Youth Matters

  • Home
  • Youth Matters

Youth Matters Awareness | Youth | Issues

ہو سکتا ہے کہ ٹرمپ چین جاتے ہوئے دو گھنٹے کے لیے پاکستان میں رُکیں، خواجہ آصف
12/05/2026

ہو سکتا ہے کہ ٹرمپ چین جاتے ہوئے دو گھنٹے کے لیے پاکستان میں رُکیں، خواجہ آصف

بنگلادیش میں عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بھینسا سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جسے اس کی غیر معمولی شکل و شباہت کی وجہ سے ’’...
12/05/2026

بنگلادیش میں عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بھینسا سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جسے اس کی غیر معمولی شکل و شباہت کی وجہ سے ’’ڈونلڈ ٹرمپ‘‘ کا لقب دے دیا گیا ہے۔

یہ بھینسا بنگلادیش کے شہر ناریان گنج کے ایک مقامی فارم میں پرورش پا رہا ہے اور اس کا وزن تقریباً 700 کلوگرام بتایا جا رہا ہے۔

فارم مالکان کے مطابق بھینسے کو مکئی، سویا بین اور بھوسے پر مشتمل متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک دی گئی، جس کے باعث اس کا حجم غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے۔

بھینسے کی منفرد ساخت اور مضبوط جسامت نے نہ صرف مقامی افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے بلکہ عیدالاضحیٰ کے لیے جانور خریدنے والے افراد کی بھی خصوصی توجہ حاصل کر لی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بھینسے کی شکل و صورت کو امریکی صدر ٹرمپ سے مشابہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مقامی افراد اور خریدار بڑی تعداد میں فارم کا رخ کر رہے ہیں تاکہ اس ’’مشہور‘‘ بھینسے کو قریب سے دیکھ سکیں۔
Disclaimer: This news is based on viral social media reports and local sources. The information has not been independently verified and is shared for informational purposes only.

🔴 محسن نقوی کا بڑا انکشاف
08/05/2026

🔴 محسن نقوی کا بڑا انکشاف

ماہرین کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی اور دیگر اے آئی ٹولز کا حد سے زیادہ استعمال انسانی دماغ کی مختلف صلاحیتوں پر اثر ڈال س...
08/05/2026

ماہرین کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی اور دیگر اے آئی ٹولز کا حد سے زیادہ استعمال انسانی دماغ کی مختلف صلاحیتوں پر اثر ڈال سکتا ہے جن میں تخلیقی سوچ، توجہ، یادداشت اور تنقیدی سوچ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماضی کے لمحات تازہ کریں: اے آئی کے ذریعے اپنی کم عمری والی تصاویر بنائیں

حالیہ تحقیقی رپورٹس میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ جب انسان زیادہ تر ذہنی کام مصنوعی ذہانت کے حوالے کر دیتا ہے تو دماغ وہ ذہنی مشقت نہیں کرتا جو سوچنے کی صلاحیت کو مضبوط بناتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ عمل وقت کے ساتھ ذہنی صلاحیتوں میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے نیورو سائنس کے پروفیسر ایڈم گرین کے مطابق اگر انسان خود سوچنے کے عمل میں حصہ نہ لے تو اس کی یہ صلاحیت آہستہ آہستہ کمزور ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اے آئی ایسا ٹول ہے جو ذہنی محنت کو کم کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں اصل سوچنے کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی ہمیشہ نقصان دہ نہیں ہوتا، بلکہ درست استعمال کی صورت میں یہ ذہنی دباؤ کم کر کے انسان کو زیادہ اہم کاموں پر توجہ دینے کا موقع بھی دیتا ہے۔

مزید پڑھیے: اے آئی کو جھانسا: آنکھوں کی ایک فرضی بیماری کو حقیقی سمجھ کر چیٹ بوٹس طبی مشورے دینا شروع
تحقیقی مطالعات میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جی پی ایس اور سرچ انجنز کے استعمال سے بھی انسانی یادداشت اور سمت شناسی کی صلاحیت میں کمی آئی ہے کیونکہ لوگ معلومات کو یاد رکھنے کے بجائے ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے لگتے ہیں۔

ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اے آئی کے ساتھ بھی یہی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے کیونکہ یہ ذہنی محنت کو آسان بنا دیتا ہے۔ بعض مطالعات کے مطابق زیادہ اے آئی استعمال کرنے والے افراد تنقیدی سوچ کے ٹیسٹ میں کمزور کارکردگی دکھاتے ہیں جسے بعض محققین ’کوجنیٹو سرینڈر‘ یعنی ذہنی طور پر ہتھیار ڈال دینا قرار دیتے ہیں۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ اے آئی کو مکمل طور پر ذہنی متبادل بنانے کے بجائے ایک معاون ٹول کے طور پر استعمال کیا جائے۔ ان کے مطابق بہتر طریقہ یہ ہے کہ انسان پہلے خود سوچنے کی کوشش کرے پھر اے آئی سے اپنی سوچ کو چیلنج یا بہتر بنانے میں مدد لے۔

اسی طرح تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیکھنے کے عمل میں تھوڑی ’ذہنی مشقت‘ یا مشکل ضروری ہے جیسے نوٹس لینا، خود سوال حل کرنا یا معلومات کو یاد رکھنے کی مشق کرنا۔

تخلیقی صلاحیتوں کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تمام آئیڈیاز اے آئی سے لیے جائیں تو انسان کی اپنی اصل تخلیقی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے کیونکہ دماغ نئے اور غیر متوقع خیالات خود پیدا کرنے کی مشق کھو دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: اے آئی کے عوامی سروے: کیا یہ زیادہ درست رائے فراہم کرسکتے ہیں؟

ماہرین مجموعی طور پر اس بات پر متفق ہیں کہ اے آئی ایک طاقتور ٹیکنالوجی ہے لیکن اس کا دانشمندانہ استعمال ہی انسانی ذہن کو تیز اور فعال رکھ سکتا ہے۔

مگر پاکستان میں صرف اوپر ہی جاتا ہے نیچھے نہیں آتا۔ کیونکہ حکمرانوں نے عوام کے جیب سے پیسہ بھی تو نکالنا ہے۔ ویسے بھی عو...
08/05/2026

مگر پاکستان میں صرف اوپر ہی جاتا ہے نیچھے نہیں آتا۔ کیونکہ حکمرانوں نے عوام کے جیب سے پیسہ بھی تو نکالنا ہے۔ ویسے بھی عوام نے نکلنا تو ہے نہیں۔

اوجھڑی (Beef Tripe) اپنی مخصوص رنگت، منفرد ذائقے اور اعلیٰ غذائی افادیت کی وجہ سے دنیا بھر کے دسترخوانوں پر ایک خاص مقام...
08/05/2026

اوجھڑی (Beef Tripe) اپنی مخصوص رنگت، منفرد ذائقے اور اعلیٰ غذائی افادیت کی وجہ سے دنیا بھر کے دسترخوانوں پر ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ مختلف ثقافتوں میں اسے روایتی پکوانوں کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔

زیرِ نظر تصویر میں اوجھڑی پر ایک لیبل لگا ہے، لیبل ​پر موجود بار کوڈ اور قیمت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ آسٹریلوی مارکیٹ کے اعداد و شمار ہیں۔

پروڈکٹ ​: گائے کی اوجھڑی (Beef Tripe)
​وزن: 0.435 کلو گرام (تقریباً آدھا کلو)
​فی کلو قیمت: 23.99 آسٹریلوی ڈالر
​کل قیمت: 10.44 آسٹریلوی ڈالر
​تاریخِ پیکنگ: 15 مئی 2025
​ڈالر کی موجودہ قیمت کے حساب سے یہ اوجھڑی تقریباً 4,774 روپے فی کلو بنتی ہے۔ اس کے برعکس پاکستان میں یہ 600 سے 900 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، مطلب پاکستان میں اوجھڑی عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں 5 گنا سستی مل رہی ہے۔
مگر ​​پاکستان میں اسے صاف کرنے کے لیے خاصی مشقت کرنی پڑتی ہے۔ کچھ بڑے سپرسٹورز پر یہ صاف شدہ حالت میں 1,000 روپے تک دستیاب ہوتی ہے۔
​بین الاقوامی مارکیٹوں میں یہ ہمیشہ Ready to cook یعنی مکمل صاف شدہ حالت میں ملتی ہے، جس کی وجہ سے اس کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے۔
​​اوجھڑی میں ​اعلیٰ پروٹین ہوتی ہے جو پٹھوں کی مضبوطی اور جسمانی نشوونما کے لیے پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے۔
اس میں ​وٹامن بی 12 ہوتی ہے جو خون کی کمی (Anemia) دور کرنے اور اعصابی صحت کے لیے اس میں موجود وٹامن بی 12 انتہائی مفید ہے۔
اس میں ​چکنائی و کیلوریز کم ہوتے ہیں جو وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے یہ سرخ گوشت کا ایک بہترین متبادل ہے کیونکہ اس میں چکنائی بہت کم ہوتی ہے۔
​اس میں موجود زنک اور سیلینیم جیسے معدنیات جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔
​قدیم طبی روایات کے مطابق اوجھڑی کا استعمال انسانی معدے اور ہاضمے کی صحت کے لیے معاون سمجھا جاتا ہے۔

مزید بہانے نہیں چلیں گے، یا امن دیں یا اقتدار چھوڑ دیں!سراج الحق سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان
08/05/2026

مزید بہانے نہیں چلیں گے، یا امن دیں یا اقتدار چھوڑ دیں!
سراج الحق سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں استحکام۔ ایک سال میں 6.5 ارب ڈالر کا اضافہ۔مگر سوال وہی کہ عوام کو کیا ملا؟کیا عام آدم...
06/05/2026

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں استحکام۔ ایک سال میں 6.5 ارب ڈالر کا اضافہ۔
مگر سوال وہی کہ عوام کو کیا ملا؟
کیا عام آدمی کا معیار زندگی بڑھا؟ کیا مہنگائی کم ہوئی؟

جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ پارٹی کے اندر جاری دھڑے بازیوں، اختلافات اور گروپنگ کے خلاف برس پڑے۔پری...
06/05/2026

جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ پارٹی کے اندر جاری دھڑے بازیوں، اختلافات اور گروپنگ کے خلاف برس پڑے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اکثر رہنماء اور وکلاء بانی پی ٹی آئی کے احکامات و ہدایات کو پامال کررہے ہیں اور کھل کر خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ان سب کے نام منظر عام پر لاؤں گا۔

عوام کا صبر جواب دے گیا، شہریوں نے کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب وی آئی پی پروٹوکول توڑ دیاکراچی میں بلاول ہاؤس کے اطراف...
06/05/2026

عوام کا صبر جواب دے گیا، شہریوں نے کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب وی آئی پی پروٹوکول توڑ دیا
کراچی میں بلاول ہاؤس کے اطراف وی آئی پی موومنٹ کے دوران کیے گئے سخت سیکیورٹی انتظامات شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن گئے۔ طویل وقت تک ٹریفک کی بندش کے نتیجے میں مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ شہریوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
صورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی جب متعدد شہریوں نے ٹریفک کی مسلسل بندش پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس دوران بعض افراد نے پولیس کی جانب سے لگائے گئے حفاظتی حصار اور رکاوٹوں کو ہٹا کر اپنی گاڑیاں زبردستی آگے بڑھانے کی کوشش کی جس سے علاقے میں وقتی طور پر بدنظمی پیدا ہو گئی۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس صورتحال پر مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ صارفین نے ٹریفک کی طویل بندش اور شہریوں کو درپیش مشکلات پر تنقید کی جبکہ بعض نے سیکیورٹی انتظامات اور ٹریفک کنٹرول کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے۔ ایک صارف نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی صورتحال سے بھی جوڑا اور کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کے زوال کا وقت شروع ہوگیا ہے۔

صائم رضوی لکھتے ہیں کہ کراچی کے شہریوں نے بلاول چورنگی کے بلاول بھٹو زرداری کا پروٹوکول توڑ دیا۔ ابھی تو پارٹی شروع کی ہے کراچی والوں نے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب کراچی میں عوام کے ٹیکس پر بنا راستہ کسی وی آئی پی کے پروٹوکول کے لیے نہیں روکا جائے گا ورنہ اس ہی طرح توڑ دیا جائے گا۔

کاشف علی نے کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر ناکہ بندی کلچر ختم ہونا چاہیے۔ عوام عزت اور احترام کے مستحق ہیں۔

جماعت اسلامی نے ڈھائی سال کے مختصر وقت میں اپنے 9ٹاؤن میں 236پارکس بحال کیے ہیں،142000 اسٹریٹ لائٹس لگائی ہیں،اوپن ایئر ...
06/05/2026

جماعت اسلامی نے ڈھائی سال کے مختصر وقت میں اپنے 9ٹاؤن میں 236پارکس بحال کیے ہیں،
142000 اسٹریٹ لائٹس لگائی ہیں،
اوپن ایئر جم،روڈ سائیڈ جنگل کا تصور پیش کیا،
69سرکاری اسکولوں کو ماڈل اسکول بنایا
منعم ظفر خان امیرجماعت اسلامی کراچی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Matters posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company?

Share