Proparty Dealers Association District RYK Registred

Proparty Dealers Association District RYK Registred Buraq zameen Marketing Khan pur Road Rahim Yar khan(Since 2011)

28/09/2026
26/09/2026

❤️ ہر دل عزیز شخصیت، انتہائی پیارے، مخلص اور قابلِ احترام ساتھی ❤️

میاں علی ارتضیٰ صاحب
نیشنل اسٹیٹ ایجنسی، خانپور روڈ والے ہمارے پیارے دوست اور بھائی، ایک انتہائی ملنسار، خوش اخلاق، مخلص اور محبت کرنے والی شخصیت ہیں۔ 🌹

میاں علی ارتضیٰ صاحب نے اپنی محبت اور خلوص کا اظہار کرتے ہوئے یہ خوبصورت ویڈیو بھیجی ہے، جس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ❤️

اللہ تعالیٰ ہمارے اس خوبصورت رشتے، محبت، خلوص اور بھائی چارے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ آمین 🤲🌹

میاں علی ارتضیٰ صاحب، آپ کی محبت ہمارے لیے باعثِ عزت و فخر ہے۔ ❤️

ٰ









26/09/2026

🎙️ حاجی عبدالقَیوم شہزاد کھوکھر کا اہم پیغام

حاجی عبدالقَیوم شہزاد کھوکھر
سوشل میڈیا سیکریٹری
پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع رحیم یار خان (رجسٹرڈ)

اپنے معزز ریئلٹرز بھائیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں:

میرے محترم ریئلٹرز بھائیو!
ہم سب ایک ہی شعبے، ایک ہی برادری اور ایک ہی ادارے سے وابستہ ہیں۔ ہمارا مقصد اپنی ریئل اسٹیٹ کمیونٹی کا اتحاد، عزت، وقار اور فلاح و بہبود ہے۔

آئیں، ہم باہمی احترام، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دیں اور اپنی تنظیم کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اتحاد ہماری طاقت، عزت ہماری پہچان اور خدمت ہمارا مقصد ہے۔ 🤝❤️

منجانب:
حاجی عبدالقَیوم شہزاد کھوکھر
سوشل میڈیا سیکریٹری
پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع رحیم یار خان (رجسٹرڈ)

25/09/2026

⭐️⭐️⭐️ اہم پریس ریلیز ⭐️⭐️⭐️

🏢 پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع رحیم یار خان (رجسٹرڈ)
📢 تنظیمی امور، ممبر سازی اور ڈیلرز کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اہم اجلاس
پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع رحیم یار خان (رجسٹرڈ) کے صدر محمد طفیل مدنی، جنرل سیکرٹری میاں بشیر یوسف، سینئر نائب صدر شیخ محمد اعظم، ضلعی چیئرمین مرتضیٰ علی ارائیں اور دیگر عہدیداران کا ایک اہم اجلاس سب آفس ضلعی سیکریٹریٹ، البدر زمین مارکیٹنگ، عباسیہ ٹاؤن رحیم یار خان میں منعقد ہوا۔
⭐ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد اسحاق ثاقب، محمد اقبال اختر خان، صدر ساؤتھ پنجاب ریئلٹرز الائنس اور دیگر معزز ریئلٹرز نے بھرپور شرکت کی۔
⭐ باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے ادارے کی تنظیمی مضبوطی، ممبران کی فلاح و بہبود اور ریئل اسٹیٹ کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے
۔
🔹 مرکزی ضلعی سیکریٹریٹ و صدر آفس:
المدنی پراپرٹی بزنس، خانپور روڈ، رحیم یار خان

🔹 سب آفس ضلعی سیکریٹریٹ:
البدر زمین مارکیٹنگ، عباسیہ ٹاؤن، رحیم یار خان

🔹 سب آفس ضلعی سیکریٹریٹ و جنرل سیکریٹری آفس:
میاں اسٹیٹ ایجنسی، اڈا گلمرگ، رحیم یار خان

⭐ نئی ممبر سازی مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ ضلع بھر کے اہل پراپرٹی ڈیلرز کو ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے منسلک کیا جا سکے۔
⭐ سالانہ ممبرشپ فیسوں کی وصولی اور متعلقہ انتظامی امور کی اہم ذمہ داری فنانس سیکریٹری کو سونپی گئی۔
⭐ مصالحتی کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، جو رجسٹرڈ ممبران کی فلاح و بہبود، ان کے مسائل کے حل، ڈیلرز کے کمیشن، کاروباری تنازعات اور دیگر کاروباری معاملات میں معاونت اور باہمی مصالحت کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔
🌟 مصالحتی کمیٹی:
⭐ چیئرمین: امجد ضیاء نورانی
⭐ سینئر وائس چیئرمین: میاں بشیر یوسف
⭐ وائس چیئرمین: حاجی غلام رسول
⭐ ممبر: رانا عبداللہ
⭐ ممبر: شیخ محمد اعظم
🤲 اجلاس کے اختتام پر صدر محمد طفیل مدنی نے ادارے کی تعمیر و ترقی، پراپرٹی ڈیلرز کی فلاح و بہبود، باہمی اتحاد، کاروباری ترقی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
🌹 پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع رحیم یار خان (رجسٹرڈ)
اتحاد • احترام • فلاح • ترقی
📍 تحریر:
ضلعی سیکریٹریٹ، المدنی پراپرٹی بزنس
خانپور روڈ، رحیم یار خان
⭐️⭐️⭐️⭐️⭐️

Address

Rahimyar Khan
64200

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 19:00
Sunday 09:00 - 19:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Proparty Dealers Association District RYK Registred posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share