Balochistan Higher Education Updates

Balochistan Higher Education Updates Guiding Balochistan’s Youth Towards Academic Excellence

محکمہ تعلیم سکولز بلوچستان نے بلوچستان کے 17 اضلاع کو ایڈہاک ٹیچنگ اسٹاف ریکروٹمنٹ پالیسی، 2026 کے تحت ایس ایس ٹی  (SSTs...
19/09/2026

محکمہ تعلیم سکولز بلوچستان نے بلوچستان کے 17 اضلاع کو ایڈہاک ٹیچنگ اسٹاف ریکروٹمنٹ پالیسی، 2026 کے تحت ایس ایس ٹی (SSTs) کی خالی آسامیوں کا اشتہار جاری کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا۔

اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 24 اکتوبر 2026 ہوگی

جبکہ امیدوار آن لائن محکمہ تعلیم سکولز کے پورٹل سے اپلائی کر سکیں گے۔

Provincial Education Minister Distributes Scholarship Cheques Among 186 District ToppersQuetta, 18 September 2026: Provi...
18/09/2026

Provincial Education Minister Distributes Scholarship Cheques Among 186 District Toppers

Quetta, 18 September 2026: Provincial Minister for Education, Madam Raheela Hameed Khan Durrani, distributed scholarship cheques worth Rs. 300,000 each among 186 district toppers of F.A. and F.Sc. examinations from 31 districts of Balochistan under the Mohtarma Benazir Bhutto District Toppers Scholarship Programme.

The cheque distribution ceremony was held at Government Girls Degree College, Jinnah Town, Quetta, and was attended by senior officials of the Colleges Directorate, including Director Colleges Prof. Hussain Baloch, Joint Director Colleges Prof. Sayeeda Naz, Additional Director Prof. Zeba Kamal, and Scholarship Officer Qaiser Ali Baloch.

Addressing the ceremony, Provincial Minister Madam Raheela Hameed Khan Durrani congratulated the scholarship recipients on their outstanding academic achievements. She said that talented students demonstrating exceptional educational performance across Balochistan represent the future of the province and deserve recognition, encouragement, and opportunities to pursue higher education.

The Minister reaffirmed the Government of Balochistan's commitment to supporting deserving and high-achieving students and stated that every possible effort would be made to facilitate talented young people in continuing their education and realizing their academic potential.

She further emphasized that merit-based scholarships play an important role in recognizing academic excellence, motivating students, and enabling deserving youth from across the province to pursue higher education.

Senior officials of the Education Department, principals of various colleges, professors, parents, and scholarship recipients attended the ceremony.

جامعہ بلوچستان میں اساتذہ کے قومی تربیتی پروگرام  کی اختتامی اور اسناد کی تقسیم کی تقریب آج  منعقد ہوئی۔18 ستمبر 2026: ش...
18/09/2026

جامعہ بلوچستان میں اساتذہ کے قومی تربیتی پروگرام کی اختتامی اور اسناد کی تقسیم کی تقریب آج منعقد ہوئی۔

18 ستمبر 2026: شعبہ تعلقات عامہ، جامعہ بلوچستان

جامعہ بلوچستان میں اساتذہ کے قومی تربیتی پروگرام (National Outreach Program for Faculty Tier-1) کی اختتامی اور اسناد کی تقسیم کی تقریب آج سنڈیکیٹ ہال، وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹرنور آمنہ ملک، منیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، اسلام آباد تھیں، جبکہ صدارت وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کی۔ حکومت بلوچستان کی نمائندہ محترمہ صبا گل نے بھی بطور مہمان شرکت کی۔

یہ پندرہ روزہ تربیتی پروگرام نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، اسلام آباد کے اشتراک سے یونیورسٹی ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر ، جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام 29 جون تا 20 جولائی 2026 تک جاری رہا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور NAHE کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر آمنہ ملک نے اپنے خطاب میں اساتذہ کی جدید تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

آخر میں ڈائریکٹر یونیورسٹی ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹ جناب جہانگیر خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مہمان خصوصی ڈاکٹر نورآمنہ ملک نے تمام فیکلٹی ممبران میں اسناد تقسیم کیں۔

📢 اہم اطلاع📢 𝗜𝗠𝗣𝗢𝗥𝗧𝗔𝗡𝗧 𝗡𝗢𝗧𝗜𝗙𝗜𝗖𝗔𝗧𝗜𝗢𝗡📚 میٹرک (ایس ایس سی) سالانہ امتحانات 2027 کا آغاز دسمبر 2026 کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔🏫 ...
18/09/2026

📢 اہم اطلاع
📢 𝗜𝗠𝗣𝗢𝗥𝗧𝗔𝗡𝗧 𝗡𝗢𝗧𝗜𝗙𝗜𝗖𝗔𝗧𝗜𝗢𝗡

📚 میٹرک (ایس ایس سی) سالانہ امتحانات 2027 کا آغاز دسمبر 2026 کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔

🏫 تمام متعلقہ تعلیمی ادارے ضروری انتظامات مکمل کریں اور امیدواروں کی امتحانی کارروائی مقررہ وقت میں مکمل کروائیں۔

📌 تفصیلی تاریخ نامہ اور دیگر امتحانی ہدایات بعد ازاں جاری کی جائیں گی۔

📚 𝗦𝗦𝗖 𝗔𝗻𝗻𝘂𝗮𝗹 𝗘𝘅𝗮𝗺𝗶𝗻𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 𝟮𝟬𝟮𝟳 is scheduled to commence in the 𝗳𝗶𝗿𝘀𝘁 𝘄𝗲𝗲𝗸 𝗼𝗳 𝗗𝗲𝗰𝗲𝗺𝗯𝗲𝗿 𝟮𝟬𝟮𝟲.

🏫 All concerned institutions are requested to make necessary arrangements and complete required formalities within the prescribed time.

📌 Detailed date sheet & examination instructions will be issued separately.


#تعلیم #کوئٹہ

17/09/2026

یہ ویڈیو صرف آپ کے بچے کا نصیب نہیں پورے گھر پورے خاندان کا نصیب بدل دے گی ۔لازمی ویڈیو دیکھئیے اور شئیر کیجیے اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجیے

LUMS National Outreach Programme
This video will transform not only your child's destiny but that of your entire household and family. Be sure to watch and share the video, and please express your views in the comments.

(Video Credit:- JDC Foundation, Pakistan)

Application link:-
https://nopscs.lums.edu.pk/application/

17/09/2026

شامی عالم ابو بلال نے بشار الاسد کی حکومت کے دوران ملک چھوڑتے وقت اپنی قیمتی کتابیں گھر کی ایک دیوار کے پیچھے چھپا دی تھیں۔ تقریباً 15 سال بعد وہ اپنے گھر واپس لوٹے، دیوار تھوڑی اور اپنی محفوظ لائبریری دوبارہ حاصل کرلی۔ دیوار کے پیچھے سینکڑوں دینی و علمی کتابیں، قرآنِ کریم کی قراءت سے متعلق اجازت نامے اور دیگر اہم دستاویزات موجود تھیں، جو برسوں بعد بھی محفوظ رہیں۔
(ویڈیو بہ شکریہ 9 نیوز)

کوئتہ17 ستمبر:- گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہمیں ملک بھر کی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبے میں دس لاکھ م...
17/09/2026

کوئتہ17 ستمبر:-
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہمیں ملک بھر کی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبے میں دس لاکھ ماہرین تیار کرنے ہوں گے۔ اس عظیم خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے تمام پبلک سیکٹر کی جامعات کے وائس چانسلرز کو کلیدی اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور ان کی پوری ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں تاہم وویمن یونیورسٹی کو پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹیز میں لانے کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے تحت سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے کیمپسز خضدار، پشین اور نوشکی کے ان تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرائز کیا جائیگا جنہیں بھرتی کے تمام قانونی تقاضے اور مقررہ ضوابط مکمل کرنے کے بعد کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا تھا اور جو تاحال اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ریگولرائزیشن کے عمل سے قبل ملازمین کے دستاویزات اور دیگر مطلوبہ کوائف کی مکمل تصدیق کیلئے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار بہادرخان وویمن یونیورسٹی کے سولہویں سینیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عامر رانا، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ، صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ہاشم خان غلزئی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی سینیئر عہدیدار ڈاکٹر نور آمنہ ملک، قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن نورین بانو لہڑی، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی سمیت دیگر سینیٹ ممبران موجود ہیں۔

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وویمن یونیورسٹی کے سولہویں سینیٹ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے تمام امور و معاملات میں میرٹ کی پاسداری پر صورت میں یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وویمن یونیورسٹی کی رینکنگ اینڈ اسکورنگ میں مسلسل اضافہ ہونا خوش آئند ہے۔ گورنر مندوخیل نے اس بات پر زور دیا کہ معیاری تعلیم اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ماڈرن اسکلز ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دیں تاکہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس معاشرے کی معاشی و معاشرتی تعمیر و ترقی میں بامعنی شراکت کے قابل بن سکیں۔

آخر میں سردار بہادرخان وویمن یونیورسٹی کے سولہویں سینیٹ اجلاس کے شرکاء کی تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔

🇵🇰 اہم سرکاری اعلامیہوفاقی حکومت نے چار روزہ ورکنگ ویک کا شیڈول جاری کر دیاکابینہ ڈویژن کی جانب سے 16 ستمبر 2026 کو جاری...
17/09/2026

🇵🇰 اہم سرکاری اعلامیہ

وفاقی حکومت نے چار روزہ ورکنگ ویک کا شیڈول جاری کر دیا

کابینہ ڈویژن کی جانب سے 16 ستمبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چار روزہ ورکنگ ویک کے تحت:

کام کے دن: پیر، منگل، بدھ اور جمعرات
تعطیلات: جمعہ، ہفتہ اور اتوار

نوٹیفکیشن کے مطابق BS-20 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران یا ماہانہ 3 لاکھ روپے یا اس سے زائد تنخواہ لینے والے افسران رضاکارانہ طور پر دو دن کی تنخواہ سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔

تاہم صحت اور تعلیم کے شعبوں سے وابستہ سرکاری ملازمین اس شق سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کابینہ سیکرٹری کی منظوری سے جاری کیا گیا۔

وفاقی حکومتپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔تمام دکانیں، مارکیٹیں، ...
17/09/2026

وفاقی حکومت
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

تمام دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مال، بازار، ڈیپارٹمنٹل اسٹور، جنرل سٹور رات 9 بجے تک کھلیں رہیں گے، نوٹیفیکیشن

میرج ہال، مارکیز اور تمام کمرشل جگہیں رات 10 بجے تک کھلیں رہیں گی، نوٹیفیکیشن

ریسٹورنٹس، کیفے، فوڈ آؤٹ لیٹس، فروٹ و سبزی کی دکانیں رات 11 بجے تک کھلیں رہیں گی، نوٹیفیکیشن

17/09/2026

سیکریٹری سکول بلوچستان کا کنٹریکٹ ملازمین کی تعیناتی کے حوالے سے بڑا انکشاف۔
(ویڈیو بہ شکریہ کوئٹہ وائس)

Address

Quetta

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:00
Tuesday 09:00 - 15:00
Wednesday 09:00 - 15:00
Thursday 09:00 - 15:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 15:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Higher Education Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Balochistan Higher Education Updates:

Shortcuts

Share