13/10/2023
پاکستان تحریک انصاف کی اہلِ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کرنے والے پرامن مظاہرین کی گرفتاریوں کی شدید مذمت:
اسرائیلی جارحیت کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف ریاستی مشینری کا استعمال شرمناک ہے
شہریوں کو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑے ہونے کے جرم میں گرفتار کیا جا رہا ہے،
تحریک انصاف کے پرامن مظاہروں کیلئے تعین کردہ مقامات پر پولیس موبائیلز اور قیدی وینز کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں،
یہ بلاشبہ پچھلے 17 ماہ سے تحریک انصاف کے خلاف جاری سیاسی انتقام کے سلسلے کی ایک کڑی ہے،
ملک میں آئین وجمہوریت کو معطل کر کے شہریوں کو شخصی آزادی سے محروم کر دیا گیا ہے،
ملک پر مسلط حکمرانوں کو مظلوم فلسطینی بھائیوں کے حق میں احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کرنے پر شرم آنی چاہیئے،
شہریوں کو آزادی کی جدوجہد کیلئے مظالم جھیلنے والے اہلِ فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی سے روکنا کسی طور قابلِ برداشت نہیں،
تحریک انصاف قابض حکمرانوں کے فسطائی رویے سے نہ گھبرائے گی اور نہ کسی صورت فلسطینیوں کی حمایت سے پیچھے ہٹے گی، ترجمان تحریک انصاف