Geo janoon se

Geo janoon se محمودالحسن سانگھی admin
follow me on geo janoon se

14/11/2025


13/11/2025

Finding me

12/11/2025

Pakistan pride of moment

10/05/2025

صدقے صدقے
پائلٹ کامران مسیح چھاگیا`
راجوڑی ائیربیس تباہ کرکے شیر واپس آگیا قلابازیاں لگا کر جشن بھی منایا

08/05/2025

لیڈر اور گیدڑ میں فرق ہوتا ہے




08/05/2025

جب اخلاقی جواز کے بغیر ہارے ہوئے لوگوں کو اقتدار کی مسند پہ بٹھا کر قوم پر مسلط کر دیا جائے تو پھر دشمن بھی سنجیدہ نہیں لیتا، بھارتی میڈیا بھی اب فارم 47 حکومت کہہ کر چھترول کر رہا ہے!

Pakistan zindabad 🇵🇰Mosque and innocent civilians are being attacked by coward enemy now wait for the surprise!
06/05/2025

Pakistan zindabad 🇵🇰
Mosque and innocent civilians are being attacked by coward enemy now wait for the surprise!

29/03/2025
27/11/2024
میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں؟راجن پور ضلع پنجاب کا آخری اور شاید سب سے پسماندہ ضلع۔ لیکن میں اسے آخری نہیں پہلا ...
21/08/2024

میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں؟

راجن پور ضلع پنجاب کا آخری اور شاید سب سے پسماندہ ضلع۔ لیکن میں اسے آخری نہیں پہلا ضلع سمجھتا ہوں۔ اس ضلع سے جہاں سے پنجاب شروع ہوتا ہے اور یہی سے محرومیاں بھی شروع ہوتی ہیں۔ تعلیم ، صحت ، امن و امان ، انفراسٹرکچر، پانی ، انڈسٹری اور کئی بنیادی ضرورتوں سے جونچتا ہوا یہ ضلع باوقار اور باصلاحیت لوگوں کا مسکن ہے۔ کئی دہائیوں اور کئی حکومتوں سے آس لگائے یہ لوگ اب تک امید کا دامن تھامے ہوئے ہیں۔
ان سب سہولیات کے خواب دیکھتے ہوئے غربت اور دیگر مسائل سے لڑتے ہوئے جب بھی کوئی قدرتی آفت آتی ہے تو یقین جانیے ان کی کمر ٹوٹ جاتی ہے اور ان کا واحد اثاثہ ' عزت نفس' بھی مجروح ہوتی ہے۔ تمام مسائل ، احساس کمتری اور محرومیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جب یہ لوگ اتنا کر لیتے ہیں کہ اپنی بچی کی شادی کر لیں ، ایک کچہ کمرہ بنا لیں ، کوئی چھوٹا سا روزگا کر لیں ، کسی کا قرض ادا کر دیں یا اپنے بچوں کی فیس بھر لیں تو قدرتی آفات کی شکل میں فلڈ ان کے سب خواب سب ارمان بہا کر اپنے ساتھ لے جاتا ہے اور پہلے سے موجود محرومیوں میں اضافہ کرتا ہوا اپنی منزل کو پہنچ جاتا ہے۔
پیچھے کچھ باقی رہتا ہے تو ٹوٹے مسمار گھر ، بے پردہ ہوتی مائیں ، بیمار لاغر جانور ، برباد فصلیں ، ٹوٹی گلیاں سڑکیں ، تعفن ، بیماریاں ، غذائی قلت ، بے روزگاری اور مہندی رچائے انتظار کرتی بیٹیاں ، بھوک اور پھر سے کرچہ کرچہ خواب۔
یقین جانیے ہر سال فلڈ اریا میں دن رات کام کرتے ہوئے جو دل و دماغ کی حالت ہوتی ہے۔ انسانیت کی بے بسی پر رونا آتا ہے۔
اپنی سیاسی زندگی میں ہر پارٹی کی حکومت ، کئی وزیر اعلی ، وزیر اعظم کو فلڈ میں دیکھا لیکن عارضی ریلیف تک۔ جو قابل ستائش ہے مگر دو دن کی بھوک مٹا سکتا ہے بس۔
میرے خیال سے اب اس مسئلے کا مستقل حل ہونا چاہیئے کسی کو تو سوچنا ہے کسی نے تو کرنا ہے؟ اگر اس ضلع کو اور کچھ نہیں دے سکتے تو عزت سے اپنی غربت میں جینے کا حق دیں۔ ہر سال کا یہ تماشہ اب ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے۔ فلڈ کا مستقل حل نکالا جائے۔ کون اسکا ذمہ دار ہے کون نہیں اس بحث کو چھوڑیں۔ کسی نے تو یہ کرنا ہے۔ اب کر گزریں۔ میں جانتا ہوں قدرتی آفات سے کوئی نہیں لڑ سکتا لیکن یہ انسان ہی ہے جو بہتر لاننگ، ارادے اور نیت سے بڑے بڑے دریاؤں کو بھی جکڑ لیتا ہے۔ کافی حد تک بہتر پلانگ اور اقدامات سے یہ نقصانات نہ کے برابر رہ سکتے ہیں۔ ذرا سی محبت پر دل میں بسا لینے والے یہ لوگ ارباب اختیار کا یہ احسان کھبی نہیں بھولیں گے۔ یہ محبت دینے والوں کی زمین ہیں ان کو عزت کے ساتھ جینے کا موقع دیں۔ سب محرومیوں کے بعد بھی یہ لوگ عزت کرتے محبت کرتے۔ یہ آپ سے اتنی محبت کریں گے کہ آپ یاد رکھیں گے۔ اب بھیک نہیں دلاسے نہیں حل نکالیں۔ اس چیختی تصویر میں ان بدنصیبوں کی جگہ اپنے بچوں کا تصور کرکے اس تکلیف کا سوچیں۔ 🙏

تمام دوست اس آواز کو جتنا پھیلا سکتے پھیلائیں، حضرت ابراہیم کی آگ بجھانے کی کوشش کرنے والی اس کمزور چڑیا کی طرح آگ بجھانے والوں میں نام شامل کروائیں۔ شاید یہ آواز کسی ارباب اختیار کے ایسے دروازے سے ٹکرائے جو اس بارے سنجیدہ ہو۔ جیسے یہ سمجھ آئے ان باوقار لوگوں کو بھیک اور امداد کی نہیں، محبت ، عزت ، تحفظ ، توجہ اور سہارے کی ضرورت ہے۔
پاکستان زندہ باد پائندہ باد
طالب دعا !
حمزہ کمال فرید ملک

کوئی تو ہو جو خوابوں کی کرچیاں چن کر
مجسمہ ساز بنے اور کمال کر جائے
ازقلم خود

Address

Rajanpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Geo janoon se posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Geo janoon se:

Share