Daily updates

Daily updates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily updates, Pind Dadan Khan.

آج کا دن ان ہاتھوں کے نامجو تھکتے تو ہیں مگر ہار نہیں مانتےیومِ مزدور
01/05/2026

آج کا دن ان ہاتھوں کے نام
جو تھکتے تو ہیں مگر ہار نہیں مانتے
یومِ مزدور

پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین پٹرول! تمام پچھلے ریکارڈ ٹوٹ گئے،  نئی قیمت 400 روپے مقررحکومت  نے  پیٹرولیم  مصنوعات کی ...
30/04/2026

پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین پٹرول! تمام پچھلے ریکارڈ ٹوٹ گئے، نئی قیمت 400 روپے مقرر

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پرلیوی103 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 112 روپے14 پیسے فی لیٹرکردی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پرلیوی28 روپے69 پیسے سے بڑھاکر37 روپے33 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔ ہائی آکٹین پرلیوی305 روپے37 سے بڑھاکر307 روپے52 پیسے فی لیٹرکردی گئی۔

30/04/2026

للہ ٹاؤن افسوسناک واقعہ فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان لڑکی قتل

پنڈدادن خان کے نواحی علاقے گاؤں للہ کے ڈھوک برج کے قریب پیش آنے والے واقعے میں ایک 20 سالہ نوجوان خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، خاتون کے مال مویشی ایک شخص کے کھیتوں میں داخل ہو گئے، جس پر تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ بڑھ گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ مشتعل ہو کر ممتاز نامی شخص نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بشیری زوجہ فیصل ملوک جان کی بازی ہار گئیں۔ واقعے کے بعد مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر خود کو بھی گولی مار لی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق خاتون کی میت کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

30/04/2026

سوچو اگر پٹرول مہنگا ہونے کے بجائے آج سستا ہوگیا تو عوام کے ساتھ پرینک ہوجائے گا، اس وقت پٹرول پمپس پر رش لگا ہوا ہے۔

30/04/2026

نوشہرہ ورکاں۔۔!!
نواحی گاؤں مجو چک کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

یہ واقعہ مجو چک یوٹرن، شیخوپورہ روڈ پر پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور کو اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھیتوں میں جا گری۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا، تاہم گاڑی میں موجود شخص موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔

متوفی کی شناخت زاہد مقبول ولد مقبول احمد (عمر 55 سال) کے نام سے ہوئی، جو محلہ جہانگیر پارک، شاہدرہ ٹاؤن لاہور کے رہائشی تھے۔

پولیس کی فرانزک ٹیم کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا جائے گا۔۔۔۔

30/04/2026
30/04/2026

*ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگانے پر غور*!!! پٹرولیم مصنوعات میں 220 روپے کا اضافے کی تجویز

وفاق نے محکمہ تعلیم کو 22 مئی سے سکولوں کو بند کرنے کی تجویز دے دی جبکہ جمعے کی چھٹی بند کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی ، سخت حالات کے باوجود وزارت خزانہ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7٪ اضافے جبکہ پنشنوں میں 5 ٪ کی تجویز پیش کردی

30/04/2026

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ

گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ پورے معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ ایک شوہر مصطفی کا محض د...
30/04/2026

گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ پورے معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ ایک شوہر مصطفی کا محض دوسری شادی کی خواہش میں اپنی بیوی ندا اور بیٹی کو ہمسایہ یاسر سے قتل کروانا انتہائی سفاکیت اور انسانیت سے گری ہوئی حرکت ہے۔ اس سے بڑھ کر ظلم کیا ہو سکتا ہے کہ ایک بے گناہ خاتون، جو کسی کی بیٹی تھی، اس کی زندگی اس بے رحمی سے چھین لی گئی۔
یہ حقیقت ہے کہ اگر کسی مرد کو دوسری شادی کرنی بھی ہو تو اس کے لیے قانونی اور سماجی راستے موجود ہیں، مگر کسی انسان کی جان لینا کسی صورت جائز نہیں۔ ایسے واقعات ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حسی، اخلاقی زوال اور قانون کی دھجیاں اڑانے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
پولیس مقابلے میں دونوں ملزمان کا مارا جانا ایک انجام ضرور ہے، مگر اصل سوال یہ ہے کہ ہم ایسے واقعات کو روکنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟ ہمیں بطور معاشرہ اپنے رویوں، تربیت اور انصاف کے نظام پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا تاکہ آئندہ کسی اور بیٹی کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو۔
یہ واقعہ ہر آنکھ کو نم اور ہر دل کو دہلا دینے والا ہے، اور اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم انسانیت، احترامِ جان اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں

28/04/2026

پنجاب: 18 سال سے کم عمر کی شادی کو زی ادتی کے زمرے میں بھی شمار کیا جائے گا ، 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کا بل منظور

26/04/2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی فوٹیج۔
Exclusive Fotage of attack on Donald J. Trump The White House

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہفتے کی رات نجی ہوٹل میں وائٹ ہاؤس کے نمائندوں کی سالانہ تقریب کے دوران ایک مسلح ...
26/04/2026

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہفتے کی رات نجی ہوٹل میں وائٹ ہاؤس کے نمائندوں کی سالانہ تقریب کے دوران ایک مسلح شخص نے فائرنگ کردی، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کی تقریب پر حملے کے ملزم کی شناخت ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے نام سے ہوئی ہے۔ میئر واشنگٹن کے مطابق ملزم اس وقت زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج اور پولیس کی سخت نگرانی میں ہے۔

Address

Pind Dadan Khan
177045

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share