SLICE Full Doc

SLICE Full Doc Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SLICE Full Doc, Social Media Agency, Rahim Yar Khan, Rahimyar Khan.

02/10/2024

یہ نمونے کیا جانیں کہ ایک ریاست کا کسی دوسری ریاست پر حملہ، چاہے وہ کسی بھی صورت میں ہو، کس قدر اہمیت رکھتا ہے اور اس کے کیا نتائج بھگتنے پڑتے ہیں۔ بھارت کا ایک مے زائیل غلطی سے پاکستان میں غیر آباد جگہ پر آ گرا تھا اور پاکستان نے کتنا ہنگامہ برپا کیا تھا۔ معافی طلب کرنے کے بعد بھارت کی گلو خلاصی ہوئی تھی۔

ایرانی حملے میں درج ذیل باتیں پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے زیادہ نقصانات کی تفصیلات نہیں آتی ہیں؛

ا) ایران شہری آبادیوں کو ہدف نہیں بناتا۔
ب) یہ حملے اپنی توانائی کے اظہار کے لئے ہوتے ہیں کہ ہم تم تک بآسانی پہنچ سکتے ہیں۔
ج) اگر کوئی نقصان ہو گا تو صےہونی حکومت کبھی اس کا اعتراف نہیں کرے گی کیونکہ یہ بھی ایک حکمت عملی ہے۔

بالفرض یہ حملے علامتی بھی ہوں تو سوال اٹھتا ہے کہ دوسرے سنّی ممالک یہ علامتی حملے بھی کیوں نہیں کرتے؟ اگر ترکی نے اس طرح حملہ کیا ہوتا تو آپ کا کیا ردّعمل ہوتا؟ یقیناً آپ خلیفہ اردگان کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملاتے۔

آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم فرقہ وارانہ اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں۔ جنگ ہوتے دیر نہیں لگتی، کب اس طرح کی جھڑپیں جنگوں کا روپ دھار لے پتہ نہیں چلتا۔ اِس زمانے میں جنگیں آسان بھی نہیں ہوتی ہیں، طرفین ایک دوسرے کی نفسیات کا امتحان لے رہے ہوتے ہیں تاکہ دوسرا غلطی کرے تو اس کو موقع مل جائے۔ اسی لئے بہت سنبھل کر عمل کرنا پڑتا ہے۔ عصرائیل کے لئے لبنان میں گھس کر غیر ریاستی عناصر کے خلاف حملہ کرنا آسان ہے، یہ کام ایران نے عراق میں آمریکی و عصرائیلی اہداف پر حملہ کر کے بھی کیا ہے۔ لیکن ایک ریاست کا دوسری ریاست پر باضابطہ حملہ بہت بڑی بات ہوتی ہے۔ دنیا میں اس کی اپنی اہمیت ہے، بس یہ بات میاں چنوں میں بیٹھے عبدالقدّوس اور لاڑکانہ کے عبدالغفور کو سمجھ نہیں آتی۔

یہی ایران ہے جو لبنان و فلسطین میں ان تنظیموں کی سرپرستی کرتی آئی ہے جو براہ راست صےہونیت کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہیں۔ یہی اس بات کے لئے کافی ہے کہ عملی طور پر اس وقت ایران ہی ہے۔ باقی مصر اور اُردن جیسے سنّی ممالک تو بے غیرتی کی معراج پر کھڑے ہیں جو خود تو کچھ نہیں کرتے لیکن جو مے زائیل ان کی فضائی حدود سے گزریں ان کو تباہ کر دیتے ہیں۔ دوسری طرف شریعت کا ٹھیکیدار افغانستان ہے جس کو اس شرط پر افغان حکومت ملی ہے کہ اس کی سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی تو لامحالہ وہ کچھ نہیں کرے گی۔

ایران کا قُصور صرف یہ ہے کہ وہ شیعہ اکثریتی ملک ہے، اِس لئے اُس کا ہر عمل فرقہ واریت کی نذر ہو جاتا ہے۔

25/08/2024

ایک شوہر اپنی بیوی کے ساتھ چڑیا گھر گیا۔
بیوی نے دیکھا کہ بندر اپنی بیوی کے ساتھ کھیل رہا ہے اور کہا: "کیا شاندار محبت کی داستان ہے، ہر طرف خوشی ہی خوشی!"
جب وہ شیروں کے پنجرے کے پاس گئے، تو بیوی نے دیکھا کہ شیر اپنی بیوی سے دور، خاموشی سے بیٹھا ہے اور کہا: "یہ کتنی افسردہ محبت کی کہانی ہے، سب کچھ دکھ بھرا ہے!"
شوہر نے کہا: "یہ خالی بوتل اٹھا کر شیرنی کی طرف پھینکو اور دیکھو کیا ہوتا ہے۔"
جب بیوی نے بوتل پھینکی، تو شیر غصے میں دھاڑتے ہوئے اپنی بیوی کی حفاظت کے لیے اٹھا اور اس کے دفاع کے لیے آگے بڑھا!
پھر شوہر نے کہا: "اب یہ بوتل بندر کی بیوی کی طرف پھینکو۔"
جب بیوی نے ایسا کیا، تو بندر اپنی بیوی کو چھوڑ کر بھاگ گیا تاکہ بوتل اس کو نہ لگے!

شوہر نے کہا: "ظاہر پر مت جاؤ، لوگوں کے سامنے جو نظر آتا ہے وہ ہمیشہ سچ نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ اپنی جعلی محبت سے دوسروں کو دھوکہ دیتے ہیں، جب کہ کچھ اپنی محبت کو دل کے اندر چھپا کر رکھتے ہیں۔

یاد رکھو:
- جو تنہا رہتا ہے، وہ خواہشات سے خالی نہیں ہوتا!
- جو عورت پردہ کرتی ہے، وہ فیشن سے بے خبر نہیں ہوتی!
- جو سخی ہے، وہ مال سے نفرت نہیں کرتا!
بلکہ یہ لوگ اپنی خواہشات پر قابو پا کر مضبوط ہوتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے بارے میں فرماتے ہیں:
"اور جو اپنے رب کے مقام سے ڈرتا رہا اور نفس کو خواہشات سے روکتا رہا، تو یقیناً جنت ہی اس کا ٹھکانہ ہے۔" (سورۃ النازعات: 40-41)

میرے محترم قاری:
آپ کا لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک یہ نہیں بتاتا کہ آپ کو ان کی ضرورت ہے، بلکہ یہ آپ کے دین اور تربیت کی عکاسی کرتا ہے۔

اس لیے:
- اپنی اخلاقیات میں مالدار بنو،
- اپنی قناعت میں امیر بنو،
- اور اپنے تواضع میں بڑے بنو۔

اور ان لوگوں کی پرواہ نہ کرو جو پیٹھ پیچھے بات کرتے ہیں، کیونکہ وہ واقعی تمہارے پیچھے ہیں۔

اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا، تو ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر درود بھیجیں، جو قیامت کے دن ہمارے شفیع ہوں گے۔

پریشان نہ ہوں۔۔۔              کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھ...
16/08/2024

پریشان نہ ہوں۔۔۔

کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھی نوکری نہیں ملتی۔

کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں کسی کپمنی کے CEO بن جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر میں ہمیں پتہ چلتا ہے انکا انتقال ہو گیا ہے۔

جبکہ کچھ لوگ 50 سال کی عمر میں CEO بنتے ہیں اور نوے سال تک حیات رہتے ہیں۔

بہترین روزگار ہونے کے باوجود کچھ لوگ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور کچھ لوگ بغیر روزگار کے بھی شادی کر چکے ہیں اور روزگار والوں سے زیادہ خوش ہیں۔

اوبامہ 55 سال کی عمر میں ریٹائر ہو گیا جبکہ ٹرمپ 70 سال کی عمر میں شروعات کرتا ہے۔۔۔

کچھ لیجنڈ امتحان میں فیل ہونے پر بھی مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لوگ 1 نمبر کم آنے پر بھی رو دیتے ہیں۔۔۔۔

کسی کو بغیر کوشش کے بھی بہت کچھ مل گیا اور کچھ ساری زندگی بس ایڑیاں ہی رگڑتے رہے۔۔

اس دنیا میں ہر شخص اپنے Time zone کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ ظاہری طور پر ہمیں ایسا لگتا ہے کچھ لوگ ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور شاید ایسا بھی لگتا ہو کچھ ہم سے ابھی تک پیچھے ہیں لیکن ہر شخص اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہے اپنے اپنے وقت کے مطابق۔ ان سے حسد مت کیجئے۔ اپنے اپنے Time zone میں رہیں۔۔

انتظار کیجئے اور اطمینان رکھیئے۔

نہ ہی آپ کو دیر ہوئی ہے اور نہ ہی جلدی۔

اللہ رب العزت جو کائنات کا سب سے عظیم الشان انجنیئر ہے اس نے ہم سب کو اپنے حساب سے ڈیزائن کیا ہے وہ جانتا ہے کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا ہے. کس کو کس وقت کیا دینا ہے. اپنے آپ کو رب کی رضا اور اہلبیت علیہ السّلام کی محبت کے ساتھ باندھ دیجئے اور یقین رکھیئے کہ اللہ کی طرف سے آسمان سے ہمارے لیے جو فیصلہ اتارا جاتا ہے وہ ہی بہترین ہے۔

 #کاش
27/07/2024

#کاش

27/07/2024

ڈرائیورز بھائیوں سے گزارش ہے خدارا احتیاط سے گاڑی چلایا کریں، اور اپنی نیند پوری کیا کریں کیونکہ آپ لوگوں کے بغیر آپ لوگوں کے ماں باپ، بیوی بچے بہن بھائیوں کا جینا مشکل ہو جاتا ہے۔

27/07/2024

باطل کے لئے جو اٹھے شمشیر
تو وہ شمشیر بھی فتنہ ہے ؛
شمشیر کیا
نعرہ تکبیر بھی فتنہ ہے ؛😓

14/07/2024

جرمن فلسفی نطشے کہتا ہے :
"لوگوں کے اخلاق خوبصورتی سے متاثر ہوتے ہیں"

مثال کے طور پر...
ایک گاڑی اگر کسی کاکروچ کو روند ڈالتی ہے، تو کوئی بھی کاکروچ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار نہیں کرے گا لیکن اگر وہی گاڑی کسی خرگوش یا بلی کے ساتھ ایسا کرے گی تو یقیناً سارے سراپا ہمدرد بن کر اپنا رحم نچھاور کریں گے، انسانی نفسیات کی عجیب و غریب خصوصیات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آپ کو کوئی ایسی مہربان عورت تو مل سکتی ہے جو بھوکے کُتے پر ترس کھا کر کسی دوسرے مارے گئے جانور کے جسم سے گوشت کا ٹکڑا کھلا رہی ہوگی العرض یہ کہ وہ کُتے سے ہمدردی تو رکھتی ہے، لیکن مارے گئے جانور سے ہمدردی نہیں....!!؟؟ انسانی نفسیات بہت پیچیدہ ہے، اسے سمجھنا اتنا ہی مشکل ہو سکتا ہے جتنا کہ پوری کائنات کو سمجھنا ۔۔۔!!!

14/07/2024

‏ایک دن میں نیکر پہن کر سپارہ پڑھنے مسجد چلا گیا مولوی صاحب غصے میں آ گئے ، بولے. ارے نالائق تم مسجد میں نیکر پہن کر کیوں آ گئے؟ بے وقوف ایسے مسجد میں آؤ گے تو جہنم میں جاؤ گے۔

میں نے گھر آ کر ماں جی کو بتایا تو ماں جی بولیں ، "پتر مولوی صاحب غصے میں ھوں گے جو انہوں نے ایسا کہہ دیا ورنہ بیٹا جہنم میں جانے کے لیے تو بڑی سخت محنت کی ضرورت ھوتی ھے"۔

جہنم حاصل کرنے کے لیے پتھر دل ھونا پڑتا ھے۔ جہنم لینے کے لیے دوسروں کا حق مارنا پڑتا ھے. قاتل اور ڈاکو بننا پڑتا ھے، فساد پھیلانا پڑتا ھے، مخلوقِ خدا کو اذیت دینی پڑتی ھے،

نہتے انسانوں پر آگ اور بارود کی بارش کرنا پڑتی ھے. محبت سے نفرت کرنا پڑتی ھے۔ اس کے لیے ماؤں کی گودیں اجاڑنی پڑتی ھیں. رب العالمین اور رحمت العالمین سے تعلقات توڑنے پڑتے ھیں۔ تب کہیں جا کر جہنم ملتی ھے۔

تُو تو اتنا کاھِل ھے کہ پانی بھی خود نہیں پیتا۔ تجھ سے یہ محنت کیونکر ھو سکے گی؟؟ تُو تو چڑیا کی موت پر ھفتوں روتا رھتا ھے پھر تُو اتنا پتھر دل کیسے بن سکتا ھے؟

آخر میں ماں جی بولیں ، "بیٹا مولوی صاحب کی باتوں پر دھیان مت دینا ورنہ تمھارے اندر خدا کا صِرف ڈر بیٹھے گا محبت نہیں”
....

25/06/2024

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ جَعَلَنٰا مِنَ الْمُتَمَسِّکِیْن بِوِلاٰیَةِ اَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْن عَلِیِّ ابْنِ اَبِیْ طَالِبْ علیہ السّلام !

حمد اس الله کی جس نے ہمیں ولایت علیؑ ابن ابی طالبؑ سے متمسک رکھا..!

عید غدیر مبارک ہو۔۔۔

11/06/2024

Team Green .....
You have become the joker of Cricket.
You don't deserve love & respect.....

إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَشور ہے حشر کے میداں سے درِ جنت تکراستہ دیجیئے حیدر کے غلام آتے ہیں
20/05/2024

إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

شور ہے حشر کے میداں سے درِ جنت تک
راستہ دیجیئے حیدر کے غلام آتے ہیں

میری جند، میری جان، میرے 3 جوان...جام زین حیدر کلر، جام کیان حیدر کلر، جام علی حیدر کلر
12/04/2024

میری جند، میری جان، میرے 3 جوان...
جام زین حیدر کلر، جام کیان حیدر کلر، جام علی حیدر کلر

Address

Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SLICE Full Doc posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share