IBN News

16/09/2026

سینٹرل سینئیر وائس پریزیڈنٹ وومین ونگ پاکستان تحریک انصاف و سابقہ رکن قومی اسمبلی محترمہ منورہ بلوچ

16/09/2026

ہماری جدوجہد کا بنیادی مقصد آئین اور قانون کی بالادستی، جمہوری اصولوں کا تحفظ اور عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی ہے۔

آج پاکستانی قوم اپنے بنیادی آئینی، جمہوری اور معاشی حقوق کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی یکساں حکمرانی ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے عوام کو ان کے حقوق، انصاف اور باوقار زندگی کی ضمانت دی جا سکتی ہے

16/09/2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مکہ دفاعی معاہدے کو دفاعی تعاون قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ملک کے خلاف نہیں اور پاک چین تعلقات سے متصادم نہیں۔

16/09/2026

کوئٹہ: جناح ٹاؤن میں مین روڈ پر سڑک ٹوٹنے اور گڑھا پڑنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رکشہ، موٹر سائیکل، سائیکل اور پیدل چلنے والے افراد روزانہ پریشانی اٹھا رہے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لے کر سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

16/09/2026

رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان جناب اصغر علی ترین نے کہا کہ:
“ہم ان شاء اللہ ہر وقت اپنی تاجر برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تاجروں کو درپیش مسائل اور ان کے جائز مطالبات کو ہر متعلقہ فورم پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ تاجر برادری ہماری معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔”

16/09/2026

ن — اہم خبر

مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان پاکستان کی جانب سے خادمِ پشین، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و ایم پی اے پشین جناب اصغر علی خان ترین صاحب کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اصغر علی خان ترین صاحب نے تاجرانِ بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید عبدالقیاوم آغا، یاسین، یوسف، نعمان کاکڑ سمیت دیگر عہدیداران نے اس موقع پر شرکت کی۔

تاجروں کے مسائل کے حل اور ان کی آواز مؤثر انداز میں متعلقہ فورمز تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

16/09/2026

مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان پاکستان کی جانب سے خادمِ پشین، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و ایم پی اے پشین جناب اصغر علی خان ترین صاحب کو تاجرانِ بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے بے انتہا کوششیں کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید عبدالقیاوم آغا، یاسین ، یوسف، نعمان کاکڑ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

16/09/2026

کوئٹہ: تاجر اتحاد بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر سید حاجی محمد حیدر آغا اور کابینہ نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و ایم پی اے پشین حاجی اصغر علی خان ترین کو تاجرانِ بلوچستان کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے بھرپور کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ تاجر اتحاد نے ان کی خدمات کو تاجر برادری کے لیے قابلِ قدر قرار دیا۔
تاجر اتحاد بلوچستان (رجسٹرڈ)، کوئٹہ

16/09/2026

27 ستمبر لانگ مارچ آگاہی مہم — ورکرز کنونشن

کوئٹہ ڈویژن کے زیرِ اہتمام 27 ستمبر لانگ مارچ کی آگاہی مہم کے سلسلے میں ورکرز کنونشن، زیرِ صدارت زین العابدین خان خلجی، ڈویژن صدر، منعقد ہوا، جبکہ مہمانِ خاص صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ تھے۔

ہماری جدوجہد کا بنیادی مقصد آئین اور قانون کی بالادستی، جمہوری اصولوں کا تحفظ اور عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی ہے۔

آج پاکستانی قوم اپنے بنیادی آئینی، جمہوری اور معاشی حقوق کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی یکساں حکمرانی ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے عوام کو ان کے حقوق، انصاف اور باوقار زندگی کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔

آئیں، 27 ستمبر کو آئین، قانون کی بالادستی اور عوام کے بنیادی حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

Address

Quetta
Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IBN News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to IBN News:

Shortcuts

Share