09/06/2026
پاکستان میں اے آئی اور 5جی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اہم اعلانات
وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) دنیا بھر میں تیزی سے تبدیلیاں لا رہی ہے اور پاکستان بھی اس میدان میں آگے بڑھنے کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت اگلے تین سالوں میں 10 لاکھ افراد کو اے آئی کی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ نوجوان جدید ٹیکنالوجی کی مہارتیں حاصل کر سکیں۔
شزا فاطمہ کے مطابق پاکستان کی پہلی اے آئی پالیسی منظور کی جا چکی ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت کو مقامی ضروریات اور پاکستانی نقطہ نظر کے مطابق ترقی دینے پر بھی کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوگل سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور تعاون کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، جبکہ گوگل کروم بکس کی مقامی تیاری بھی شروع ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ بچوں کیلئے مختلف ٹیکنالوجی ٹریننگ پروگرام مفت فراہم کیے جا رہے ہیں، انٹرنیٹ کی رفتار بہتر بنانے کیلئے نئی سب میرین کیبلز بچھائی جا رہی ہیں اور 5جی سروسز کے فروغ کیلئے اسپیکٹرم میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور تیز رفتار انٹرنیٹ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
Disclaimer: All content posted by B2C Digital is shared solely for educational, informational, and journalistic purposes in accordance with publicly available data and reports.