Town Planning-QDA

Town Planning-QDA Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Town Planning-QDA, Advertising/Marketing, Sariab Link Road, Quetta.

09/02/2026
Afra City and Jan Town-I-II...Completion Of Development Works.
09/02/2026

Afra City and Jan Town-I-II...Completion Of Development Works.

29/01/2026

کوئٹہ 29جنوری۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ کمیٹی کاایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی، ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ مرزا بلال حسن، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی عابد محمود، ڈائریکٹر کیو ڈی اے آصف علی، ڈی ایس پی ٹریفک سیف اللہ درانی، ایس پی سٹی کوئٹہ نعمان ظفر، چیف آرکیٹیکٹ عبدالعزیز زہری کے علاوہ کیو ڈی اے، بی پی اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ ماسٹر پلان کی تیاری اور اس پر عملدرآمد سے متعلق مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بلڈنگ کوڈز، نکاسیٔ آب، پارکنگ کے مسائل اور شہری ترقی سے متعلق جاری و مجوزہ منصوبوں پر غور و خوض کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ ماسٹر پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دے کر اس پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر کی بے ہنگم توسیع کو روکا جا سکے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلڈنگ کوڈز پر سختی سے عملدرآمد ناگزیر ہے اور نئی تعمیرات میں پارکنگ کی سہولت کو لازمی قرار دیا جائے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ ماسٹر پلان میں نکاسی آب کے لیے خصوصی انتظامات شامل کیے جائیں تاکہ برساتی نالوں اور ڈرینج کے دیرینہ مسائل کا مستقل حل ممکن ہو سکے اور شہری سیلاب سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اے سی ایس کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو جبکہ ٹیکنیکل کمیٹی میں ایس پی ٹریفک اور چیف آرکیٹیکٹ میٹروپولیٹن کو لازمی شامل کیا جائے تاکہ تمام منصوبے ٹریفک، شہری ضروریات اور تکنیکی تقاضوں کے مطابق ترتیب دیے جا سکیں اور پائیدار شہری ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطہ مزید مؤثر بنانے اور منصوبہ بندی کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

22/01/2026

ڈی جی کیو۔ڈی۔اے کا پیغام عوام کے نام۔

18/01/2026

🌳 کوئٹہ کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری — شہر کے دل میں جنگل! 🌳

شہری بحالی کی جانب ایک تاریخی قدم کے طور پر، حکومتِ بلوچستان سریاب روڈ پر — جو کوئٹہ کے عین وسط میں واقع ہے — ایک بڑے شہری شجرکاری منصوبے کا آغاز کر رہی ہے۔

🌱 32 ایکڑ رقبے پر ایک مکمل اربن فاریسٹ (شہری جنگل) قائم کیا جائے گا، جو کوئٹہ کے لیے سبز پھیپھڑے کا کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے کو کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (QDA) تیار کرے گی۔

اس منصوبے کے فوائد: ✔ فضائی آلودگی میں کمی
✔ شہری موسم میں بہتری
✔ نظرانداز شدہ علاقے کو سرسبز شناخت دینا
✔ کوئٹہ کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ

یہ صرف علامتی شجرکاری نہیں ہے۔
یہ شہر کی سطح پر ماحولیاتی بہتری کا ایک بڑا قدم ہے۔

کوئٹہ صرف پھیل نہیں رہا —
کوئٹہ دوبارہ سانس لے رہا ہے۔





With Ameer Hamza – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
18/01/2026

With Ameer Hamza – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

15/01/2026

. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . !اطلاع عام
کسی بھی ہاؤسنگ اسکیم کے بارے میں معلومات یا شکا یت
حا صل کرنے کے لۓ ہمیں مسیج کریں ۔یا نیچے دیے گۓ نمبر پر رابطہ کریں۔
081-9211443

14/01/2026

Check out Town Planning QDA’s video.

QDA Approved Housing Schemes Updated List....نیچے دیۓ گے اسکیمات کے علاوہ کوہٹہ شہر میں جتنے بھی        اسکیمات بناۓ گۓ ...
13/01/2026

QDA Approved Housing Schemes Updated List....
نیچے دیۓ گے اسکیمات کے علاوہ کوہٹہ شہر میں جتنے بھی
اسکیمات بناۓ گۓ ہیں۔کیو۔ڈی۔اے ٹاؤن پلاننگ رولز کے مطابق تمام اسکیمات غیر قانونی تصور کیے جاتے ہیں۔
اور کیو۔ڈی۔اے ۔۔عوام الناس کو ہدایت کرتا ہے کہ اس کے علاوہ کسی بھی قسم کی اسکیمات میں لین دین سے گریز کریں۔شکریہ

04/10/2025

Address

Sariab Link Road
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Town Planning-QDA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share