Haji Mir Arz Mohammad Barech

Haji Mir Arz Mohammad Barech PML-N Official page Of Haji Mir Arz Muhammad Barech Candidate Of PML(N) For NA-264 And PB-45 Quetta

04/12/2025
*نوکنڈی ایف سی ہیڈ کوارٹر ٹی آر نوکنڈی میں قبائلی جرگہ*  برگیڈیئر عامر خان خلیل (تفتان رائفلز) کی زیر صدارت ایک اہم قبائ...
30/11/2025

*نوکنڈی ایف سی ہیڈ کوارٹر ٹی آر نوکنڈی میں قبائلی جرگہ*

برگیڈیئر عامر خان خلیل (تفتان رائفلز) کی زیر صدارت ایک اہم قبائلی جرگہ منعقد ہوا جس میں بارڈر سے متعلق امور اور مقامی امن و امان کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

برگیڈیئر صاحب نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ ایف سی ہمیشہ عوامی مفادات اور روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے کوشاں رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راجے کراسنگ کو تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھولنا ایک خوش آئند قدم ہے جو مقامی لوگوں کیلئے معیشت میں بہتری کا سبب بنے گا۔

اس جرگے میں ضلعی و مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ معزز قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی، جن میں شامل تھے: اے سی اسسٹنٹ کمشنر تفتان شہوانی صاحب
ایس ایچ او نوکنڈی قادر صاحب
بانی بڑیچ پینل و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میر حاجی عرض محمد بڑیچ صاحب
جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مفتی خلیل صاحب

بڑیچ پینل کی سینیئر رہنما سردار زاہد برےزئی
بڑیچ پینل کے سینیئر رہنما حاجی مینگل مندازی
بڑیچ پینل کی سیاسی سماجی رہنما سردار بشیر مندازی
بڑیچ پینل کے سینیئر رہنما گل زمان بڑیچ

موجود تھے

اختتام پر برگیڈیئر عامر خان خلیل نے تمام شرکاء کو یادگاری تحائف پیش کیے اور شرکاء نے ان کے اس حسنِ سلوک پر شکریہ ادا کیا۔

*بڑیچ پینل میڈیا سیل – ضلع چاغی*

نوکنڈی۔۔۔۔ہنر فاؤنڈیشن کے چھ ماہ اور بیچ 2 3 کے آر ڈی ایم سی پروگرام کی اختتامی تقریب  ایک اہم سنگِ میلنوکنڈی میں سی ڈی ...
30/11/2025

نوکنڈی۔۔۔۔
ہنر فاؤنڈیشن کے چھ ماہ اور بیچ 2 3 کے آر ڈی ایم سی پروگرام کی اختتامی تقریب ایک اہم سنگِ میل
نوکنڈی میں سی ڈی سی کے فنڈنگ سے جاری ہنر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام چھ ماہ پر مشتمل رورل ڈویلپمنٹ اینڈ مائیکرو کریڈٹ سینٹر (RDMC) پروگرام کے شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس باوقار تقریب کے مہمانِ خصوصی مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنماء و بانی بڑیچ پینل چیئرمین سی ڈی سی ، آر ڈی ایم سی ، حاجی میر عرض محمد بڑیچ تھے جنہوں نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم ذمہ داری کی کرسی پر فائز ہیں ہم خلوص نیت اور دیانت داری سے علاقائی ترقی نوجوانوں کی فنی تربیت اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہمارا مشن صرف افتتاحی پروگرامز یا تقریبات نہیں، بلکہ دیرپا اور پائیدار ترقی ہے جس کے ثمرات ہر گھر تک پہنچیں گے
انہوں نے مذید کہا کہ RDMC ادارہ مستقبل میں بھی نوکنڈی اور گرد و نواح کے علاقوں کے لیے جدید فنی تعلیم، مائیکرو فنانس سہولیات اور سماجی بہتری کے منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل رہے گا۔ حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے اس سلسلے میں سی ڈی سی ریکوڈک پروجیکٹ کا شکریہ ادا کیا کہ ہنر فاؤنڈیشن کے سی ای او اور اس کے اسٹاف کا کردار بھی قابل تحسین ہے کہ جنھوں نے انتہائی محنت اور لگن سے یہاں کے میل فیمیل نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے بہترین کردار ادا کیا جبکہ مینجمنٹ انویسٹمنٹ لیڈ کی کارکردگی بھی باعث مسرت ہے نوکنڈی میں تربیت یافتہ نوجوانوں میں اسناد کی تقسیم کے حوالے سے شاندار تقریب کے انعقاد پر ہنر فاؤنڈیشن کے سی ای او اور ہنر فاؤنڈیشن کے سربراہ تیمور خان اور تمام اسٹاف کو بھی داد دیتے ہیں کہ جنھوں نے ایک پسماندہ علاقے میں تقریب منعقد کرکے اچھا فیصلہ کیا ہے جنھوں نے ہنر فاؤنڈیشن کی فنڈنگ کی جس سے علاقے میں ہنر مندی کے شعبے کو فروغ مل رہا ہے ۔
حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے کہا کہ ہنر فاؤنڈیشن میں دوران تربیت کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی یا پینل پرستی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چائیے یہاں سب کو نیوٹرل ہونا چائیے زیر تربیت تمام طلباء ہر قسم کی تعصبات سے بالاتر ہو کر اپنی تعلیم و تربیت پر توجہ دے کر اپنے مستقبل کو روشن بنائیں اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں ۔
*سی ڈی سی کے وائس چیئرمین اور جمیعت کے رہنماء مفتی خلیل الرحمٰن محمد حسنی ممبران سی ڈی سی واحد بخش شیرزئی، ملک نعمت اللہ سمالانی، حاجی محمد خان بڑیچ مسلم لیگ نواز اور بڑیچ پینل کے اراکین عبدالشکور ایجباڑی،
سردار زاہد برےزئی، حاجی ظاہر شیرزئی، برکت حسن زئی سمیت دیگر بھی موجود سمیت تقریب میں دیگر معتبرین، نوجوان تربیت یافتہ ، طلباء، اساتذہ، فلاحی اداروں کے نمائندگان اور سیاسی و سماجی کارکنان نےبھرپور شرکت کی،
شرکاء نے RDMC اور ہنر فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے فنی تربیتی پروگرامز کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ نوجوان ہنر سیکھ کر خود کفیل بن سکیں*۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haji Mir Arz Mohammad Barech posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share