14/02/2026
📢 اہلیانِ قلعه سیف الله کی اپیل
اہلیانِ قلعه سیف الله کی جانب سے میر سرفراز بگٹی (وزیر اعلیٰ بلوچستان)، سیکرٹری خزانہ اور ڈپٹی کمشنر قلعه سیف الله سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ BSDI فیز 1 کے تحت نیشنل ہائی وے قلعه سیف الله بازار میں زیرِ تعمیر نالی کے منصوبے کے لیے فوری فنڈز جاری کیے جائیں
ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے کام سست روی کا شکار ہے، جس کے باعث تاجروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بازار میں آمدورفت اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹھیکیدار کو فوری ادائیگی کی جائے اور کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش اذیت سے نجات مل سکے۔
منجانب: اہلیانِ قلعه سیف الله