Islamic Writers Forum PK Official

Islamic Writers Forum PK Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islamic Writers Forum PK Official, Social Media Agency, Quetta.

(اسلامک رائٹرزفورم جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک)بطور صدر۔۔۔ایوب یوسفزئیرابطہ نمبر۔۔03116997435بطور جنرل سکریٹری ۔۔۔م...
04/10/2022

(اسلامک رائٹرزفورم جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک)
بطور صدر۔۔۔ایوب یوسفزئی
رابطہ نمبر۔۔03116997435
بطور جنرل سکریٹری ۔۔۔منصور احمد
رابطہ نمبر۔۔۔03149968904
نومنتخب ممبران ،، جامعہ، کے جملہ تعلمی ترتیبات کالحاظ رکھتےہوئے فارغ اوقات میں مسلسل اسلامک رائٹرزفورم کی فعالیت کےلئےکردار اداکریں گے اور ان نوجوانوں کو فورم سے وابستہ کرکےمنظم کریں گے جو سوشل میڈیا میں کسی تنظیمی کےبغیر منتشرصورت میں کام کرریےہیں

"" کارکنان کیلئے شعبئہ صحافت انتہائی ضروری"" غلام یاسین گھوٹو _______________________________معاشرے کو اسلامی سانچے میں ...
04/10/2022

"" کارکنان کیلئے شعبئہ صحافت انتہائی ضروری"" غلام یاسین گھوٹو
_______________________________
معاشرے کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لئے جمعیت علمائے اسلام کے اکابرین. اصلاح وتجدید کی جو کوششیں کر رہے ہیں،ان کا تقاضا ہے کہ معاشرے کے ہر شعبے کے بارے میں اسلامی تعلیمات کو مرتب شکل میں پیش کرنے کی سعی کی جائے۔صحافت اور ذرائع ابلاغ بھی جدید معاشرے کا نہ صرف اہم شعبہ ہیں ،بلکہ یہ دوسرے تمام شعبوں پر اثر انداز ہو کر ان کی صورت گری کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہین۔
اس لئے اس شعبے کا اسلامی بنیادوں پر استوار ہونا نہایت ضروری ہے،لیکن بد قسمتی سے اب تک اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اور اس بارے میں کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی ہے۔اس شعبے میں اسلامی اصول واحکام کی کماحقہ پابندی نہ ہونے کے مضمر اثرات بہت نمایاں ہیں۔
ایک طرف صحافت اور اہل صحافت کا اخلاقی معیار متاثر ہو رہا ہے تو دوسری طرف اس کمی کے باعث ہمارے معاشرے میں گوناگوں خرابیوں کو راہ مل رہی ہے.
تو ہم جمعیت علمائے اسلام.. جمعیت علمائے اسلام ۔جمعیت طلباء اسلام کے کارکنان کو چاہیے کہ صحافت کی اھميت اور افادیت سمجھتے ہوئے صحافت کے شعبے میں اپنا لوہا منوائیں.
_______ غلام یاسین گھوٹو _______
سوشل وسماجی ورکر جمعیت علمائے اسلام حیدرآباد

( اسلامک رائٹرزفورم ضلع لوئردیر )بطور ضلعی صدر ۔۔محمد ایوب یوسف زئی (تیمرگرہ)رابطہ نمبر۔۔۔03480975002بطورضلعی جنرل سکریٹ...
04/10/2022

( اسلامک رائٹرزفورم ضلع لوئردیر )
بطور ضلعی صدر ۔۔محمد ایوب یوسف زئی (تیمرگرہ)
رابطہ نمبر۔۔۔03480975002
بطورضلعی جنرل سکریٹری۔۔۔لالا منصوراحمد (سیاردرہ)
رابطہ نمبر۔۔۔03434082899
نومنتخب اراکین باہمی مشاورت سے کابینہ کے دیگراراکین کا چناو کریں گے اور اسلامک رائٹرزفورم کی فعالیت کےلئے کردار اداکریں گے

04/10/2022

فکر شیخ الھند تربیتی کنونشن صوابی
اسلامک رائٹرزفورم ضلع صوابی کےصدر اعزاز درخواستی کنونشن سے خطاب کررہےہیں

04/10/2022
04/10/2022

اسلامک رائیٹرز فورم کراچی ڈویژن کے اعلی سطح کے وفد نے صدر سید کلیم اللہ شاہ کی قیادت میں سماجی تنظیم فوکس کے چیرمین جناب سید حبیب شاہ سے ملاقات کی انکے ہمراہ ڈویژن جنرل سیکٹری سید حبیب الرحمن ۔ صوبائی نائب صدر عبدالرشید خاکسار صاحب۔نائب صدر کراچی سعید خان چھاچھی۔سیکٹری اطلاعات سید حنیف شاہ موجود تھے،وفد نے سید حبیب شاہ کی سماجی خدمات کو سراہا اور باقاعدہ فورم کا حصہ بننے پہ مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے،انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پہ اسلام و دین کیخلاف میڈیا ٹرائل کاجواب میڈیا کے زریعے دینے کی صلاحیت کی پیداوار کی ضرورت ہے۔آجکل نوجوان نسل سوشل میڈیا کی جانب راغب ہوچکی ہے اسلئے فورم اس زمہ داری کو نبھانے کیلئے میدان عمل میں بھرپور طریقے سے انکی ذہن سازی کا تہیہ کئے ہوئی ہے اور پاکستان کی نئی نسل کو اسلام کیخلاف جاری سازش سے روشناس کرنے اور اسکا دفاع کرنے کی دعوت دینے کیلئے اسلامک رائیٹرز فورم ۔کا مخلص پلیٹ فارم پہ آنے کی دعوت دیتی ہے۔
شعبہ نشرو اشعات اسلامک رائیٹرز فورم کراچی ڈویژن

نوجوانوں کی اخلاقی تربیت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الیکٹرک میڈیا کے گھر گھر پہنچنے کے ساتھ ہی فحاشی کا طوفان بھی گھر...
02/10/2022

نوجوانوں کی اخلاقی تربیت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکٹرک میڈیا کے گھر گھر پہنچنے کے ساتھ ہی فحاشی کا طوفان بھی گھر گھر پہنچ چکا ہے ۔ فحاشی کے نام پر جس قدر گمراہی اب پھیل رہی ہے پہلے اس کا تصور تک نہ تھا۔
آج انٹرنیٹ پر ان گنت حیا سوز ویب سائٹس موجود ہیں جن تک ہر انسان کی رسائی با آسانی ہو جاتی ہے۔ یہ ذرائع نوجوانوں کو اخلاق باختگی کا سبق دے رہے ہیں۔
یہ اخلاق باختگی نوجوانوں کو دیمک کی طرح کھارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سکون اور اطمینان قلب جس کا نام تھاوہ اب بھولی بسری داستان بنتا جارہا ہے۔
آج صرف ان ہی گھروں میں اطمینان و سکون نظر آتا ہے جہاں وائی فائی کا نام و نشان نہیں ہے۔ ذہنی سکون ختم ہونے کی وجہ سے آج کے نوجوان کا ذہن جن بیماریوں سے آلودہ ہو رہا ہے ان میں چڑ چڑا پن، اللہ تعالی اور والدین کی نافرمانی، دین و دنیا میں دل نہ لگنا، حیاسوز کردار اور جرائم کی طرف رغبت شامل ہیں۔
نوجوانوں کے اسلامی عقائد کی رہی سہی بنیاد تعلیمی نظام نے کھو کھلی کر دی ہے۔ کالج ، یونیورسٹیوں میں دہریئے اور لادین پروفیسر ان طلباء کی اس طرح ذہن سازی کرتے ہیں کہ وہ واضح طور پر مرتد نہ ہو سکیں تب بھی اسلام سے برگشتہ ضرور ہو جائیں۔
بقول مولانا ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے اس وقت نوجوانوں کے سب سے اہم ضرورت ان کو ایسے تمام ذرائع سے دور کر کے مذہب کی بنیادی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے۔
اس بارے میں علی میاں ندوی رحمتہ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: ”وقت کا تجدیدی کام یہ ہے کہ امت کے نوجوان اور تعلیم یافتہ طبقے میں اسلام کی اساسیات اور اس کے نظام و حقائق اور رسالت محمدی کا وہ اعتماد واپس لایا جائے جس کا رشتہ اس طبقے کے ہاتھ سے چھوٹ چکا ہے۔ آج کی سب سے بڑی عبادت یہ ہے کہ اس فکری اضطراب اور ان نفسیاتی الجھنوں کا علاج بہم پہنچایا جاۓ جس میں آج کا تعلیم یافتہ نوجوان بری طرح گر فتار ہے اور اس کی عقلیت اور علمی ذہن کو اسلام پر پوری طرح مطمئن کر دیا جاۓ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ غلام یاسین گھوٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیت علمائے اسلام حیدرآباد

اسلامک رائٹرزفورم سندھ
02/10/2022

اسلامک رائٹرزفورم سندھ

اسلامک رائٹرزفورم بلوچستان
02/10/2022

اسلامک رائٹرزفورم بلوچستان

اسلامک رائٹرزفورم صوبہ پنجاب
02/10/2022

اسلامک رائٹرزفورم صوبہ پنجاب

02/10/2022

اسلامک رائٹرزفورم پاکستان (رجسٹرڈ)
کی ہر تین سال بعد ملک بھر میں تنظیم سازی ہوتی ہے
ستمبر 2022 کو ،، فورم ،، کی از سرنو ،، اگلےتین سال یعنی (ستمبر 2025) تک ملک بھر میں تنظیم سازی کا عمل شروع ہوچکاہے
اس مہم میں ممبرشپ دیاجارہاہےاور اضلاع، صوبوں اور مرکز کی سطح کی تنظیمیں بنائی جارہی ہے
اسلامک رائٹرزفورم پاکستان کی بنیاد 2000 میں رکھی گئ ہے 2009 میں اسے سمال انڈسٹریز ادارے سے رجسٹریشن ملی
22 سالہ صحافتی جدوجہد میں بےشمار سیمینارز ورکشاپ،کالم نگاری مقابلے اور صحافتی کورس کاانعقاد کیاگیاہے
ہر وہ نوجوان جو اسلام کی سربلندی، تحفظ اور مسلمانوں کی وحدت کےفکر کا ہمسفر ہو ، ہر قسم کے قومیت، لسانیت اور فروعی اختلافات کا شکار نہ ہو ۔۔۔ وہ اسلامک رائٹرزفورم پاکستان کاممبر بن سکتاہے
اسلامک رائٹرزفورم پاکستان کےجدوجہد کابنیادی مقاصد میں یہ نقطہ اہمیت کےحامل ہےکہ صالح سوچ رکھنےوالے رفقا جو پرنٹ یا الیکٹرونکس میڈیا یا سوشل میڈیا میں منتشر ،متنفرق صورت میں کام کررہےہیں ان کو متحد کرکے ان کی صلاحیتوں کو بروئےکار لائے
نوجوانوں کو صحافتی رموز سے اشنا کرکےانہیں صحافتی کورس دیاجائے انہیں ایک ٹارگٹ کےطورپر کام پر لگایاجائیں تاکہ دینی قوتوں کی دفاع کرنے والے نوجوانوں ایک قوت کےطور پر نمودار ہو ان میں وحدت ہو

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Writers Forum PK Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share