نورابي هومیو کلينک اینڈ ریسرچ سینٹر

نورابي هومیو کلينک اینڈ ریسرچ سینٹر Homeopathic Promotions And Homeopathic Medicine online Supply.

ہومیوپیتھک دوا عام طور پر گلوبلیوز یا پانی میں ملا کر دی جاتی ہے۔ جب آپ گلوبیلوز یا پانی میں دوائی تیار کرتے ہیں تو عام ...
29/04/2026

ہومیوپیتھک دوا عام طور پر گلوبلیوز یا پانی میں ملا کر دی جاتی ہے۔ جب آپ گلوبیلوز یا پانی میں دوائی تیار کرتے ہیں تو عام طور پر گلوبلیوز اور پانی کے ذائقے میں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ گلوبلیوز میٹھی ہی رہتی ہیں اور پانی وہی بے ذائقہ۔ چند گھنٹوں کے بعد جب دوائی مکمل اڑ جاتی ہے تو گلوبلیوز مزید اپنے اصلی ذائقے میں واپیس آ جاتی ہیں۔

جب ہومیوپیتھک دوا گلوبیولز یا پانی کی شکل میں دی جاتی ہے تو اس کی ایک بنیادی بات سمجھنا ضروری ہے۔ گلوبیولز کا اپنا اصل ذائقہ ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے کیونکہ یہ شوگر سے بنی ہوتی ہیں، اور پانی کا ذائقہ ویسے ہی بے ذائقہ رہتا ہے۔

اب سادہ بات یہ ہے کہ سٹیرائیڈز کا اپنا ایک واضح ذائقہ ہوتا ہے جو عام طور پر کڑوا یا دوائی جیسا ہوتا ہے۔ اگر واقعی کوئی سٹیرائیڈ گلوبیولز پر ڈالا جائے تو وہ صرف “پوشیدہ” نہیں رہ سکتا، بلکہ گلوبیولز کا میٹھا ذائقہ فوراً خراب ہو کر کڑوا یا غیر معمولی ہو جائے گا۔ لیکن عملی طور پر مریض جب ہومیوپیتھک گلوبیولز لیتا ہے تو وہ ہمیشہ میٹھی کی میٹھی ہی ہوتی ہیں، اس میں کوئی کڑواہٹ یا تبدیلی محسوس نہیں ہوتی۔

اسی طرح اگر سٹیرائیڈ پانی میں ملایا جائے تو بھی اس کا ذائقہ تبدیل ہونا لازمی ہے، کیونکہ سٹیرائیڈز پانی کو بے ذائقہ نہیں رہنے دیتے۔ اس لیے یہ تصور کہ سٹیرائیڈ ڈال کر بھی ذائقہ بالکل نہ بدلے، سائنسی طور پر بہت کمزور بات ہے۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ سٹیرائیڈز عام طور پر جسم پر اثر ڈالنے کے لیے مخصوص مقدار اور مسلسل استعمال (روزانہ یا باقاعدہ خوراک) میں دیے جاتے ہیں۔ جبکہ ہومیوپیتھک کلاسیکل علاج میں گلوبیولز اکثر دن میں ایک دو بار، یا بعض اوقات ہفتے میں ایک بار، اور بعض کیسز میں مہینے میں ایک بار بھی دیے جاتے ہیں۔ یہ دونوں نظام اپنی بنیاد اور طریقہ استعمال میں مکمل طور پر مختلف ہیں۔

اسی لیے کلاسیکل ہومیوپیتھی میں سٹیرائیڈز شامل کرنے کا نہ کوئی عملی نظام ہے اور نہ ہی کوئی سائنسی منطق۔ 1796 سے لے کر آج 2026 تک، دنیا بھر میں کلاسیکل ہومیوپیتھی کے کسی مستند کیس میں یہ ثابت نہیں ہوا کہ کسی گلوبیولز یا ہومیوپیتھک دوا میں سٹیرائیڈ شامل کیا گیا ہو۔

البتہ یہ بات عام ہے کہ سٹیرائیڈز اور دیگر طاقتور ادویات ایلوپیتھک (انگریزی) میڈیسن میں استعمال ہوتی ہیں، اور ان کا استعمال پوری دنیا میں معروف اور ریکارڈڈ ہے۔

ضروری نوٹ: یہ آرٹیکل صرف کلاسیکل ہومیوپیتھی کے حوالے سے لکھا گیا ہے۔ چونکہ ہمارے نزدیک تمام قسم کے ہومیوپیتھک کمبینیشنز، کمپاؤنڈز یا پیٹنٹ ادویات کلاسیکل ہومیوپیتھی کے اصولوں کے مطابق نہیں سمجھی جاتیں، اس لیے اس آرٹیکل میں صرف سنگل ریمیڈی (Single Remedy) اور کلاسیکل ہومیوپیتھی کے حوالے سے بات کی گئی .

ہر چھوٹے موٹے مسئلے کیلئے شوق سے ٹیکے لگوانے والے بی بی سی کی یہ رپورٹ آنکھیں کھول کر پڑھیں کہ جلدی ٹھیک ہونے کے چکر میں...
16/04/2026

ہر چھوٹے موٹے مسئلے کیلئے شوق سے ٹیکے لگوانے والے بی بی سی کی یہ رپورٹ آنکھیں کھول کر پڑھیں کہ جلدی ٹھیک ہونے کے چکر میں اپنے بچوں کو ایچ آئی وی میں مبتلا کر ڈالا۔

https://www.bbc.com/urdu/articles/ceqwvv321wzo

پاکستان اُن ممالک میں شامل ہو چکا ہے جہاں ٹیکے لگوانے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ ہر چھوٹی بیماری پر فوراً انجیکشن — جیسے یہی واحد علاج ہو!

گلی، کونے، میڈیکل سٹور، کلینک اور ہسپتال ہر جگہ ایک ہی آواز گونجتی ہے: "ڈاکٹر! لگا دے ٹیکہ مجھے بھی اور … میرے بچے کو بھی… بس جلدی ٹھیک کر دو !" اور پھر واپسی پر یا تو اپنے ساتھ ایچ آئ وی لے کر آتے ہیں یا ہیپاٹیٹس ۔ یہی جلدی ٹھیک ہونے کی خواہش پھر زندگی بھر کا روگ بن جاتی ہے۔ ایک لمحے کی لاپرواہی، ایک بار استعمال ہونے والی سرنج کا دوبارہ استعمال، اور پوری زندگی بدل جاتی ہے۔

انہی غیر ضروری ٹیکوں کی وجہ سے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں:

👉 ایچ آئی وی اور ایڈز جیسے مہلک امراض
👉 جگر کے مسائل (ہیپاٹائٹس وغیرہ)
👉 مختلف انفیکشنز اور پیچیدگیاں
👉 بعض کیسز میں غلط ٹیکے کی وجہ سے گلٹیاں بن کر کینسر تک بن جاتا ہے۔

اصل مسئلہ کیا ہے؟

❗ نہ صحیح نگرانی

❗ نہ احتیاط

❗ اور سب سے بڑھ کر… عوام کا خود ٹیکے لگوانے کا شوق

“ڈاکٹر صاحب ٹیکہ لگا دیں” —

“بچے کو فوراً انجیکشن لگائیں تاکہ جلدی ٹھیک ہو جائے”

یہی سوچ سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

یاد رکھیں:

⚠️ ہر ٹیکہ ضروری نہیں ہوتا

⚠️ غلط یا آلودہ سرنج زندگی بھر کی بیماری دے سکتی ہے

بی بی سی کی رپورٹ نے جو دکھایا، وہ صرف ایک جھلک ہے…

اصل خطرہ اس سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔

👉 جب آپ ایک غیر ضروری ٹیکہ لگواتے ہیں،

تو یہ صرف ایک انجیکشن نہیں ہوتا…

یہ ایک ایسے سلسلے کی شروعات ہو سکتی ہے

جہاں ایک کے بعد ایک مسائل، ٹیسٹ، دوائیاں، اور بیماریاں آپ کی زندگی کا حصہ بن جاتی ہیں۔

خدارا ہوشیار ہو جائیں —

اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی کو غیر ضروری ٹیکوں کے رحم و کرم پر نہ

چھوڑیں۔

15/04/2026

ڈیپ بریتھنگ (Deep Breathing)؛ ذہنی سکون اور جسمانی صحت کا آزمودہ نسخہ
بہت سے نوجوان ڈپریشن اور اینزائیٹی سے پریشان رہتے ہیں ، اوورتھنکنگ کا شکار ہیں اور چھوٹی چھوٹی باتوں اور رویوں پر بددل ہونے لگتے ہیں ، ان کے لیے گہرے سانس لینے کی مشق بہت کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں نا تو کبھی صحیح طریقے سے سانس لینا سکھایا گیا اور نا ہی ہم صحت مند رہنے والا سانس لینا جانتے ہیں۔ ہم دن بھر میں ہزاروں بار سانس لیتے ہیں لیکن زیادہ تر ہم 'سطحی سانس' (Shallow Breathing) لیتے ہیں جو صرف سینے تک محدود رہتا ہے۔ اس کے برعکس ، 'ڈیپ بریتھنگ' وہ طریقہ ہے جس میں سانس پھیپھڑوں کے نچلے حصے تک جاتی ہے اور پیٹ باہر کی طرف پھولتا ہے۔

ڈیپ بریتھنگ کے حیرت انگیز فوائد

تناؤ اور اینگزائٹی میں کمی: جب ہم گہرا سانس لیتے ہیں، تو یہ ہمارے دماغ کو پیغام بھیجتا ہے کہ "سب ٹھیک ہے"۔ اس سے جسم میں تناؤ پیدا کرنے والے ہارمونز (Cortisol) کی سطح کم ہو جاتی ہے۔

فوری سکون اور بلڈ پریشر پر کنٹرول: یہ مشق ہمارے اعصابی نظام کو پرسکون کرتی ہے جس سے دل کی دھڑکن متوازن ہوتی ہے اور بلڈ پریشر میں بہتری آتی ہے۔

توجہ اور ارتکاز (Focus): گہرے سانسوں کے ذریعے دماغ کو وافر مقدار میں آکسیجن ملتی ہے جس سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور کام پر توجہ بڑھ جاتی ہے۔

جسم کی صفائی: گہرے سانس لینے سے جسم سے زہریلے مادوں (Toxins) کا اخراج بہتر طریقے سے ہوتا ہے۔

گہرے سانس لینے کا صحیح طریقہ (Step-by-Step)

اس مشق کو آپ کہیں بھی اور کسی بھی وقت کر سکتے ہیں لیکن صبح کا وقت یا کام کے دوران چھوٹا سا وقفہ بہترین ہے۔

پہلا قدم: کسی پرسکون جگہ پر سیدھے بیٹھ جائیں یا لیٹ جائیں۔ اپنے ایک ہاتھ کو سینے اور دوسرے کو پیٹ پر رکھیں۔

دوسرا قدم: ناک کے ذریعے آہستہ آہستہ گہرا سانس اندر کھینچیں۔ کوشش کریں کہ سانس سینے کے بجائے پیٹ میں جائے (آپ محسوس کریں گے کہ آپ کا ہاتھ جو پیٹ پر ہے، وہ باہر کی طرف اٹھ رہا ہے)۔

تیسرا قدم: سانس کو چند سیکنڈ (تقریباً 4 سیکنڈ) کے لیے اندر روکیں۔

چوتھا قدم: اب منہ کے ذریعے بہت آہستہ سے سانس باہر نکالیں جیسے آپ کسی موم بتی کو پھونک مار کر بجھا رہے ہوں۔

پانچواں قدم: اس عمل کو 5 سے 10 مرتبہ دہرائیں۔

اگر آپ کام کے بوجھ سے تھک گئے ہیں یا کسی بات پر پریشان ہیں، تو صرف 2 منٹ کے لیے رک جائیں اور چند گہرے سانس لیں۔ یہ چھوٹا سا عمل آپ کی زندگی میں بڑی تبدیلی لا سکتا ہے۔

10 Homeopathic Medicines for Eyelid Warts 1. Thuja OccidentalisThis remedy is commonly considered for soft, fleshy, or c...
08/04/2026

10 Homeopathic Medicines for Eyelid Warts

1. Thuja Occidentalis

This remedy is commonly considered for soft, fleshy, or cauliflower-like warts on the eyelids. Warts may return repeatedly and can slowly increase in size.

2. Causticum

Helpful for old, large, hard, or stubborn eyelid warts. The wart may feel rough and grow gradually over time.

3. Nitric Acid

Used when eyelid warts become painful, cracked, sensitive, or bleed easily after touching or rubbing.

4. Antimonium Crudum

Often considered for thick, hard, rough warts with irritation or itching around the eyelid margins.

5. Dulcamara

Helpful for smooth or flat warts that may worsen during cold or damp weather conditions.

6. Calcarea Carbonica

Useful in children or people who frequently develop recurrent warts and other skin growths. Eyelids may also appear swollen or sensitive.

7. Graphites

Considered when the skin around eyelids becomes dry, cracked, sticky, or thickened along with wart formation.

8. Ruta Graveolens

Sometimes used for small hard eyelid growths associated with irritation, strain, or tenderness near the eyes.

9. Sepia

Helpful in long-standing recurrent facial or eyelid warts, especially when symptoms are associated with hormonal imbalance or skin discoloration.

10. Natrum Muriaticum

Useful for small dry warts near eyelids along with eye strain, watering, or sensitivity to sunlight.

Disclaimer

Eyelid growths should always be properly examined because some conditions may look similar to warts. This information is only for educational awareness and not a substitute for professional medical advice.

From Zygote to Fetus: A Detailed Timeline of Early Human Development from Fertilization to 20 WeeksThe journey of human ...
07/04/2026

From Zygote to Fetus: A Detailed Timeline of Early Human Development from Fertilization to 20 Weeks

The journey of human life begins with a single fertilized cell, known as a zygote, marking the start of an extraordinary biological process. This visual timeline captures the fascinating stages of early human development from fertilization through the first 20 weeks of pregnancy. Within just one day, the zygote begins rapid cell division, forming a multicellular structure. By days 3 to 5, it develops into a morula and then a blastocyst, which implants into the uterine wall, establishing the foundation for pregnancy.

Around the first week, implantation begins, and essential structures such as the trophoblast and inner cell mass form, eventually giving rise to the placenta and the embryo. By the second and third weeks, critical processes like the formation of the primitive streak and neural groove begin, laying the groundwork for the nervous system and spinal cord. The cardiovascular system also starts developing, and the early heart begins to take shape.

At 5 to 6 weeks, the embryo shows noticeable growth, with limb buds appearing and the brain beginning to develop rapidly. By 8 weeks, the embryo transitions into a fetus, with recognizable human features forming. Organs continue to develop, and the nervous system becomes more complex. By 12 weeks, fingernails begin to form, and movements become more coordinated.

Between 16 to 20 weeks, the fetus grows significantly, with improved muscle control, developing sensory responses, and features such as scalp hair and more defined facial structures. The eyes may begin to open, and the fetus becomes increasingly active.

This timeline highlights the incredible precision and complexity of human development, emphasizing the importance of early prenatal care, nutrition, and awareness to support healthy growth during these critical stages.




07/04/2026

۔OCD دماغ کی وہ قید جسے اکثر لوگ سمجھ نہیں پاتے۔
دن کے گیارہ بج رہے تھے۔ عمر نے گھر کا دروازہ لاک کیا، ک می بیٹھا، اور پھر رک گیا۔ کیا میں نے واقعی بند کیا؟ وہ واپس گیا۔ دروازہ لاک تھا۔ گاڑی میں بیٹھا، پھر وہی سوال۔ یہ سلسلہ سات بار چلا۔ عمر کوئی پاگل نہیں تھا، وہ ایک ذہین انجینئر تھا، جس کا دماغ اس کے خلاف ہو گیا تھا۔
لوگ سمجھتے ہیں OCD یعنی صفائی کا جنون یا چیزیں ترتیب سے رکھنا ہے۔ یہ غلط فہمی لاکھوں لوگوں کو تنہا کر دیتی ہے۔ OCD دراصل دماغ کا ایک alarm system malfunction ہے، جیسے کسی گھر کا فائر الارم بغیر آگ کے بجتا رہے اور آپ اسے بند نہ کر سکیں۔ OCD میں دماغ کا Orbital Frontal Cortex اور Caudate Nucleus کا باہمی رابطہ ٹوٹ جاتا ہے۔
عام دماغ میں یہ circuit کام کرتا ہے
خطرہ محسوس ہوا ← دماغ نے چیک کیا ← خطرہ نہیں ← سگنل بند۔
مگر OCD والے دماغ میں
خطرہ محسوس ہوا ← چیک کیا ← سگنل بند نہیں ہوتا ← پھر چیک کرو ← پھر ← پھر۔
یہ ایکun- broken loop ہے۔ عقل کی کمی نہیں۔ یہ neurological glitch ہے۔ اور سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ جتنا آپ اس وسوسے کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں اتنا ہی وہ بڑھتا ہے۔ Harvard کے ماہر نفسیات Daniel Wegner کی Ironic Process Theory یہی کہتی ہے جس چیز کے بارے میں "مت سوچو" کہو، دماغ اسی کی طرف دوڑتا ہے۔
۔NLP کا زاویہ الگ ہے۔ Richard Bandler اور John Grinder نے NLP کی بنیاد رکھتے وقت ایک اہم اصول دریافت کیا تھا کہ "ہر رویے کے پیچھے ایک مثبت ارادہ ہوتا ہے۔"
تو یوں OCD کا وسوسہ دراصل آپ کا دشمن نہیں یہ آپ کے دماغ کی غلط طریقے سے محبت ہے۔ دماغ آپ کو محفوظ رکھنا چاہتا ہے۔ مگر اس کا طریقہ بگڑ گیا ہے۔ NLP اس بگڑے ہوئے طریقے کو reprogramme کرتی ہے۔ بالکل ایسے جیسے کوئی غلط کوڈ والے software کو دوبارہ لکھا جائے۔
او سی ڈی کے لیے NLP کی ایک طاقتور تکنیک ہے Submodality Shift یعنی وسوسے کا حجم گھٹا دو۔ NLP میں Submodalities وہ ذہنی خصوصیات ہیں جن سے دماغ کسی خیال کو "اہم" یا "غیر اہم" سمجھتا ہے۔ جب OCD کا وسوسہ آئے تو دیکھیں یہ خیال دماغ میں کتنا بڑا ہے؟ قریب ہے یا دور؟ روشن ہے یا دھندلا؟ آواز تیز ہے یا دھیمی؟ اب اسے ذہن میں سکیڑیں چھوٹا کریں، دور کریں، دھندلا کریں، آواز آہستہ کریں۔ تصور کریں وہ خیال ایک چھوٹی سی سیاہ سفید تصویر بن گیا جو دور کہیں کونے میں پڑی ہے۔ دماغ intensity کم ہوتے ہی اسے کم خطرناک سمجھنے لگتا ہے۔ یہ جادو نہیں یہ neuroplasticity ہے۔ آپ اپنے دماغ کی wiring بدل رہے ہیں۔
دوسری تکنیک Pattern Interrupt توڑو، ایک جھٹکے میں۔ یہ Bandler کی سب سے مشہور تکنیک ہے۔ جب OCD کا پرانا pattern شروع ہو دماغ کو اچانک ایک غیر متوقع سگنل دو۔ جیسے ہی وسوسہ آئے ذہن میں ایک مضحکہ خیز آواز لگا دیں۔ جیسے کارٹون کی آواز، یا کوئی مزاحیہ گانا۔ یا فوری طور پر جسم کی position بدلیں اٹھ کر کھڑے ہو جائیں، ہاتھ ہوا میں لہرائیں۔ دماغ ایک وقت میں دو مختلف emotional states میں نہیں رہ سکتا۔ خوف اور مزاح ایک ساتھ ناممکن ہیں۔ جب آپ نے loop کو ہنسی سے توڑا دماغ کو نئے سرے سے شروع کرنا پڑتا ہے۔ اور اس نئے آغاز میں آپ کا جیسے ہی loop دوبارہ شروع ہو، دماغ کو ایک غیر متوقع سگنل دیں۔ کوئی مزاحیہ آواز ذہن میں ڈال دیں، یا فوراً جسم کی حالت بدل دیں، کھڑے ہو جائیں، حرکت کریں۔ اس لیے خوف کا pattern ٹوٹ جاتا ہے۔
تیسری تکنیک Reframing ہے۔وسوسے کو نئی نظر سے دیکھو۔ NLP کا Reframe یہ نہیں کہ مثبت سوچو۔ یہ ہے کہ ایک ہی واقعے کو مختلف frame میں رکھ کر دیکھو۔ OCD کا وسوسہ آئے تو یہ مت کہو: "میں پھر پھنس گیا۔" بلکہ کہو "میرا دماغ بہت زیادہ محنتی ہے اور آج پھر مجھے بچانے نکلا ہے۔ شکریہ دماغ، مگر آج خطرہ نہیں ہے۔" یہ ایک جملہ دماغ کے ساتھ تعاون کرتا ہے، جنگ نہیں۔ اور جب آپ لڑتے نہیں OCD کی طاقت آدھی ہو جاتی ہے۔
ایک اور تکنیک ہے Courtroom Witness Method۔ یہ NLP، نیورو سائنس اور تزکیہ نفس کا ایک انوکھا سنگم ہے۔ تصور کریں آپ ایک عدالت میں گواہ ہیں، ملزم نہیں۔
پہلے مرحلہ میں نام لو، لڑو مت۔ خیال آئے تو کہو یہ میرا دماغ ہے جو OCD signal بھیج رہا ہے۔ یہ میں نہیں ہوں۔ NLP اسے Dissociation کہتی ہے۔ آپ خود کو خیال سے الگ کر لیتے ہیں۔ میں ڈر رہا ہوں کے مقابلے میں میرا دماغ ڈر کا سگنل بھیج رہا ہے۔ یہ ایک جملے کا فرق آپ کو observer بنا دیتا ہے، شکار نہیں۔
دوسرا بے یقینی کو اجازت دو۔ OCD کی اصل خوراک یقین کی تلاش ہے۔اس سے آپ خود کو خیال سے الگ کر لیتے ہیں۔ پھر خود کو یہ تسلی دیتے ہوئے اتنا مارجن دو کہ شاید دروازہ کھلا ہو، اور میں اس uncertainty کو برداشت کر سکتا ہوں۔ یہی وہ مقام ہے جہاں OCD کمزور پڑتا ہے، کیونکہ اس کی اصل طاقت یقین کی تلاش ہے۔ یہ Ecology Check ہے کیا یہ یقین ڈھونڈنا میری زندگی کے لیے فائدہ مند ہے؟ جواب نہیں تو اس loop کی بجلی کٹ جاتی ہے۔
تیسرے مرحلے میں جسم کو آگے لے جاؤ، دماغ کو نہیں۔ NLP کا اصول State follows physiology۔ جسم کی حرکت دماغ کی حالت بدل دیتی ہے۔ ایک قدم آگے بڑھو دماغ نیا سگنل پائے گاخطرہ نہیں ہم آگے جا رہے ہیں۔
امام ابن قیم رحمہ اللہ نے لکھا"وسوسہ وہ ہے جو آئے اور چلا جائے۔ جو رکے وہ قصد ہے۔ NLP کی Dissociation تکنیک اور یہ حکمت ایک ہی بات کہتی ہیں خیال آنا آپ نہیں ہیں اس میں رہنا آپ کا انتخاب ہے۔ OCD میں مبتلا لوگ اکثر اپنے وسوسوں پر خود کو گنہگار سمجھتے ہیں حالانکہ فقہاء نے صراحت کی ہے کہ وسوسے پر کوئی گرفت نہیں۔
ایک ماہ تک عمر نے یہی کیا۔ اس نے وسوسے کو چھوٹا کیا، پھر pattern توڑا، کئی بار لگا کہ دروازہ کھلا ہے۔ لیکن اس نے پھر اپنے دماغ کو نئے انداز سے سمجھا، اگر کھلا ہے بھی تو کیا ہوگا؟ میں برداشت کرلوں گا۔ اور آخرکار گاڑی چلا دی۔ پہلی بار مشکل تھا، دوسری بار آسان، تیسری بار دماغ نے سیکھ لیا کہ یہ loop اب کام نہیں کرتی۔

سچ یہ ہے کہ OCD کمزوری نہیں بلکہ ایک حساس دماغ کی علامت ہے جسے صحیح زبان نہیں ملی۔ آپ اپنے خیالات نہیں ہیں، آپ وہ شعور ہیں جو انہیں دیکھتا ہے اور بدل سکتا ہے۔

کبھی آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے کہ ایک خیال نے آپ کو اتنا تھکا دیا ہو کہ آپ خود سے ہی ناراض ہو گئے ہوں، حالانکہ قصور آپ کا نہیں تھا؟ کمنٹ میں لکھیں۔

جنسی تعلقات میں مرد فوراً تیار، عورت آہستہ کیوں؟انسانی تعلقات میں ایک سوال بار بار سامنے آتا ہے: مرد جلدی excite کیوں ہو...
07/04/2026

جنسی تعلقات میں مرد فوراً تیار، عورت آہستہ کیوں؟

انسانی تعلقات میں ایک سوال بار بار سامنے آتا ہے: مرد جلدی excite کیوں ہو جاتا ہے جبکہ عورت کو وقت کیوں لگتا ہے؟ یہ فرق صرف عادت یا مزاج کا نہیں بلکہ **دماغی ساخت، ہارمونز اور نفسیات** کا گہرا کھیل ہے۔ اگر اس حقیقت کو سمجھ لیا جائے تو نہ صرف غلط فہمیاں کم ہوتی ہیں بلکہ ازدواجی زندگی بھی بہتر ہو سکتی ہے۔

سب سے پہلے مرد کے دماغ کو سمجھتے ہیں۔ مرد کا brain زیادہ تر **visual اور direct stimulation** پر تیزی سے react کرتا ہے۔ جب مرد کسی چیز کو دیکھتا ہے یا اس کے ذہن میں کوئی خیال آتا ہے تو دماغ میں ایک کیمیکل تیزی سے خارج ہوتا ہے جسے **Dopamine** کہتے ہیں۔ یہ وہی hormone ہے جو pleasure اور excitement کو trigger کرتا ہے۔ اس کے ساتھ مرد کے جسم میں **Testosterone** کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو desire کو تیز اور فوری بناتا ہے۔

اسی لیے مرد کا response اکثر جلدی ہوتا ہے۔ وہ زیادہ سوچے بغیر، کم emotional processing کے ساتھ بھی excite ہو سکتا ہے۔ اس کا brain ایک طرح سے “action mode” میں جلدی آ جاتا ہے۔

اس کے برعکس عورت کا دماغ زیادہ complex اور layered ہوتا ہے۔ عورت کے لیے صرف جسمانی stimulation کافی نہیں ہوتی بلکہ اسے emotional connection، trust اور comfort بھی چاہیے ہوتا ہے۔ یہاں ایک اہم hormone کام کرتا ہے جسے **Oxytocin** کہا جاتا ہے۔ یہ bonding، محبت اور قربت کا hormone ہے، جو تب بڑھتا ہے جب عورت کو attention، care اور emotional safety ملے۔

اسی لیے عورت کا response gradual ہوتا ہے۔ وہ پہلے محسوس کرتی ہے، پھر trust بنتا ہے، پھر attraction بڑھتا ہے، اور اس کے بعد ہی مکمل involvement آتی ہے۔ اگر وہ ذہنی طور پر پریشان ہو، دباؤ میں ہو یا emotionally disconnected ہو، تو اس کی دلچسپی کم ہو جاتی ہے۔

یہی فرق اصل میں مسائل کی جڑ بنتا ہے۔ مرد جلدی چاہتا ہے، عورت کو وقت چاہیے ہوتا ہے۔ مرد اسے rejection سمجھ لیتا ہے، جبکہ عورت اسے pressure محسوس کرتی ہے۔ نتیجہ؟
خاموشی، دوری اور emotional disconnect۔

شادی شدہ زندگی میں یہی gap آہستہ آہستہ بڑے مسائل پیدا کرتا ہے۔ مثال کے طور پر:

* شوہر کی بے توجہی عورت کو اندر سے توڑ دیتی ہے
* عورت کی خاموشی مرد کو دور کر دیتی ہے
* جذباتی خلا تنہائی، ڈپریشن اور بے چینی کو بڑھا دیتا ہے

کئی کیسز میں دیکھا گیا ہے کہ یہی emotional gap آگے جا کر **محبت میں کمی، جھگڑوں، یا حتیٰ کہ بے وفائی** تک لے جاتا ہے۔

خواتین کے اندر احساس محرومی بھی اسی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ جب انہیں attention، سمجھ اور احترام نہیں ملتا تو وہ خود کو اکیلا محسوس کرتی ہیں۔ اس کے اثرات صرف ذہنی نہیں بلکہ جسمانی بھی ہوتے ہیں جیسے:

* گھبراہٹ
* ڈپریشن
* بے چینی
* چڑچڑاپن
* نیند کے مسائل
* صحت کے دیگر مسائل

اسی طرح مرد بھی متاثر ہوتا ہے، لیکن وہ اکثر اپنے جذبات express نہیں کر پاتا، جس کی وجہ سے وہ یا تو خاموش ہو جاتا ہے یا غصے میں آ جاتا ہے۔

اصل حل کیا ہے؟
حل یہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے **brain differences** کو سمجھیں۔ مرد کو چاہیے کہ وہ صرف physical نہیں بلکہ emotional connection پر بھی توجہ دے۔ عورت کو چاہیے کہ وہ اپنے جذبات کو clearly express کرے تاکہ misunderstanding نہ ہو۔

رشتہ صرف جسمانی نہیں ہوتا، یہ ایک emotional journey ہے۔ جب دونوں ایک دوسرے کی ضرورت کو سمجھتے ہیں تو نہ صرف attraction برقرار رہتا ہے بلکہ محبت بھی گہری ہو جاتی ہے۔

11/02/2026

⭐ Varicocele (ویرکوسیل)

🔥 مردانہ کمزوری کا ایک چھپا ہوا مگر عام مسئلہ
ویرکوسیل دراصل خصیوں کی رگوں کا پھول جانا ہے، جو سپرم کی مقدار، حرکت اور کوالٹی دونوں کو متاثر کرتا ہے۔
بروقت توجہ سے اس مسئلے کا علاج ممکن ہے۔

⭐ 1. ویرکوسیل کیا ہے؟ (مختصر تعریف)
خصیوں کے گرد موجود رگوں میں والوز کمزور ہو جائیں تو رگیں پھول جاتی ہیں،
جس سے بھاری پن، درد، جلن اور بانجھ پن کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

⭐ 2. ویرکوسیل کی عام علامات
1️⃣ بائیں خصیہ میں بھاری پن
2️⃣ چلنے، کھڑے ہونے یا وزن اٹھانے سے درد بڑھ جانا
3️⃣ سکروٹم میں رگیں رسی جیسی محسوس ہونا
4️⃣ گرمی میں درد زیادہ، سردی میں کم
5️⃣ سپرم کی کمی یا سکس ڈرائیو کم ہونا

⭐ 3. اہم ہومیوپیتھک ادویات (مختصر فائدے)

⭐ Hamamelis Q
→ رگوں کی کمزوری، بھاری پن، کھچاؤ میں بہترین۔
⭐ Pulsatilla 200
→ ٹھنڈی فطرت، بھاری پن اور کھچاؤ کے ساتھ درد میں فائدہ۔
⭐ Nux Vomica 200
→ زیادہ بیٹھنے، قبض، اعصابی تناؤ کی وجہ سے ہونے والی تکلیف۔
⭐ Agnus Castus Q
→ سیکس کمزوری، سپرم کی کمی، نڈھال پن۔
⭐ Arnica 200
→ رگوں میں خون کے رکنے، سوزش اور سوجن میں مفید۔
⭐ Calcarea Flour 6X
→ رگوں کی مضبوطی اور مستقل بہتری کے لیے بہترین۔

⭐ 4. احتیاط
✔ زیادہ دیر کھڑے نہ رہیں
✔ بہت زیادہ وزن نہ اٹھائیں
✔ ٹائٹ پینٹ/انڈرویئر نہ پہنیں
✔ قبض نہ رہنے دیں
✔ بھاری ورزش سے پرہیز
✔ زیادہ گرمی والے ماحول سے بچیں

⭐ 5. ڈائٹ پلان
✔ ٹماٹر، چقندر، گاجر
✔ خشک میوہ جات: بادام، اخروٹ
✔ لیموں پانی، شہد
✔ سبزیوں کا سوپ
✔ پروٹین: انڈہ، دالیں
❌ چائے، کافی زیادہ
❌ کولڈ ڈرنکس
❌ فرائی اور فاسٹ فوڈ

⭐ 6. مفید مشورے
⭐ نرم اور سپورٹ والا انڈرویئر پہنیں
⭐ روزانہ ہلکی واک
⭐ گہری سانسیں اور ذہنی سکون
⭐ 7. دعا (دعائیہ کلام)
اَللّٰهُمَّ اشْفِ مَرْضَانَا شِفَاءً تَامًّا وَعَاجِلًا،
یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
اے اللہ! ہمیں مکمل اور جلد شفا عطا فرمائے۔ آمین 🤲✨

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نورابي هومیو کلينک اینڈ ریسرچ سینٹر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share