عوام کی طاقت

عوام کی طاقت حق اور سچ کی آواز

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دالوڑی گدون، صوابی کے دل خراش کلاؤڈ برسٹ سانحے کو ایک سال مکمل ہونے پر اہلِ علاقہ، ش...
18/08/2026

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دالوڑی گدون، صوابی کے دل خراش کلاؤڈ برسٹ سانحے کو ایک سال مکمل ہونے پر اہلِ علاقہ، شہداء کے لواحقین اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ دالوڑی گدون کا سانحہ صوابی کی تاریخ کا ایک انتہائی المناک سانحہ ہے، جس میں 37 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ اس سانحے کا دکھ آج بھی اہلِ علاقہ کے دلوں میں تازہ ہے۔ میں شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں خیبرپختونخوا حکومت، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پاک فوج، سول ڈیفنس، الخدمت فاؤنڈیشن، دیگر فلاحی تنظیموں اور مقامی رضاکاروں نے جس جذبے، ہمت اور انسان دوستی کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ بالخصوص ریسکیو 1122 کے 150 اہلکاروں نے تقریباً 60 گھنٹے مسلسل سرچ آپریشن کرتے ہوئے ملبے تلے دبے تمام 37 افراد کے جسدِ خاکی نکالے، جو ایک انتہائی مشکل اور جانفشاں آپریشن تھا۔

اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کے لیے خطیر فنڈز جاری کرنا، متاثرین کے لیے معاوضوں میں اضافہ اور مکمل و جزوی طور پر تباہ ہونے والے گھروں کے لیے مالی امداد کا اعلان متاثرین کی مشکلات کم کرنے کی جانب اہم اقدامات تھے۔ قدرتی آفت میں انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں، تاہم حکومت، ریسکیو اداروں اور فلاحی تنظیموں کی بروقت امدادی کارروائیوں نے متاثرہ خاندانوں کو مشکل ترین وقت میں سہارا دیا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دالوڑی گدون سمیت قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں عوام کے جان و مال کے تحفظ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے المناک سانحات سے قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

16/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات!

ملاقات میں عمران خان کی رہائی، انصاف، آئین و قانون کی بالادستی، امن و امان اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ، آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی, جمہوریت، آئین کی بالادستی اور پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے پر اتفاق

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا پنجاب، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ، سیاسی قیادت سے ملاقاتیں اور عوامی رابطہ مہم ہوگی, مختلف صوبوں میں پارٹی تنظیموں سے مشاورت کے بعد اجلاسوں اور ملاقاتوں کا شیڈول طے کیا جائے گا، تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا

تحریک کو مزید منظم اور مؤثر بنانے اور عوامی رابطہ مہم کو وسعت دینے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کا فیصلہ,

عمران خان بشریٰ بی بی اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، انصاف کی فراہمی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق, وکلاء، طلبہ، کسانوں، مزدوروں اور دیگر طبقات کے جرگے منعقد کیے جائیں گے.

سابق صوبائی معاون خصوصی و ایم پی اے PK-49 حاجی رنگیز احمد خان اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و سابق اسپیکر...
09/08/2026

سابق صوبائی معاون خصوصی و ایم پی اے PK-49 حاجی رنگیز احمد خان اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کاوشوں سے PK-49 میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

کازوے اور سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے

سیلاب سے متاثرہ کوٹھا ٹوپی کازوے کی از سر نو تعمیر۔
تخمینہ لاگت : 10کروڑ روپے ۔ڈاگئی تا شنگرئی روڈ ، روڈ کی تعمیر/بحالی تخمینہ لاگت :5کروڑ روپے۔ہیملٹ کیارہ زکو روڈ، کی تعمیر/بحالی ۔تخمینہ لاگت :3کروڑ 17لاکھ روپے۔گلہ پونٹیا بٹاکڑہ روڈ، کی تعمیر و بحالی ۔تخمینہ لاگت :2کروڑ19لاکھ روپے ۔شگہ ٹوپی روڈ، کی تعمیر/بحالی تخمینہ لاگت :2کروڑ روپے ۔ملک آباد تا تکیل روڈ، کی تعمیر/بحالی ۔ 2کروڑ 80لاکھ روپے

02/08/2026

*🚨ہم کاکروچ نہیں، اقبال کے شاہین ہیں، ہم اس لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں جو ڈیل کرکے بھاگا نہیں ۔ جو ظالم کے سامنے سر نہیں جھکاتا، جو جرنیلوں کی بدمعاشی کو نہیں مان رہا، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا دھواں دھار خطاب*

19/02/2026

علی زئی صاحب کا جو انداز ہیں ویڈیوز بنانے کا ایسا سٹائل پاکستان میں کسی دوسرے بندے کا نہیں میرے حیال سے

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عوام کی طاقت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share