Hijabian TV

Hijabian TV A Canadian Pakistan TV Channel

نوشہرہ (پی آر او)*تھانہ اضاخیل پولیس نے اضاخیل پایان چارسو بازار میں پیش آنے والے قصاب قتل کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے ...
11/03/2026

نوشہرہ (پی آر او)
*تھانہ اضاخیل پولیس نے اضاخیل پایان چارسو بازار میں پیش آنے والے قصاب قتل کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے سفاک قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔*

تفصیلات کے مطابق:. مورخہ 03 مارچ 2026 کو مسمی ثاقب ولد سلطنت سکنہ اضاخیل پایان نے تھانہ اضاخیل پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ہماری اضاخیل پایان چارسو بازار میں قصابی کی دکان ہے۔ ایک روز قبل گوشت کے نرخ پر ملزم محمد نواب عرف محمدے ولد سید نواب سکنہ دیہہ ام کے ساتھ میرے بھائی کاشف کی زبانی تکرار ہوئی تھی۔ آج ملزم بامسلح دکان پر آیا اور باارادہ قتل فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میرا بھائی کاشف موقع پر ہی جان بحق ہو گیا۔ رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقہ میں شدید رنج و غم کی فضا قائم ہو گئی اور یہ افسوسناک واقعہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر بھی زیر بحث رہا۔

ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے حفیظ یوسفزئی ایس ڈی پی او نوشہرہ کینٹ سرکل کی سربراہی میں عادل سید ایس ایچ او تھانہ اضاخیل،فرمان خان تفتیشی آفیسر و پولیس ٹیم کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا۔
تفتیشی ٹیم نے اس کیس کو چیلنج سمجھتے ہوئے جدید خطوط پر تفتیش شروع کی اور مختلف مقامات پر چھاپہ زنی کرتے ہوئے نامزد ملزم محمد نواب عرف محمدے کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور کیس کے دیگر پہلوؤں کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

11/03/2026

تہران میں تباہ ہونے والے آئل ڈپو کا اتنا زیادہ نقصان ہوگا کہ تہران اور چار سو کلو میٹر کے احاطے میں بسنے والے شہری جو باہر تھے ان کی جلد جل گئی تھی اور اب اگلے کئی ہفتوں تک ان کے باسیوں کو بد ترین ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہونا پڑے گا۔

اس کے نتیجے میں جو اللہ کے حضور جائیں گے وہ
سسک سسک تڑپ تڑپ کر ہی جائیں گے ۔

جبکہ یہ دھواں چند دن تک پاکستان افغانستان آرمینیا ترکی کی فضاؤں کو بھی آلودہ کرکے وہاں بھی مسائل پیدا کر سکتا ہے

اپنا مقصد پورا نہ ہونے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو اب سیدھی سیدھی نسل کشی پر اتر آئے ہیں عرب ممالک کے پاس اچھا موقع ہے اگر وہ متحد ہو کر اپنے اپنے ملک سے امریکی اڈوں کو ختم کریں تو اس سے امریکہ اسرائیل کو بڑا دھچکہ لگے گا ورنہ ان کا پلان یہی ہے کہ ایران اور عرب ممالک کو لڑا کر خود پتلی گلی سے نکل جائیں

اللہ پاک اہل ایران پر رحم فرمائے امت مسلمہ سمیت تمام انسانیت کی خیر فرمائے۔

11/03/2026

✒ اشرف المخلوقات… مگر لڑائیاں کیوں؟
انسان کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات کا درجہ دیا۔ عقل دی، شعور دیا، سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت دی۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج یہی انسان اکثر اپنی اس عظمت کو بھول بیٹھتا ہے۔
اگر انسان واقعی اشرف المخلوقات ہے تو پھر معاشرے میں نفرت، جھگڑے اور تقسیم کیوں بڑھتی جا رہی ہے؟ یہ سوال ہر باشعور انسان کے ذہن میں پیدا ہوتا ہے۔
خاص طور پر مذہبی حلقوں میں جب ہم دیکھتے ہیں کہ مولوی مولوی سے لڑ رہا ہے، مسلک مسلک سے ٹکرا رہا ہے تو عام آدمی حیران رہ جاتا ہے۔ دین جو انسان کو صبر، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، وہی دین بعض اوقات لوگوں کے ہاتھوں اختلاف اور جھگڑے کا سبب کیوں بن جاتا ہے؟
اصل مسئلہ دین نہیں، بلکہ انسان کا رویہ ہے۔ جب علم کے ساتھ برداشت نہ ہو، جب دین کے ساتھ عاجزی نہ ہو، اور جب مقصد اصلاح کے بجائے برتری ثابت کرنا بن جائے، تو پھر اختلاف لڑائی میں بدل جاتا ہے۔
اسلام نے تو ہمیشہ اعتدال، رواداری اور حکمت کی تعلیم دی ہے۔ مگر جب دین کو انا اور ضد کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو معاشرہ تقسیم کا شکار ہو جاتا ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خود سے یہ سوال کریں کہ کیا ہم واقعی اشرف المخلوقات ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں؟
اگر انسان اپنی انا کو قابو میں رکھ لے، اختلاف کو برداشت کرنا سیکھ لے اور دین کو محبت اور اصلاح کا ذریعہ بنا لے، تو معاشرے میں بہت سی لڑائیاں خود بخود ختم ہو سکتی ہیں۔
انسان کی اصل عظمت اس کے لباس، لقب یا دعوؤں میں نہیں، بلکہ اس کے اخلاق، برداشت اور انسانیت میں ہے۔
تحریر ۔۔کالم نگار
مصنف شاہ

09/03/2026

✒ جیب میں قلم، مگر سچ سے خالی
کچھ لوگ قلم کو جیب میں بڑے فخر سے سجاتے ہیں، جیسے یہ ان کی عزت اور وقار کی نشانی ہو۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ ہر جیب میں لگا قلم صحافت کی امانت کا حق ادا نہیں کرتا۔
آج صحافت کے نام پر ایسے لوگ بھی میدان میں نظر آتے ہیں جن کے قلم کی سیاہی سچ کے لیے نہیں بلکہ مفاد، چاپلوسی اور جھوٹ کے لیے بہتی ہے۔ وہ اپنے آپ کو صحافی کہتے ہیں، مگر ان کا قلم معاشرے کی اصلاح کے بجائے سچ کو چھپانے اور طاقتوروں کو خوش کرنے میں مصروف رہتا ہے۔
قلم صرف جیب کی زینت نہیں ہوتا۔ یہ ایک ذمہ داری ہے، ایک امانت ہے۔ اس کی سیاہی میں عوام کی امیدیں، انصاف کی آواز اور سچ کی طاقت چھپی ہوتی ہے۔ مگر جب یہی قلم ضمیر کے بجائے مفاد کا غلام بن جائے تو پھر وہ قلم نہیں رہتا، بلکہ ضمیر پر لگا ایک بدنما داغ بن جاتا ہے۔
حقیقی صحافت وہ نہیں جو تعریفوں کے پل باندھے، بلکہ وہ ہے جو سچ کو بے خوف ہو کر لکھے۔ کیونکہ قلم کی اصل حرمت اسی وقت قائم رہتی ہے جب اس کی سیاہی حق کے لیے بہتی ہے، نہ کہ ذاتی مفادات کے لیے۔
یاد رکھیں،
جیب میں لگا قلم انسان کو صحافی نہیں بناتا،
بلکہ سچ لکھنے کی ہمت ہی اصل صحافت کی پہچان ہے۔
کالم نگار: مصنف شاہ

یہ مت سوچیں کہ چہرے کیوں چھپے ہیں…اصل سوال یہ ہے کہ نیکی چھپ رہی ہے یا نیت؟نگہبان کارڈ بانٹتے وقت اگر ایک ہاتھ مدد دے او...
19/02/2026

یہ مت سوچیں کہ چہرے کیوں چھپے ہیں…
اصل سوال یہ ہے کہ نیکی چھپ رہی ہے یا نیت؟
نگہبان کارڈ بانٹتے وقت اگر ایک ہاتھ مدد دے اور دوسرا ہاتھ موبائل کیمرہ اٹھا کر غریب خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دے تو یہ خدمت نہیں، یہ شہرت کی بھوک ہے۔
غربت تماشہ نہیں ہوتی، عزتِ نفس کوئی ہیش ٹیگ نہیں ہوتی۔
صدقہ وہی ہے جو خاموشی سے دیا جائے، نہ کہ لائکس اور کمنٹس کی منڈی میں بیچا جائے۔
خدارا! نیکی کو نمائش نہ بنائیں، کسی کی مجبوری کو اپنی تشہیر کا زینہ نہ بنائیں۔
اللہ سے ڈریں…
عزت بانٹیں، رسوائی نہیں۔

شادی ہوائی فائرنگ اور نتیجہ ،، 2 نوجوان  چل بسے،،میں بار بار کہہ رہا ہوں،، کہ پختون قوم اپنی نسل کا خود دشمن ہے،،، آج جم...
28/12/2025

شادی ہوائی فائرنگ اور نتیجہ ،، 2 نوجوان چل بسے،،
میں بار بار کہہ رہا ہوں،،
کہ پختون قوم اپنی نسل کا خود دشمن ہے،،،
آج جمرود میں پھول جیسے دو نوجوان جان سے گئے،
ایک ملک اسرار کا بھتیجا اور دوسرا دلہا جو دوست کی پستول سے حادثاتی فائرنگ کا شکار ہوا،
یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے،،،
تمام اہل پاکستان شہریوں سے اپیل ہے کہ شادی بیاہ کی خوشیوں میں اسلحے کے استعمال سے مکمل اجتناب کریں اور احتیاط کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتی جانیں محفوظ رہیں،
اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر دیں۔امین

اگر نوکریاں قابلیت سے نہیں بلکہ لفافے کے وزن سے ملنی ہیں تو اخبار میں اشتہار دینا قوم کے ساتھ بدترین دھوکہ ہے۔کھلم کھلا ...
28/12/2025

اگر نوکریاں قابلیت سے نہیں بلکہ لفافے کے وزن سے ملنی ہیں تو اخبار میں اشتہار دینا قوم کے ساتھ بدترین دھوکہ ہے۔
کھلم کھلا ریٹ لسٹ لگا دو، تاکہ غریب کا وقت، کرائے کا پیسہ اور میرٹ کی آخری سانس تو بچ جائے۔
واہ رے ہمارے “عالی دماغ” افسران! جن کے نزدیک ڈگری بیکار اور سفارش مقدس ہے، اور رشوت کے بغیر میرٹ یتیم ہو جاتا ہے۔

Address

18/8, Majeed Plaza, Bank Road, Saddar Cantonment
Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hijabian TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hijabian TV:

Shortcuts

Share