ENN News Balochistan

ENN News Balochistan EYE 📸 ON News Network this is a news channel

سلام دوستوں یہ لڑکی ایک بھائی کو  عصر کو ملی ہے جسکی بھی ہے مہربانی کر کے اس سے اس نمبر پر رابطہ کرے 0302 3838131
21/09/2026

سلام دوستوں یہ لڑکی ایک بھائی کو عصر کو ملی ہے جسکی بھی ہے مہربانی کر کے اس سے اس نمبر پر رابطہ کرے
0302 3838131

21/09/2026

آج بھی وقت ہے ذمہ دار افراد آگے ائے اپنے حصے کا کام کرے
وائس آف پختون کے میروائس خان ترین کو جہانزیب خان کاکڑ کا انٹرویو

21/09/2026

کوئٹہ چلتن زون میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، متعدد تجاوزات ہٹا دی گئیں

کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے مطابق اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بریچ کی خصوصی ہدایت پر شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک و شہری آمدورفت کی روانی بہتر بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں چلتن زون کے علاقے چالو باوڑی منی مارکیٹ میں بلاک نمبر 1 سے 4 تک تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کارروائی چلتن زون کے سپروائزر انجینئر سرور زہری کی نگرانی میں کی گئی۔

کارروائی کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری جگہوں پر قائم تجاوزات کو ہٹایا گیا جبکہ متعلقہ دکانداروں اور تجاوزات قائم کرنے والوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری حدود میں کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کریں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام کے مطابق شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

میرا 2024 کا تحریرتحریر:۔ جہانزیب خانہم ایک ایسے دور میں داخل ہو چکے ہیں جہاں قبائلیت، ہماری پہچان، آہستہ آہستہ ہمارے در...
21/09/2026

میرا 2024 کا تحریر
تحریر:۔ جہانزیب خان
ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو چکے ہیں جہاں قبائلیت، ہماری پہچان، آہستہ آہستہ ہمارے درمیان سے رخصت ہو رہی ہے۔
آج بھی وقت ہے کہ ہم اپنی قبائلی روایات، اقدار اور ان عظیم قبائلی شخصیات کی قدر کریں جنہوں نے برسوں ہمارے معاشرے کو سنوارا، سنبھالا اور مشکلات میں راہ دکھائی۔

ایک وقت آنے والا ہے جب دو قوموں، دو گروہوں یا دو افراد کے درمیان تنازع ہوگا — مگر حل نکالنے والا کوئی نہیں ہوگا۔
آج بعض لوگ نہ صرف مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے سے گریز کر رہے ہیں بلکہ الٹا ان قبائلی نظاموں کو نقصان پہنچا رہے ہیں جو صدیوں سے ہماری شناخت رہے ہیں۔

میں آج بھی گواہ ہوں کہ جب کہیں کوئی تنازع جنم لیتا ہے تو یہی قبائلی مشران سب سے پہلے آگے بڑھ کر اسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں، اور اگر مسئلہ پرانا ہو، تو دن رات محنت کر کے اسے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

میں اپنے نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں، خصوصاً اُن لوگوں سے جو خود کو "زیادہ باشعور" یا "ترقی یافتہ" سمجھتے ہیں، کہ
آپ ضرور تعلیم حاصل کریں، دنیا کا مقابلہ کریں، لیکن اپنی قبائلی روایات کو مت چھوڑیں۔
کیونکہ یہی روایات اور یہی قبائلی مشران ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہمیں عدالتوں، تھانوں، اور بڑی بڑی قانونی الجھنوں سے بچایا ہے۔

ہاں! مانتا ہوں کہ قبائلی نظام میں بعض ایسے واقعات بھی ہوئے ہیں جن سے لوگ مطمئن نہیں۔ مگر وہ قبائلی نظام کی نہیں بلکہ انفرادی اشخاص کی غلطیاں تھیں۔
قبائلی نظام آج بھی عدل، وقار اور بھائی چارے کی علامت ہے۔

اگر ہم نے آج بھی ان روایات کو دوبارہ فعال نہ کیا،
اگر مشران نے اپنے اختلافات نہ بھلائے،
تو وہ وقت دور نہیں جب ہم سب ایک ایسی آگ میں جھلسیں گے جس پر ہمارا کوئی اختیار نہیں ہوگا۔

لہٰذا آج بھی موقع ہے — مشران کو چاہیے کہ وہ یکجہتی، برداشت اور قبائلی وحدت کے لیے آگے بڑھیں، تاکہ ہمارا قبائلی نظام محفوظ رہے، اور ہماری آنے والی نسلیں ایک بے بنیاد، بے اصول، اور بے وقار نظام کی نذر نہ ہوں۔

21/09/2026

زیارت کے مقامی لوگ پولیس پر حملے کو افواہ قرار دے رہے ہیں
تصدیقی اطلاع کچھ دیر میں

اسلام آباد تحریک انصاف کے رہنما ملک عادل خان بازئی کو اسلام آباد سے گرفتار
21/09/2026

اسلام آباد تحریک انصاف کے رہنما ملک عادل خان بازئی کو اسلام آباد سے گرفتار

20/09/2026
20/09/2026

پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی تشکیل خان کی لیویز اہلکاروں پر ف۔ائ۔ر۔ن۔گ، 2 اہلکار ز۔خ۔م۔ی
الیکٹرانک میڈیا

20/09/2026

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقہ مان غنڈی میں موٹرسائیکل اور مال بردار گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں آگ سے جھلس کر ایک شخص جانبحق

جمعیت علمائے اسلام سینیٹر عبدالشکور خان عبیزئی کو چین جانے سے روک دیا گیاسینیٹر عبدالشکور خان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ...
20/09/2026

جمعیت علمائے اسلام سینیٹر عبدالشکور خان عبیزئی کو چین جانے سے روک دیا گیا

سینیٹر عبدالشکور خان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام نے چین جانے سے روک دیا، ذرائع

سینیٹر عبدالشکور خان عبیزئی چین روانگی کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے، ذرائع

ایف آئی اے حکام نے سینیٹر عبدالشکور خان عبیزئی کو اسٹاپ لسٹ میں نام نہ ہونے کے باوجود بھی چین جانے سے روک دیا گیا، ذرائع

نام اسٹاپ لسٹ میں شامل نہیں تو سینیٹر عبدالشکور خان عبیزئی کو چین جانے سے روکنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی، ذرائع


ایف آئی اے حکام نے سینیٹر عبدالشکور خان عبیزئی کو روکنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں کی، ذرائع

اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹر عبدالشکور خان عبیزئی کو روکنے کے معاملے پر ایف آئی اے حکام کا مؤقف اب تک سامنے نہیں آسکا، ذرائع

ایف آئی اے نے سینیٹر عبدالشکور خان عبیزئی کو کس قانون یا حکم کے تحت چین جانے سے روکا؟ سوال اٹھ گیا

سینیٹر عبدالشکور خان عبیزئی کا چین جانے والی پرواز بھی مس ہوگئی، ذرائع

سینیٹر عبدالشکور خان عبیزئی تاحال اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود، باہر جانے کی بھی اجازت نہیں دے رہے ہیں، ذرائع

اسٹاپ لسٹ میں نام نہ ہونے کے باوجود آف لوڈنگ، سینیٹر عبدالشکور خان کے معاملے نے سوالات اٹھا دیے

سینیٹر کا نام اسٹاپ لسٹ میں نہ ہونے کے باوجود ایف آئی اے کو روکنے کا حکم کہاں سے ملا ؟

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ENN News Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share