Aamir Amin

Aamir Amin Journalist & Graphics Designer ll Vice President National Press Club (R) RYK ll Bureau Chief Ausaf Media Group RYK ll Chairman District Printing Press RYK

میپکو ایس ڈی او SDO چوک بہادر پور شہروز خان گنڈاپور کو سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیا، نوٹیفکیشن ج...
17/07/2026

میپکو ایس ڈی او SDO چوک بہادر پور شہروز خان گنڈاپور کو سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

رحیم یار خان: میپکو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کیمطابق ایس ڈی او (آپریشن) میپکو چوک بہادرپور انجینئر شہروز خان گنڈاپور کو فوری طور پر سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ یہ ذمہ داری موجودہ ایس ڈی او انجینئر اسرار احمد کی پری پروموشن ٹریننگ کے دوران انجام دیں گے۔

واضح رہے انجینئر شہروز خان گنڈاپور اس سے قبل تقریباً 2 سال تک ایس ڈی او سیٹلائٹ ٹاؤن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جہاں انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی، مؤثر انتظامی صلاحیتوں اور صارفین کے مسائل کے بروقت حل کے باعث ایک اچھی شہرت حاصل کی۔ ان کی اسی پیشہ ورانہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ایک بار پھر سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن کا اضافی چارج سونپا گیا ہے تاکہ ادارے کے امور بلا تعطل جاری رہیں۔

نون لیگی حکومت کو تشہیر کا جنون سوار، کرنسی نوٹوں پر بھی نواز شریف کی تصویر لگانے کا مطالبہ کردیا۔ہسپتالوں، پارکوں، سڑکو...
22/06/2026

نون لیگی حکومت کو تشہیر کا جنون سوار، کرنسی نوٹوں پر بھی نواز شریف کی تصویر لگانے کا مطالبہ کردیا۔

ہسپتالوں، پارکوں، سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کو اپنے نام سے منسوب کرنے کے بعد لیگی MPA ارشد ملک نے پنجاب اسمبلی کے فلور پر 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر قائدِ اعظم کیساتھ نواز شریف کی تصویر لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

جس تیزی سے نون لیگی حکومت ہر چیز کو اپنی قیادت کے نام سے جوڑنے میں مصروف ہے اُسے دیکھ کر لگتا ہے کہ کہیں ایک دن مُلک کا نام بھی نون لیگی قیادت کے نام پر رکھنے کی تجویز نہ آجائے۔۔۔!

شیخ زاید میڈیکل کالج/ہسپتال رحیم یار خان سے منسلک ہب اینڈ اسپوک ماڈل ہسپتال ظاہر پیر میں چارج نرس (مرد و خواتین) کی آسام...
19/06/2026

شیخ زاید میڈیکل کالج/ہسپتال رحیم یار خان سے منسلک ہب اینڈ اسپوک ماڈل ہسپتال ظاہر پیر میں چارج نرس (مرد و خواتین) کی آسامیوں کا اعلان۔ مجموعی طور پر 43 آسامیاں دستیاب ہیں۔۔۔!

عمر کی حد 21 سے 28 سال مقرر

تعیناتی 3 سالہ کنٹریکٹ پر ہوگی، کارکردگی کی بنیاد پر توسیع ممکن

ماہانہ تنخواہ 85 ہزار روپے جبکہ سالانہ 10 فیصد اضافہ بھی دیا جائے گا۔

اہلیت: بی ایس سی نرسنگ (4 سالہ) یا ڈپلومہ ان جنرل نرسنگ کے ساتھ پاکستان نرسنگ کونسل کی رجسٹریشن لازمی۔

پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے مرد و خواتین امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

سرکاری اداروں کے گریجویٹس کو ترجیح دی جائے گی۔

درخواستیں مقررہ فارم پر جمع کرائی جائیں گی۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ اشتہار کی اشاعت کے 15 دن بعد ہوگی۔

انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر ضروری دستاویزات پیش کرنا لازمی ہوگا۔

امیدواروں کو کوئی TA/DA نہیں دیا جائے گا۔

📢 ظاہر پیر اور گرد و نواح کے عوام کے لیے اہم اطلاعتمام اہلِ علاقہ ظاہر پیر اور گرد و نواح کے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ...
17/06/2026

📢 ظاہر پیر اور گرد و نواح کے عوام کے لیے اہم اطلاع

تمام اہلِ علاقہ ظاہر پیر اور گرد و نواح کے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بروز جمعرات، 18 جون 2026ء سے ہب اینڈ سپوک ماڈل شیخ زید ہسپتال ظاہر پیر میں باقاعدہ او پی ڈی (OPD) سروسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ہسپتال میں مریضوں کے معائنے، تشخیص اور ابتدائی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے روزانہ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک خدمات دستیاب ہوں گی۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ صحت سے متعلق مسائل کے لیے اس سہولت سے بھرپور استفادہ کریں اور یہ اطلاع اپنے عزیز و اقارب تک بھی پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس طبی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

🏥 ہب اینڈ سپوک ماڈل شیخ زید ہسپتال ظاہر پیر

🕗 اوقاتِ کار: صبح 8:00 بجے تا دوپہر 3:00 بجے

آپ کی صحت، ہماری ترجیح

اے سی والے کمروں میں بیٹھ کر، جن لوگوں نے کبھی بجلی کا بل اپنی جیب سے نہ دیا ہو، جنہیں راشن، پٹرول، رہائش اور دیگر مراعا...
14/06/2026

اے سی والے کمروں میں بیٹھ کر، جن لوگوں نے کبھی بجلی کا بل اپنی جیب سے نہ دیا ہو، جنہیں راشن، پٹرول، رہائش اور دیگر مراعات مفت میسر ہوں اور جو لاکھوں روپے کی تنخواہیں وصول کرتے ہوں، جب وہ غربت کے اعداد و شمار مرتب کریں گے تو انہیں 8,483 روپے کمانے والا شخص غریب نہیں، بلکہ اچھا خاصا خوشحال ہی دکھائی دے گا۔

ایسے اعداد و شمار جاری کرکے عوامی شعور اور زمینی حقائق کا مذاق اڑانے والوں کو کم از کم شرم آنی چاہیے۔۔۔!

Breaking News 👇🏼پاکستان، ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کروانے میں کامیاب، وزیراعظم پاکستان کی تصدیقوزیراعظم شہباز ش...
12/06/2026

Breaking News 👇🏼
پاکستان، ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کروانے میں کامیاب، وزیراعظم پاکستان کی تصدیق

وزیراعظم شہباز شریف امریکہ ایران امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے کچھ دیر بعد جنیوا (سوئٹزرلینڈ) روانہ ہونگے

ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یارخان کے ممبر ارسلان شوکت مہاندرہ اور ٹرانسجینڈرکمیونٹی کی نمائندہ چندہ کے درمیان پیدا ہو...
07/06/2026

ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یارخان کے ممبر ارسلان شوکت مہاندرہ اور ٹرانسجینڈرکمیونٹی کی نمائندہ چندہ کے درمیان پیدا ہونے والی تمام غلط فہمیاں ختم

ڈسٹرکٹ پولیس اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدیداران کی موجودگی میں خوش اسلوبی اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے خوشگوار انداز میں دور کر لی گئی ہیں۔ مثبت سوچ، احترام اور تعمیری مکالمے کے ذریعے معاملات کو کامیابی سے حل کیا گیا۔

👇(اعلامیہ)👇 "سٹی انجمن تاجران رحیم یار خان"سٹی انجمن تاجران رحیم یار خان ماڈل بازار اور دیگر عوامی و تجارتی مقامات پر غی...
05/06/2026

👇(اعلامیہ)👇 "سٹی انجمن تاجران رحیم یار خان"

سٹی انجمن تاجران رحیم یار خان ماڈل بازار اور دیگر عوامی و تجارتی مقامات پر غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کرتی ہے ایسے واقعات نے تاجر برادری اور شہریوں میں شدید بے چینی، اضطراب اور عدم تحفظ پیدا کیا ہے۔

سٹی انجمن تاجران اس امر پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے کہ اس معاملے پر آواز بلند کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جو عوامی سطح پر مزید سوالات اور اضطراب کا باعث بنا ہے۔

سٹی انجمن تاجران رحیمیارخان وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور آئی جی پنجاب عبدالکریم صاحب سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ بازاروں کا خاندانی ماحول اور عوامی وقار ہر صورت برقرار رکھا جاسکے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔۔۔!

فحاشی کیخلاف آواز اٹھانے پر صحافی کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج، صحافی برادری واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے
03/06/2026

فحاشی کیخلاف آواز اٹھانے پر صحافی کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج، صحافی برادری واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے

ملتان: حکومت پنجاب کی جانب سے عید الاضحیٰ کے سلسلے میں دیا گیا ریلیف ختمملتان: ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کے اوقات کار بحالملت...
01/06/2026

ملتان: حکومت پنجاب کی جانب سے عید الاضحیٰ کے سلسلے میں دیا گیا ریلیف ختم

ملتان: ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کے اوقات کار بحال

ملتان: ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کا آج رات 8 بجے مارکیٹس اور بزنس سرگرمیاں بند کرانے کا حکم

ملتان: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت آج کریک ڈاؤن کرینگے

ملتان: بازار اور مارکیٹس رات 8 بجے اور ہوٹلز 10 بجے بند کروائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر

ملتان: بیکریاں ، پٹرول پمپ ، میڈیکل سٹورز اور تندوروں کو استثنیٰ ہوگا۔ نعمان صدیق

Address

Rahimyar Khan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aamir Amin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aamir Amin:

Shortcuts

Share