Terah medical store peshawer تیراہ میڈیکل سٹور ڈبگری گارڈن پشاور

  • Home
  • Pakistan
  • Peshawar
  • Terah medical store peshawer تیراہ میڈیکل سٹور ڈبگری گارڈن پشاور

Terah medical store peshawer تیراہ میڈیکل سٹور ڈبگری گارڈن پشاور ڈبگری گارڈن میں تمام ڈاکٹرز کے نمبر حاصل کرنے کے لئے ھم سے رابطہ کریں
لیباٹری کی سہولت بھی موجود ہے

🏥 اباسین جنرل ہسپتال پشاور میں🌟 معروف ماہر یورولوجسٹپروفیسر ڈاکٹر لیاقت علیجدید یورولوجی علاج اور بہترین طبی سہولیات فرا...
21/05/2026

🏥 اباسین جنرل ہسپتال پشاور میں
🌟 معروف ماہر یورولوجسٹ
پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی
جدید یورولوجی علاج اور بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

👨‍⚕️ MBBS (CHPE)
👨‍⚕️ F.C.P.S (Urology)

🔹 گردے کی پتھری کا علاج
🔹 پیشاب کی نالی کے انفیکشن (UTIs)
🔹 پروسٹیٹ کے امراض
🔹 مثانے کے مسائل
🔹 مردانہ بانجھ پن
🔹 Erectile Dysfunction
🔹 پیشاب پر کنٹرول نہ رہنا
🔹 یورولوجیکل کینسرز کا علاج

✨ 20 سال سے زائد تجربے، جدید ٹیکنالوجی، اور مریض دوست علاج کے ذریعے ہر مریض کو معیاری اور محفوظ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

💬 اگر آپ گردے، مثانے، پروسٹیٹ یا پیشاب کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں تو بروقت ماہر سے رجوع کریں۔

🏥 Abaseen General Hospital (AGH)
📍 کلینک نمبر A-06، پہلی منزل، ڈبگری گارڈن، پشاور

انا للہ وانا الیہ راجعوننہایت دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے محترم پروفیسر، ڈاکٹر سید محمد سلطان صاحب ا...
28/03/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
نہایت دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے محترم پروفیسر، ڈاکٹر سید محمد سلطان صاحب اب ہم میں نہیں رہے۔
وہ نہ صرف ہماری کمیونٹی بلکہ پورے خیبر پختونخوا کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھے۔ وہ ورلڈ سائیکاٹرک آرگنائزیشن اور ساؤتھ ایشیا سائیکاٹرک فورم کے فعال رکن تھے۔
تقریباً دو ماہ قبل وہ ورلڈ سائیکاٹرک فورم کے زیرِ اہتمام ایک پروگرام میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ گئے تھے، جہاں بدقسمتی سے ایک حادثے کا شکار ہو کر سر پر شدید چوٹ آئی۔ بعد ازاں انہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے پاکستان منتقل کیا گیا۔
ان کی جان بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی، مگر موت ایک اٹل حقیقت ہے۔
ان کی نمازِ جنازہ کل ان کے آبائی گاؤں قباد شاہ خیل میں ادا کی جائے گی۔
تمام احباب سے شرکت کی گزارش ہے۔
نمازِ جنازہ دوپہر 12:30 بجے ادا کی جائے گی۔
التماس سورہ فاتحہ

یہ تصاویر لاھور سے چند کلومیٹر دور انڈیا کی ہیں جہاں ایک نیا وائرس جس کا نام نیپا وائرس ھے تیزی سے تباہی مچا رھا ھے، یہ ...
03/02/2026

یہ تصاویر لاھور سے چند کلومیٹر دور انڈیا کی ہیں جہاں ایک نیا وائرس جس کا نام نیپا وائرس ھے تیزی سے تباہی مچا رھا ھے، یہ کرونا وائرس سے ستر فیصد زیادہ محلق ھے۔
نیپا وائرس (Nipah Virus) ایک خطرناک وائرل بیماری ہے جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہے، اور انسان سے انسان میں بھی پھیل سکتی ہے۔ یہ وائرس سب سے پہلے 1998 میں ملائیشیا میں سامنے آیا تھا۔ اس کی شرحِ اموات کافی زیادہ ہو سکتی ہے، اسی لیے احتیاط بہت ضروری ہے۔
نیپا وائرس کیا ہے؟
نیپا وائرس ایک زوناؤٹک وائرس ہے، یعنی یہ جانوروں (خاص طور پر چمگادڑ) سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔
اکثر کیسز میں:
پھل کھانے والی چمگادڑ
آلودہ پھل یا کھجور کا رس
بیمار جانور (خصوصاً سور)
ذریعہ بنتے ہیں۔
نیپا وائرس کی علامات
علامات عام طور پر انفیکشن کے 5 سے 14 دن بعد ظاہر ہوتی ہیں۔
ابتدائی علامات:
بخار 🤒
سر درد
جسم میں درد
گلے میں خراش
تھکن اور کمزوری
شدید علامات:
سانس لینے میں دشواری
الٹیاں
ذہنی الجھن
غنودگی
دورے (Fits)
دماغ کی سوجن (Encephalitis)
بے ہوشی یا کوما
⚠️ شدید کیسز میں مریض کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
نیپا وائرس کیسے پھیلتا ہے؟
چمگادڑ کے لعاب یا فضلے سے آلودہ پھل کھانے سے
کچا کھجور کا رس پینے سے
متاثرہ جانوروں سے قریبی رابطہ
نیپا وائرس کے مریض کے جسمانی رطوبتوں (کھانسی، تھوک) سے
نیپا وائرس سے بچاؤ کے طریقے
ابھی تک نیپا وائرس کی کوئی مخصوص ویکسین یا مکمل علاج موجود نہیں، اس لیے احتیاط ہی سب سے بہتر حل ہے۔
احتیاطی تدابیر:
🍎 پھل اچھی طرح دھو کر کھائیں
🥭 گرے ہوئے یا کٹے پھل نہ کھائیں
🥤 کچا کھجور کا رس پینے سے پرہیز کریں
😷 بیمار شخص سے فاصلہ رکھیں
🧼 بار بار ہاتھ صابن سے دھوئیں
🐖 بیمار جانوروں سے دور رہیں
🏥 بخار اور اعصابی علامات ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں

علاج
اس بیماری کا کوئی خاص علاج نہیں
علاج صرف علامات کے مطابق کیا جاتا ہے
شدید مریضوں کو اسپتال میں داخل کرنا ضروری ہوتا ہے copied

02/02/2026
*اپیل برائے خصوصی دعاہمارے گران قدر  ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر  سید محمد سلطان کی بینکاک میں  سخت ایکسیڈنٹ ہوا ھے۔ جسکی ...
30/01/2026

*اپیل برائے خصوصی دعا
ہمارے گران قدر ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر سید محمد سلطان کی بینکاک میں سخت ایکسیڈنٹ ہوا ھے۔ جسکی وجہ سے وہ اب سیریس حالت میں ہیں لہذا۔۔۔۔۔۔
تمام مومنین والمؤمنات سے دست بدستہ خصوصی دعاء 🤲 کی اپیل و التماس ھے ۔ کیونکہ یہ ہمارے قوم و ملت کا سرمایہ ہے ۔۔
اللہ تعالٰی بحق چہاردہ معصومین علیہ سلام ہمارے ڈاکٹر صاحب کو صحت و تندرستی اور شفاء عاجلہ عطا فرمائے اور رب ذوالجلال سے دعا ھے کہ ہمیں اس عظیم سرمایہ سے محروم نہ کرے ۔آمین ثم امین يارب العالمين۔
جزاکہ اللہ
゚viralシfypシ゚viralシalシ

🚨🚨🚨🚨🚨جگر کی چربی — خاموش قاتل بیماریاکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں:“ڈاکٹر صاحب، جگر کی چربی کیا واقعی خطرناک چیز ہے؟یہ تو ہر...
30/10/2025

🚨🚨🚨🚨🚨
جگر کی چربی — خاموش قاتل بیماری
اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں:
“ڈاکٹر صاحب، جگر کی چربی کیا واقعی خطرناک چیز ہے؟
یہ تو ہر دوسرے الٹراساؤنڈ میں نکل آتی ہے!”
آئیے، آج اسی سوال کا سائنسی جواب سمجھتے ہیں۔
جگر کیا کرتا ہے؟
جگر (Liver) ہمارے جسم کی کیمیکل فیکٹری ہے —
یہ خون صاف کرتا ہے، ہارمونز بناتا ہے، شوگر اور چربی کو کنٹرول کرتا ہے۔
لیکن جب چربی جگر کے اندر جمع ہونا شروع ہو جائے،
تو یہی فیکٹری آہستہ آہستہ سست پڑنے لگتی ہے۔
“Fatty Liver” آخر بنتا کیوں ہے؟
ریسرچ کے مطابق، جگر کی چربی کی تین بڑی وجوہات ہیں:
🍔 موٹاپا (Obesity) — خاص طور پر پیٹ کے گرد چربی
🧬 انسولین ریزسٹنس (Insulin Resistance) — یعنی جسم میں انسولین کا اثر کم ہونا
🥤 غلط خوراک — زیادہ چکنائی، چینی، فاسٹ فوڈ، اور سافٹ ڈرنکس
دنیا بھر میں تقریباً 25–30٪ بالغ افراد کو Non-Alcoholic Fatty Liver Disease (NAFLD) ہے،
جبکہ جنوبی ایشیا میں یہ شرح 40٪ سے بھی زیادہ ہے۔
یہ خاموش کیوں رہتا ہے؟
سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ زیادہ تر لوگوں میں کوئی علامت نہیں ہوتی۔
نہ درد، نہ بخار، نہ کمزوری۔
اور جب علامات ظاہر ہوتی ہیں، تب تک جگر کا نقصان شروع ہو چکا ہوتا ہے۔

لیکن ایک اہم بات یاد رکھیں:

یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کا Fatty Liver خطرناک مرحلے میں تو نہیں؟
اس کے لیے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔
آپ کا ڈاکٹر آپ کے خون کے ٹیسٹ، وزن، عمر، شوگر، اور دیگر عوامل دیکھ کر
ایک اسکور یا کیلکولیشن (جیسے FIB-4 یا NAFLD fibrosis score) کے ذریعے اندازہ لگا سکتا ہے
کہ آپ کو Cirrhosis کا خطرہ کتنا ہے۔
علاج نہیں — طرزِ زندگی کی تبدیلی!
اچھی خبر یہ ہے کہ Fatty Liver کا علاج ممکن ہے —
مگر دوائیوں سے نہیں، عادتوں سے۔
✅ روزانہ 30 منٹ تیز چلنا
✅ چینی، فاسٹ فوڈ، اور سافٹ ڈرنکس چھوڑ دینا
✅ سبزیاں، پھل، اور پروٹین (انڈہ، مچھلی، دال) کا استعمال
✅ وزن میں صرف 7–10٪ کمی سے جگر بہتر ہونے لگتا ہے
✅ نیند پوری رکھنا، ذہنی دباؤ کم کرنا
یاد رکھیں:
Fatty Liver کوئی سزا نہیں، یہ ایک ویک اپ کال ہے۔
اگر آپ آج اپنی خوراک، نیند، اور حرکت بہتر بنا لیں،
تو آپ اپنے جگر کو دوبارہ مکمل صحت مند بنا سکتے ہیں۔
💪 جگر کی چربی واپس ختم ہو سکتی ہے —
بس آپ کو اسے سنجیدگی سے لینا ہوگا۔
جگر کو بچانا مشکل نہیں —
بس کھانے، چلنے اور سونے کے انداز بدلنے ہیں۔

😥😥😥😥😥😥انا للہ وانا الیہ راجعون😥 میرا داد جی وفات ہوا ہے نمازہ جنازہ اپنے ابائی قبرستان لوئر اورکزئی کلایہ گاوں وراکانڑے ...
05/08/2025

😥😥😥😥😥😥انا للہ وانا الیہ راجعون😥
میرا داد جی وفات ہوا ہے
نمازہ جنازہ اپنے ابائی قبرستان لوئر اورکزئی کلایہ گاوں وراکانڑے میں شام 6 بجے ادا کی جائی گی
سب دوستوں سے دعائے مغفرت کی التماس کی جاتی ہے 🙏🙏🙏🙏

Address

سیدنشاہ بلڈنگ نزد اباسین ہاسپٹل HBL بینک چوک ڈبگری گارڈن پشاور
Peshawar
۰۹۲۹۱

Telephone

+92 305 9468114

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Terah medical store peshawer تیراہ میڈیکل سٹور ڈبگری گارڈن پشاور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share