹمز
✅بیوٹی کی ایٹم
✅ہیلتھ کے ریلٹڈ ایٹم
آپ کی پروڈکٹ کسی کا مسئلہ حل کر رہی ہو پھر ہی وہ بکے گی ۔لونگ ٹرم کے لئے
پروڈکٹس کہاں سے
آپ ہول سیل میں اٹھا سکتے ہیں
1۔ کراچی میں بولٹن مارکیٹ
2۔ لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ
3۔ پشاور میں کارخانو مارکیٹ
4۔ راولپنڈی میں راجہ بازار
یہاں سے آپ کو ہر قسم کی پروڈکٹ مل جائے گی وہ بھی ہول سیل ریٹ کے اوپر ۔۔
کورئیر اکاؤنٹ :
آپ نے کسی بھی کمپنی میں کوریئر اکاؤنٹ اوپن کروانا ہے کیش ان ڈیلیوری کے لیے ۔
ایڈوانس پیمنٹ کوئی نہیں دے گا شروع میں
ہاں اگر آپ اپنا ٹرسٹ ڈیولپ کر لیتے ہے تو لوگ آپ کو ایڈوانسڈ پے منٹ بھی کرنے کو تیار ہونگے ۔
لیکن آپ کو COD کی سہولت دینی ہی ہوگی ۔
یہاں تک آپ کے دو کام مکمل ہو چکے ہیں
آپ نے اپنی پروڈکٹ بھی فائنل کر لینی ہے تو پروڈکٹ catagory میں نے آپ کو بتا دی ہیں .
یاد رہے آپ کو پروڈکٹ خرید کرنے سے پہلے اس کی ٹیسٹنگ کرنی پڑے گی اس کی مارکیٹنگ کرنی پڑے گی
مارکیٹنگ کرنے کے لئے فیس بک انسٹاگرام پر آپ ایڈز چلائیں گے ۔
آپ کو اسٹارٹ میں ویب سائٹ کی ضرورت نہیں ہے آپ سمپل اپنے فیس بک پیج کے ذریعہ سے واٹس ایپ کا بٹن اٹیچ کرکے سیل حاصل کر سکتے ہیں ورنہ آپ انسٹاگرام کے اکاؤنٹ میں اپنی اڈینس کو لینڈ کروا سکتے ہے
انڈیا میں ایسے بہت سارے سٹارٹ اپ ہے جو صرف انسٹاگرام کے اوپر ہی لاکھوں کا بزنس کر رہے ہے وہ بھی گھر بیٹھے ۔
ایک یہاں پر میں آپ کو مزید بات بتانا چاہتا ہوں
وہ یہ کہ
آپ نے اپنا ٹرسٹ ڈیولپ کرنا ہے پھر ہی آپ لونگ ٹرم چل سکتے ہے ۔۔۔۔
مارکیٹنگ کا بجٹ آپ کی جیب میں کم ازکم پورے مہینے کا 15000 ہونا چاہیے
مطلب آپ ڈیلی کا 500 لگائیں گے ۔
اور
مارکیٹنگ کو کبھی بھی اپنے خرچہ نہیں سمجھنا ۔یہ آپ کی انویسٹمنٹ ہوگی
یہاں پر اکثر لوگ لاکھوں لگا دیتے ہیں اپنے بزنس کو بنانے کے لئے لیکن مارکیٹنگ کرنے کے لئے وہ تیس ہزار تک spent نہیں کرتے ہے جس کی وجہ سے انکا بزنس آگے نہیں پڑھتا ہے ۔
آپ کا بزنس آپ کی مارکیٹنگ کے سر پہ ہی ہوتا ہے اگر آپ آن لائن کاروبار کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
اب تو فزیکل بزنس کی بھی اشد ضرورت ہے ۔آنلاین مارکیٹنگ کی
آپ کو صرف تین سٹیپ کرنے ہیں ایک آپ کو پروڈکٹ ڈھونڈنی ہے دوسرا کورئیر کا اکاؤنٹ بنانا ہے اور تیسرا آپ کو مارکیٹنگ کرنی ہے
آپ کا بزنس سٹارٹ ہو سکتا ہے گھر بیٹھے ۔۔
اور آرام سے پارٹ ٹائم کام کر کے بھی بیس سے تیس ہزار سکون سے کما سکتے ہیں
جس کی میں مکمل گرنٹی دیتا ہوں آپ کو ۔۔
کچھ پروڈکٹس میں آپ کو بتا دیتا ہوں تا کہ آپ کو آسانی ہو سمجھنے میں ۔۔۔
۔ بیوٹی کریم ، آرگینک ہیئر آئل ، کپڑے کچھ نئے انداز اور ڈیزائن کے ، ایئر پوڈز ، موبائل اسیسریز ، اورگینک فوڈز ، الیکٹرانک آئٹمز ، ہوم میڈ فوڈ ، ہوم ڈیکور کی کچھ آئٹمز
مثال لیمپ ، وال ہینگنگ پروڈکٹ ، شوز ، گارمنٹس ، ڈیجیٹل واچ ، کسٹمائز پروڈکٹس ، انڈر گارمنٹس ، پرفیومز اینڈ عطر ۔
یہ کچھ چیزیں میں نے آپ کو بتائی ہیں اس کے علاوہ اور بھی بہت زیادہ چیزیں ایسی ہیں جو آپ آن لائن سیل کر سکتے ہیں ۔۔۔
صرف اور صرف آپ کو سٹیپ لینا پڑے گا پھر ہی آپ کو فائدہ ہونا ہے ۔۔۔
مارکیٹنگ آپ کہاں سے سیکھ سکتے ہیں ؟
اگر آپ کو فری میں سیکھنی ہے تو یوٹیوب پیسٹ پلیٹ فارم ہے
اگر آپ ان طریقوں پر عمل کرتے ہیں یقین کریں آپ آرام سے کمائی کر سکتے ہیں
آصف علی تارڑ کے وال سے کاپی