Quetta Media Memories

Quetta Media Memories اگرآپ سوشل میڈیا کے ذریعے تازہ ترین خبروں اورحا لات سے آگاہی حاصل کرنا چاہتےہو تو ہمارے ساتھ رہیں ہم

01/02/2023
01/02/2023
راولپنڈی تازہ ترین۔ 01 فروری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو رہائی مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت سے ض...
01/02/2023

راولپنڈی تازہ ترین۔ 01 فروری2023ء)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو رہائی مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، اس حوالے سے اسلام آباد کی سیشن عدالت نے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں گرفتار فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی، عدالت نے الیکشن کمیشن، پراسیکیوٹر کی فواد چوہدری کی ضمانت منظور نہ کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کی ضمانت منظور کی۔
اس حوالے سے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں فواد چوپدری کیس کی سماعت ہوئی، جہاں بابر اعوان نے فواد چوہدری کے خلاف درج ایف آئی آر پڑھ کر سنائی، بابر اعوان نے بتایا کہ فواد چوہدری پر ریاست کے خلاف نفرت پھیلانے کی دفعہ شامل کی گئی، الیکشن کمیشن ریاست یا حکومت نہیں بلکہ محض ایک اتھارٹی ہے، دفعہ تو قتل کی بھی لگائی جا سکتی ہے لیکن کیس میں لگائی گئی دفعات بنتی ہی نہیں ہیں، اس لیے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

اپنے دلائل میں پی ٹی آئی رہنماء کے وکیل نے کہا کہ بغاوت کی دفعات پر آئینی عدالتوں کے بہت کم فیصلے موجود ہیں، قوم اس بات پر یقین نہیں رکھتی کہ 2 لفظ بولنے پر کسی پر یہ دفعات لگا دی جائیں۔ جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فواد چوہدری کی آدھی گفتگو تو تنقید کی حد تک ہے، جج نے استفسار کیا کہ عوام اُن کو اُن کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے اس کا کیا مطلب ہے؟ اس کے جواب میں بابر اعوان نے جواب دیا کہ یہ ایک محاورہ ہے کہ گھر تک چھوڑ کر آئیں گے۔
جس پر جج نے کہا کہ فواد چوہدری سینئر وکیل ہیں ان سے لاعلمی کی توقع تو نہیں کی جا سکتی، فواد چوہدری کو اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ وہ ایسی گفتگو دوبارہ نہیں کریں گے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظورکی۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری کو بدھ کی صبح الیکشن کمیشن کے حکام کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے اور الیکشن کمیشن کے ارکان کو دھمکیاں دینے کے الزام میں لاہور سے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ اس حوالے سے ان پر مقدمہ اسلام آباد میں درج کیا گیا تھا، اس لیے فواد چوہدری کو لاہور کینٹ کی مقامی عدالت میں پیش کرکے ان کا راہداری ریمانڈ حاصل کیا گیا اس کے بعد لاہور کے سروسز ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ ہوا بعد ازاں انہیں پولیس کی حراست میں اسلام آباد لے جایا گیا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شدید سردی سے نظام زندگی مفلوج، زیارت میں درجہ حرارت منفی 11ریکارڈکوئٹہ/اندرون بلوچستان کوئٹہ...
13/01/2023

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شدید سردی سے نظام زندگی مفلوج، زیارت میں درجہ حرارت منفی 11ریکارڈ

کوئٹہ/اندرون بلوچستان
کوئٹہ‘ مستونگ‘ قلات زیارت سمیت بلوچستا ن کے زیادہ تر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرارہے جس کے باعث نظام زندگی مفلوج اور لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئےہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ‘قلات زیارت توبہ کاکڑی کان مہترزئی توبہ اچکزئی دالبندین سوراب چمن قلعہ عبداللہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے گزشتہ روز زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12‘قلات میں منفی 8‘ کوئٹہ اوردالبندین میں منفی 7سینٹی ریکارڈ کیاگیا۔ یخ بستہ ہوائیں چلنے کے باعث زیادہ ترعلاقوں میں نظام زندگی مکمل مفلوج رہا اور لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں وادی زیارت ،وادی غرشینان ،توبہ کاکڑی، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی سمیت مختلف مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ضلعی انتظامیہ اور بی اینڈ آر ٹریفک کورواں رکھنے کیلئے سڑکوں پر ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہے تودوسری جانب کوئٹہ قلات سمیت بلوچستان کے مختلف علاقو ں میں فیڈر ٹرپ کر جانے کے باعث کئی کئی گھنٹوں تک بجلی غائب رہی شدید سردی میں لوگ گیس کی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث صارفین خصوصاً خواتین کو امور خانہ داری میں شدی مصائب کاسامنا ہے جبکہ مساجد میں شہری ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے پرمجبور تھے۔ قلات سے نامہ نگار کے مطابق قلات وگردونواح میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت منفی 8ریکارڈ کیاگیا شدیدسردی کے باوجود عوام گیس اوربجلی کی سہولیات سے محروم ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روزکوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی04،بارکھان07،دالبندین منفی04، گوادر 11، قلات منفی08،خضدار06، لسبیلہ08،نوکنڈی منفی03، سبی10، تربت17، ژوب منفی01اور زیارت میں منفی12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج جمعہ کو صوبےکے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرداور خشک رہے گا ۔

بلوچستان حکومت کو کرشنگ پلانٹس کیلئے جگہ فراہم کرنے کی ہدایتسپریم کورٹ نے بلوچستان حکومت کو کرشنگ پلانٹس کیلئے جگہ فراہم...
12/01/2023

بلوچستان حکومت کو کرشنگ پلانٹس کیلئے جگہ فراہم کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے بلوچستان حکومت کو کرشنگ پلانٹس کیلئے جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ میں کوئٹہ اسٹون کرشنگ پلانٹس کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے بلوچستان حکومت کو ایک ماہ میں کرشنگ پلانٹس کیلئے جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں کرشنگ کیلئے جگہ مختص نہیں ہوئی تو چیف سیکرٹری پیش ہوکر وجوہات سے آگاہ کریں۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان نے کہا کہ عدالت سے گزارش ہے ہمیں وقت دے تاکہ کرشرز کو بلا کر معاملے کا حل نکالیں۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے وائلڈلائف پارکس نوٹیفائی کرنے کا کہا تھا، صوبائی حکومت پارکس کی جگہ نوٹیفائی نہیں کر پا رہی اور کرشرز کو دوسری جگہ دے نہیں رہے ہیں، کرشنگ پلانٹ مالکان سالوں سے انتظار کر رہے ہیں اور آپ سے ابھی تک معاملہ حل نہیں ہوا، کرشرز نے کاروبار کرنا ہے انہیں صوبائی حکومت جگہ بتائے تاکہ وہ کاروبار کرسکیں۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان نے کہا کہ ڈائریکٹر مائینز نے کرشرز کے نمائندوں کو بلا کر جگہ دکھائی، کوئٹہ کے نزدیک اور مناسب جگہ دی لیکن کرشرز وہاں جانا نہیں چاہتے ہیں، عدالت ایک ماہ کے بجائے دو ماہ کا وقت دے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ زیادہ وقت نہیں دے سکتے اسطرح تو صوبائی حکومت کا امیج خراب ہوتا ہے۔

12/01/2023

آٹے کا بحران ، ریلوے اسٹیشن پر شہری دن بھر بارش میں کھڑے رہے آٹا پوائنٹ پر سرکاری آٹے کا ٹرک نہیں آیا ، لوگ مایوس ہو کر چلے گئے سارادن سرد موسم میں انتظار کر تے گزر گیا،
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) شہر بھر میں آنے کا بحران بدستور جاری ، ریلوے اسٹیشن کے باہر ستے آٹے کے حصول کیلئے لائنوں میں کھڑے شہری خواتین بچے معمر افراد کئی گھنٹے تک انتظار کر تے رہے مگر سنتے آئے کاٹرک نہ پہنچ سکا جس پر شہریوں نے سنچری ایکسپریس کو شکایات لگاتے ہوئے بتایا کہ وہ صبح سات بجے سے اس جگہ بارش میں کھڑے ہیں کہ انہیں ستا آٹا مل جائے گا مگر آٹانہ ملنے پر وہ مایوس ہو کر گھروں کو جانے پر مجبور ہیں۔ کہا جا تا ہے کہ غریب لوگوں کو سنتے آئے کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے مگر کسی کو بھی آٹانہیں مل پارہا۔ ہم کہاں سے مہنگے داموں آٹا خرید میں۔لائنوں میں لگ کر کھڑے ہیں مگر کسی بھی فلور مل سے آٹا پوائنٹ پر نہیں آیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں ستا آٹا فراہم کیا جاۓ ورنہ ہم خود کشی کر نے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ہمارے گھروں میں فاقے پڑنے لگے ہیں۔ دوسری جانب فلور ملز مالکان کی جانب سے بتایا گیا کہ ہر پوائنٹ پر ایک سے چار ٹرک بھجوائے جار ہے ہیں تاہم اس پورٹ پر بھی آٹا فراہم کر دیا جاۓ گا مگر دن بھر شہری کھڑے رہے تاہم انہیں ستا آٹانہ مل سکا۔

12/01/2023

سندھ میں پشتونوں کیسا تھ امتیازی سلوک بند کیا جاۓ، ستار چشتی

لسانیت کے نام پر برادر اقوام میں نفرت پیدا کر نے کی سازش ناکام بنانا ہو گی
کوئٹہ ( آن لائن ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے گذشتہ روز بلوچستان کے مقامی پشتون شہری اور مریض کو کراچی میں سندھ پولیس کے جانب سے سڑک پر پھینکنے کی مذمت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ سندھ پولیس نے بلوچستان یا خیبر پختونخواہ کے لوگوں سے انسانیت سوز رویہ اختیار اور شناختی کار ڈ ہونے کے باوجود پشتونوں کی تذلیل کو معمول بنار کھا ہے۔ پی پی پی جو خود کو چاروں صوبوں کی جماعت شوکر تی ہے اور سندھ میں پشتونوں کے ساتھ ہراسانہ قسم رویہ اختیار کر نے سے نفرتیں پھیلتی ہیں جس سے نہ صرف انسانی حقوق کی پامالی ہے پشتونوں کو شناختی کارڈ کے نام پر تنگ کر کے جیل میں ڈالنا اور بے گناہ لوگوں کی تذلیل برادرانہ اقوام کے درمیان صدیوں پر محیط تعلقات کو خراب کرنے کی سازش ہے۔ سندھ میں بلوچستان کے لاکھوں پشتون دہائیوں سے کاروبار اور مزدوری کرتے ہیں اور اب روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والی پیپلز پارٹی کی حکومت میں روز گار چھینا جارہا ہے کسی صوبے میں کسی قوم کی تذلیل کر نے کی اجازت نہیں دی جاسکتی لسانیت اور قومیت کے نام پر نفرت پھیلا کر بدامنی پھیلائی جارہی ہے سندھ حکومت صور تحال کا نوٹس لے۔

22/12/2022

سال کے سب سے چھوٹے دن اور طویل ترین رات کے چند دلچسپ حقائق

کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات ہے؟

سال کے مختصر ترین دن کو راس الجدی یا winter solstice کہا جاتا ہے۔

گزشتہ 6 ماہ یعنی 22 جون سے پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں دن کے دورانیے میں کمی آرہی تھی مگر اب معاملہ الٹا ہوجائے گا یعنی دن کا دورانیہ بتدریج بڑھنے لگے گا۔

راس الجدی کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ بنیادی طور پر موسم سرما کے آغاز کا پہلا دن ہے جس کا آغاز کچھ ممالک میں 21 جبکہ پاکستان میں 22 دسمبر کو ہوا
کونسی جگہوں پر واقعی سب سے مختصر دن ہوتا ہے؟
اس موقع پر قطب شمالی میں دن کی روشنی ڈرامائی حد تک کم ہوتی ہے بلکہ وہاں لگ بھگ 24 گھنٹے تاریکی کا ہی راج ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں خط استوا کے شمال میں 85 میل دور واقع سنگاپور میں رہنے والوں کو کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوتا، کیونکہ وہاں جون کے مقابلے میں دسمبر میں سورج غروب ہونے کے وقت میں محض 9 منٹ کی کمی آتی ہے۔

یعنی وہاں پورا سال لگ بھگ 12 گھنٹے کا دن رہتا ہے۔

پیرس میں 8 گھنٹے 14 منٹ طویل دن ہوتا ہے اور لگ بھگ 16 گھنٹے طویل رات ہوتی ہے۔

ناروے کے شہر اوسلو میں سورج صبح 9 بج کر 18 منٹ پر طلوع ہوکر سہ پہر 3 بج کر 12 منٹ پر غروب ہوجاتا ہے یعنی 6 گھنٹے سے بھی کم وقت میں۔

اس کے مقابلے میں اسلام آباد میں صبح 7 بج کر 8 منٹ پر سورج طلوع ہوکر شام 5 بج کر 4 منٹ پر غروب ہوجاتا ہے، یعنی لگ بھگ 10 گھنٹے میں۔

امریکی ریاست الاسکا کے علاقے Nome میں تو سورج کی روشنی 3 گھنٹے 54 منٹ تک ہی نظر آتی ہے جس کے بعد 20 گھنٹے طویل شب کا آغاز ہوجاتا ہے

ایسا ہوتا کیوں ہے؟
ہماری زمین سورج کے گرد گھومتی ہے تو راس الجدی کے موقع پر سورج قطب جنوبی کی جانب جھکا ہوتا ہے اور شمالی نصف کرے سے دور ہوتا ہے تو یہاں سردیوں کا آغاز ہوتا ہے۔

اس وجہ سے دن کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے جبکہ موسم گرما میں اس سے الٹ ہوتا ہے۔

شمالی نصف کرے کے خطوں میں اگلے تین دنوں تک طلوع آفتاب کا وقت یہی رہے گا، البتہ سورج غروب ہونے کا وقت تبدیل ہوتا جائے گا۔

21/12/2022

پرائس کنٹرول کمیٹی کی سریاب و ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں ،18 گرانفروش گرفتار
کوئٹہ(21 دسمبر ، 2022)
پرائس کنٹرول کمیٹی کا گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کی سربراہی میں عملے نے مشرقی بائی پاس سیٹلائٹ ٹائون سریاب روڈ و ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 18گرانفرشوں کو گرفتار کر لیا ۔ دریں اثنا جنگ سے گفتگو میں اے سی سریاب نثار احمد لانگو کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارروائیاں جاری ہیں سرکاری نرخنامہ پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا ۔ گرانفروشوں سے کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی انہوں نے کہا کہ مصنوعی گرانی پیدا کر کے متوسط و غریب طبقے کی مشکلات میں اضافہ کردیا جاتا ہے ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل سے آگاہ ہے انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا ۔نثار احمد لانگو نے کہا کہ تجاوزات قائم کرنے سے بھی گریز کیا جائے جو بھی دکاندار تجاوزات قائم کریگا قانون کے مطابق اس سے نمٹا جائیگا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کے دروازے 24گھنٹے سائلین کیلئے کھلے ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

21/12/2022

کوئٹہ،ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد نے ایف آئی اے کی ٹیم یرغمال بنالی،میڈیا اہلکاروں پر تشدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا

کوئٹہ( 21 دسمبر ، 2022 ) ایف آئی اے کوئٹہ کی شارع اقبال پرمقامی منی ایکسچینج سینٹر میں حوالہ و ہنڈی میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی۔مشتعل تاجروں نے ایف آئی اے اور میڈیا ٹیموں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئےجیو نیوز سمیت دیگر میڈیا اور ایف آئی اے کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا ۔ ایف آئی اے نے متعدد دکانیں سیل کر دی حوالہ و ہنڈی میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔واقعہ کے خلاف مشتعل تاجروں نے سینٹرکے سامنے ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کرکےروڈ بلاک کردیاپولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے مشتعل ہجوم کی جانب سے میڈیا ٹیموں پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں حوالہ و ہنڈی کے حوالے سے شکایات پر ایف آئی اے کی کمرشل بینکنگ سرکل ٹیم نے شارع اقبال پر واقعہ مقامی منی ایکسچینج سینٹرحوالہ و ہنڈی میں ملوث افراد رکے خلاف کارروائی کی ایف آئی اے ٹیم کو دیکھتے ہی حوالہ ہنڈی میں ملوث تاجر مشتعل ہو گئے ایف آئی اے اور میڈیا ٹیموں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران انجمن تاجران کے بعض نمائندے بھی وہاں پہنچ گئے،جنہوں نے سینٹر کا گیٹ بند کردیا مشتعل تاجروں نے جیو نیوز اور دیگر نجی چینلز کی ڈی ایس این جیز کی گاڑیوں کے ٹائر خنجروں کے وار کر کے پھاڑ دئیے جبکہ ،ایف آئی کی گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔ تاہم اینٹی رائیٹس فورس اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر ایف ائی اے اور میڈیا کی ٹیموں کو سنٹرسے باہر نکلا جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم نے معتدد دکانوں کو سیل کر کے حوالہ و ہنڈی میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔واقعہ کے خلاف مشتعل تاجروں نے سینٹر کے سامنے ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیابعد ازاں تاجر منتشر ہوگئے اور شارع اقبال پر ٹریفک بحال کردی گئی۔ دوسری جانب ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل بلوچستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد علی ابڑو نے میڈیا کو بتایا کہ صوبے میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد شمار کی روشنی میں غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں ایک ماہ سے جاری ہیں۔ کوئٹہ کے شارع اقبال پر کارروائی کے دوران متعدد دکانوں کو سیل کر کے ریکارڈ قبضے میں لے کر ایک کروڑ سے زائد غیر ملکی کرنسی برآمد کی ہے جبکہ کچھ گرفتاریاں کی گئی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ میں مختلف مقامات پر اب تک 11 چھاپے مارے گئےدو مقدمات درج کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کا کارروبار کرنے والوں کے خلاف شارع اقبال کے مقامی سینٹر میں کارروائی عمل میں لائی گئی، یہ دکاندار اسٹیٹ بینک کی جانب سے بغیر اجازت نامے کے غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کررہے تھے انہوں نے بتایا کہ کارروائی میں ایران، بھارت، چین، ترکی، امریکی ڈالر اور یو ای اے کی کرنسی برآمد ہوئی ہے جبکہ پندرہ ایجنٹس کے حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں انہوں نے کہا کہ اس دوران تاجروں نے تعاون نہیں کیا اور کار سرکار میں مداخلت کی۔ درایں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ کی شارع اقبال (قندھاری) بازار میں مشتعل ہجوم کی جانب سے میڈیا ڈی ایس این جیز پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس ناخوشگوار واقعہ کی مذمت کی ہے وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور پولیس کو اشتعال انگیز کاروائی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta Media Memories posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share