Bolta Balochistan Media

Bolta Balochistan Media Bolta Balochistan periodically brings to the issues,news and current affairs of Balochistan.
(2)

26/09/2026

گزشتہ شب ڈغاری میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کو ناکام بنا دیا گیا 9 حملہ آور ہلاک کردیئے گئے۔

ڈیرہ بگٹی کے لوٹی میں جھڑپ، 6 دہشت گرد ہلاک 7 گرفتار امن فورس کا اہلکار شہید۔کوئٹہ(بولتا بلوچستان) ڈیرہ بگٹی کے سب ڈویژن...
26/09/2026

ڈیرہ بگٹی کے لوٹی میں جھڑپ، 6 دہشت گرد ہلاک 7 گرفتار امن فورس کا اہلکار شہید۔

کوئٹہ(بولتا بلوچستان) ڈیرہ بگٹی کے سب ڈویژن شہید فضل خان کے علاقے لوٹی میں امن فورس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں ذرائع کے مطابق 6 دہشت گرد ہلاک اور 7 کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع بولتا بلوچستان کے مطابق جھڑپ کے دوران امن فورس کا ایک اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے سکھر منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع بولتا بلوچستان کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

26/09/2026

دکی تعمیراتی سائٹ پر مسلح دہشتگردوں کا حملہ 12 پنجابی مزدور اغواء،نجی سیکیورٹی گارڈ شہید۔

دکی میں کنسٹرکشن کیمپ پر مسلح حملہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 11 مزدور مبینہ طور پر اغواء ایک نجی سیکیورٹی گارڈ شہید جبکہ ...
26/09/2026

دکی میں کنسٹرکشن کیمپ پر مسلح حملہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 11 مزدور مبینہ طور پر اغواء ایک نجی سیکیورٹی گارڈ شہید جبکہ راہگیر سمیت دو افراد زخمی۔

کوئٹہ(بولتا بلوچستان)دکی کے علاقے نانا صاحب زیارت کے قریب پلڑی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ مزدور ذرائع کے مطابق مسلح افراد اور کیمپ میں تعینات نجی سیکیورٹی گارڈز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک سول سیکیورٹی گارڈ شہید جبکہ راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع بولتا بلوچستان کے مطابق حملہ آوروں نے کیمپ میں موجود مزدوروں کے شناختی کارڈز چیک کیے اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے 11 مزدوروں کو مبینہ طور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کیمپ میں موجود مشینری کو بھی نذرِ آتش کردیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی، تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔ ذرائع بولتا بلوچستان کے مطابق واقعے کی مزید معلومات اور مغوی مزدوروں سے متعلق صورتحال واضح ہونے کا انتظار ہے۔

25/09/2026

کوئٹہ مسلح افراد نے ڈغاری میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر کیا ہے علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات ہیں۔

25/09/2026

سیکیورٹی فورسز کا شعبان بلوچستان میں افغان فتنہ الخوارج دہشتگردوں کیخلاف آپریشن 24 دہشتگرد جہنم واصل۔

25/09/2026

منگچر میں مسلح افراد داخل، خواتین بھی شامل مختلف مقامات پر ناکہ بندی و فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات۔

25/09/2026

چشمہ اچوزئی میں دل دہلا دینے والا واقعہ ماں نے مبینہ چھری کے وار کرکے 20 روز اور ایک سال کے دو کمسن بچوں کو قتل کردیا۔

چشمہ اچوزئی میں دل دہلا دینے والا واقعہ ماں نے مبینہ چھری کے وار کرکے 20 روز اور ایک سال کے دو کمسن بچوں کو قتل کردیا۔کو...
25/09/2026

چشمہ اچوزئی میں دل دہلا دینے والا واقعہ ماں نے مبینہ چھری کے وار کرکے 20 روز اور ایک سال کے دو کمسن بچوں کو قتل کردیا۔

کوئٹہ(بولتا بلوچستان) کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی بائی پاس پر ایک گھر میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے اپنے دو کمسن بچوں کے گلے کاٹ دیے۔

ذرائع بولتا بلوچستان کے مطابق واقعے میں ایک سال اور 20 روز کے دونوں بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ خاتون نے مبینہ طور پر خود کو بھی چھری کے وار سے زخمی کرلیا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہے۔

ذرائع بولتا بلوچستان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام نے کارروائی شروع کردی، تاہم واقعے کی اصل وجوہات اور محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Address

167-F Universal Complex
Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bolta Balochistan Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bolta Balochistan Media:

Shortcuts

Share

Category