23/07/2026
السلام علیکم میرے تمام عزیز دوستوں! ❤️
گزشتہ چند دنوں سے میرا اصل فیس بک اکاؤنٹ بلاک ہے، جبکہ میرا پرسنل نمبر اور واٹس ایپ بھی فی الحال بند ہیں۔ اسی وجہ سے میری سوشل میڈیا سرگرمیاں عارضی طور پر متاثر ہوئی ہیں اور میں اس وقت اپنے پرانے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے آپ سب سے رابطے میں ہوں۔
میں کافی عرصے سے ایک ایسے شخص کو ذہنی مریض کہہ کر تنقید کرتا آ رہا تھا۔ بظاہر یہی بات کچھ لوگوں کو ناگوار گزری، اور اس کے بعد میرے فیس بک اکاؤنٹ، واٹس ایپ اور پرسنل نمبر کی بندش جیسے مسائل سامنے آئے۔ کون ناراض ہوا اور کس کو تکلیف ہوئی، یہ آپ بھی جانتے ہیں اور میں بھی جانتا ہوں۔ کہ زہنی مریض کون ہے 😀۔
اگر ان دنوں میری طرف سے کسی کے پیغام کا جواب نہ آیا ہو یا میری کوئی سرگرمی نظر نہ آئی ہو تو اسے میری مجبوری سمجھیں۔
میں دل کی گہرائیوں سے ان تمام دوستوں، بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو مختلف ذرائع سے میری خیریت دریافت کر رہے ہیں، میرے لیے فکر مند ہیں اور دعاؤں میں یاد رکھے ہوئے ہیں۔ آپ سب کی محبت، خلوص اور اپنائیت میرے لیے بہت قیمتی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔
اور آخر میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہ ڈرایا جا سکتا ہے اور نہ ہمارے حوصلے پست کیے جا سکتے ہیں۔ ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور ان شاء اللہ آخری سانس تک کھڑے رہیں گے۔ ❤️🇵🇰
خصوصی دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد میرے تمام مسائل آسان فرمائے، اور ہمارے پیارے پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے۔
آپ سب کی محبت، دعاؤں اور تعاون کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ ❤️🤲🇵🇰