Pishin Press Club

Pishin Press Club Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pishin Press Club, Media Agency, Awan-e-Sahafat Street Pishin City, Pishin.

Daily Jang, Geo News, The News
Daily Express, Express News, The Express Tribune
Daily Baakhabar Quetta
Daily Qudrat Quetta
Daily Intikhab Quetta
News Network International
Ahwal-e-Pishin احوال پشین
Pishin Point پشین پوائنٹ
Pishin Media Network

13/09/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَپشین پریس کلب کا سینئر صحافی سید خلیل الرحمٰن کے انتقال پر اظہارِ تعزیتپشین: ...
11/09/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
پشین پریس کلب کا سینئر صحافی سید خلیل الرحمٰن کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

پشین: پشین پریس کلب کے صدر اصغر خان، سینٹر نائب صدر عبدالجبار کاکڑ، نائب صدر ثناء گل نعمانی، جنرل سیکرٹری عمرخان کاکڑ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد قاسم صیاد اور فنانس سیکرٹری رحمت اللہ مفکر اور دیگر کابینہ ممبران نے روزنامہ جنگ کوئٹہ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر اور سینئر صحافی سید خلیل الرحمٰن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں پشین پریس کلب کے عہدیداران نے کہا کہ سید خلیل الرحمٰن کی وفات بلوچستان کی صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ مرحوم ایک منجھے ہوئے، باصلاحیت اور سینئر صحافی تھے جنہوں نے صحافت کے میدان میں طویل عرصے تک اپنی خدمات انجام دیں۔

مرحوم گزشتہ کئی روز سے شدید علالت کے باعث سی ایم ایچ لاہور میں زیرِ علاج تھے، جہاں گزشتہ روز اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کو لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

پشین پریس کلب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سید خلیل الرحمٰن کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ضلعی صدر سعداللہ ترین کی ڈی آئی جی پولیس رینج  پشین کے بحالی پر اہم ملاقات انشاءا...
11/09/2026

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ضلعی صدر سعداللہ ترین کی ڈی آئی جی پولیس رینج پشین کے بحالی پر اہم ملاقات
انشاءاللہ جلد ڈی آئی جی رینج پشین جلد بحال ھوگا
پشین ڈی آئی پولیس رینج پروسیس میں ہیں

کوئی شک میں نہ رہے ،میری زبانی سن لےمیرا تعلق بلوچستان سے ہے۔ میرے والد اور والدہ، دونوں طرف سے ہمارا تعلق پٹھان خاندان ...
10/09/2026

کوئی شک میں نہ رہے ،میری زبانی سن لے
میرا تعلق بلوچستان سے ہے۔ میرے والد اور والدہ، دونوں طرف سے ہمارا تعلق پٹھان خاندان سے ہے۔ میرے والد کا تعلق کاکڑ خاندان سے ہے، اس لیے میں بھی کاکڑ ہوں۔میری والدہ کی طرف سے بھی ہمارا تعلق بلوچستان سے ہے اور ہماری تین سے چار نسلوں سے بلوچستان، خصوصاً کوئٹہ سے وابستگی ہے۔ ہم آج بھی کوئٹہ سے منسلک ہیں اور وہاں ہماری خاندانی وابستگی برقرار ہے۔
البتہ میری پرورش اور تعلیم لاہور میں ہوئی۔ میری اسکولنگ، کالج اور باقی تعلیم سب لاہور سے ہے۔ میری شادی بھی لاہور میں فواد صاحب سے ہوئی۔ تاہم اب ہم اسلام آباد میں رہتے ہیں۔حبا فواد چوہدری

پشین: پشین امن پاسون کے تحت منعقدہ امن ریلی سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پشتونخوا نیشنل عوامی پار...
07/09/2026

پشین:
پشین امن پاسون کے تحت منعقدہ امن ریلی سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، جمعیت علمائے اسلام ضلع پشین کے ضلعی امیر مولوی کمال الدین، تحصیل نائب امیر مولانا احسان اللہ، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر شاہ نواز کھرل، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر ولی اللہ کاکڑ، مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک بہادر خان ملیزئی، انجمن تاجران و دکانداران کے ضلعی صدر نصیب اللہ کلیوال اور دیگر نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں پشین میں امن و امان کے قیام، عوام کے تحفظ، باہمی اتحاد اور علاقے میں پائیدار امن کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ امن ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس کے لیے تمام سیاسی و سماجی قوتوں کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

07/09/2026
07/09/2026

واپڈا نے ایک بار پھر پشین سٹی تھری فیڈر (مچان) پر وولٹیج کم کرتے ہوئے سنگل فیز بجلی کی فراہمی شروع کر دی ہے جس کے باعث علاقے کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ شدید گرمی میں کم وولٹیج اور سنگل فیز بجلی عوام کے لیے مزید پریشانی کا سبب بن رہی ہے۔

متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر مکمل تھری فیز اور معمول کے مطابق وولٹیج بحال کیا جائے تاکہ عوام کو اس غیر ضروری اذیت سے نجات مل سکے۔

Address

Awan-e-Sahafat Street Pishin City
Pishin

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pishin Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pishin Press Club:

Shortcuts

Share

Category